02/06/2025
پانچ دن قبل خوشحال گڑھ کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے ملک شاہ زیب ولد مرحوم اورنگزیب مینیجر کی لاش اج دریائے سندھ میں میانوالی کے مقام سے مل گئی
لاچی ٹائپ ڈی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اج ابائی قبرستان غورزئی بالا تحصیل لاچی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تحصیل خطیب لاچی مفتی قاضی عبدالصبور صاحب نے خصوصی بیان فرمایا اور مغرب کی نماز پڑھائی۔ مولانا محمد عظیم صاحب آف کوہاٹ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
جنازہ میں تحصیل چیئرمین لاچی محمد احسان اور اسسٹنٹ کمشنر لاچی سلمان یوسف سمیت ملک شاہزیب کی فیملی کے دوست اقارب، کوہاٹ بازار تاجران اور سیاسی و سماجی افراد شریک ہوئے اور ملک شاہزیب کو اشکبار آنکھوں سے رخصت کیا۔