29/08/2023
چہلم نواسہ حضرت محمد ص حضرت امام حسین علیہ السلام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے عمائدین کوہاٹ کی حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمد زئی میں اہم بیٹھک ، اہل سنت اور اہل تشیع مشران کی کثیر تعداد میں شرکت ، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ،مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام امن و آشتی کو فروغ دے کر بھائی چارے کی مثالی فضاء قائم کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری ، تفصیلات کے مطابق حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمد زئی میں گوہر سیف اللہ خان کی میزبانی میں اہل سنت اور اہل تشیع کے مشران ، منتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران نے عاشورہ کی طرح چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر امن و امان کا قیام قومی فریضہ ہے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام امن و آشتی کو فروغ دیں اور بھائی چارے کی مثالی فضاء قائم کریں ، اس موقع پر بہترین کوارڈینیشن کو بہتر بنائیں اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو سیکورٹی اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے چہلم کے پر امن انعقاد میں مؤثر کردار ادا کریں ۔اجلاس میں سفیر امن گوہر سیف اللہ خان اور سیٹھ فیملی کی کوہاٹ کے علاقائی امن کیلئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔