17/10/2025
کوہاٹ پوسٹ/ کوہاٹ بائی پاس روڈ پر وکیل نامی آڑھتی سے گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی میں ملزمان نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان نے ٹیم کے ہمراہ بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور لوٹی رقم برآمد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔