Kohat online

Kohat online کوہاٹ ڈیجیٹل، خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کی ہر قسم کی تازہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

🩸 فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور   کے تعاون سے جرما میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گ...
17/08/2026

🩸 فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور کے تعاون سے جرما میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
علاقے کے نوجوانوں نے بھرپور جذبۂ انسانیت کے ساتھ خون عطیہ کرکے خدمتِ خلق کی شاندار مثال قائم کی۔ ❤️🩸
اللہ تعالیٰ تمام خون عطیہ کرنے والوں اور تعاون کرنے والے افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
خون کا عطیہ، کسی کی زندگی کی امید! 🌹
#انسانیت

16/08/2026

افسوسناک خبر
گاؤں غورزندی میں فائرنگ سے شاہین اللہ عرف شین زخمی۔۔۔
لاچی ہسپتال منتقل
ذرائع

16/08/2026

سنی ویو گیسٹ ہاؤس، کوہاٹ

کوہاٹ کے عزت خیل پلازہ، نزد قاضی مدرسہ، تیرا بازار میں قائم Sunny View Guest House مسافروں اور مہمانوں کے لیے آرام دہ قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گیسٹ ہاؤس میں آرام دہ کمروں کے ساتھ اٹیچ باتھ روم، ایئر کنڈیشنر، وائی فائی، 24 گھنٹے گرم پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔

کوہاٹ آنے والے مسافروں، کاروباری افراد اور دیگر مہمانوں کے لیے شہر کے اہم علاقے میں ایک مناسب قیام گاہ۔

📍 مقام: عزت خیل پلازہ، نزد قاضی مدرسہ، تیرا بازار، کوہاٹ
رابطہ
📞03022422279
0922522590
📞

16/08/2026

کوہاٹ میں کرپشن کے الزامات، ضیاء اللہ بنگش کا شفیع جان پر تابڑ توڑ حملے ۔

سابق ایم پی اے ضیاءاللہ خان بنگش صاحب کی کوہاٹ سوشل میڈیا کلب آمدکوہاٹ: سابق ایم پی اے ضیاءاللہ خان بنگش صاحب نے کوہاٹ س...
16/08/2026

سابق ایم پی اے ضیاءاللہ خان بنگش صاحب کی کوہاٹ سوشل میڈیا کلب آمد

کوہاٹ: سابق ایم پی اے ضیاءاللہ خان بنگش صاحب نے کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کا دورہ کیا، جہاں کلب کے ممبران اور منتظمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ضیاءاللہ خان بنگش صاحب نے سوشل میڈیا کلب کے ممبران کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم مل کر کوہاٹ کے عوامی مسائل پر بات کریں گے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ضیاءاللہ خان بنگش صاحب نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی اپنے موقف کا اظہار کیا اور کلب کے ممبران کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کی۔

15/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر قصاب برادری کوہاٹ کے لیے دوہری خوشی، جہاں یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قصاب برادری کے باقاعدہ دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز، صدر قصاب برادری سیف الرحمن، تحصیل بازار صدر باز محمد خٹک، آل اتحاد تاجر برادری کے صدر امیر خان فریدی، قاری شیر زمان، صاحبزادہ اسماعیل فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر سمیت سیاسی، سماجی اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ قصاب برادری کے مطابق کوہاٹ کی تاریخ میں پہلی بار ان کا باقاعدہ دفتر قائم ہوا ہے، جو اتحاد، تنظیم اور مضبوطی کی جانب اہم قدم ہے۔

15/08/2026

قیامت خیز مناظر تین جنازے ایک گھر میں ، سعودی عرب میں لڑائی کے دوران باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بح ق۔

15/08/2026

بریکنگ نیوز
ڈھوڈہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
ذرائع

15/08/2026
مشہور ٹک ٹاکر شمشو عرف گلامنہ کو ٹیکسلا حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ ہس...
15/08/2026

مشہور ٹک ٹاکر شمشو عرف گلامنہ کو ٹیکسلا حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ ہسپتال جا رہی تھی کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
یاد رہے کہ گلامنہ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 میں رہائش پذیر تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

Address

Kohat
Kohat
21360

Telephone

+923132159738

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat online:

Shortcuts

Share