DAILY KOHAT news

DAILY KOHAT news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAILY KOHAT news, Media/News Company, kpk, Kohat.

نوٹس بابت پرائیویٹ غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی بائی پاس روڈ نزد ھنگو پھاٹک کوہاٹ شہر
08/12/2025

نوٹس بابت پرائیویٹ غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی بائی پاس روڈ نزد ھنگو پھاٹک کوہاٹ شہر

کوہاٹ مین انڈس ہائی وے وطن ہوٹل کے قریب کیری ڈبہ حادثے کا شکار۔۔حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے میں خاتون سمیت 2...
08/12/2025

کوہاٹ مین انڈس ہائی وے وطن ہوٹل کے قریب کیری ڈبہ حادثے کا شکار۔۔
حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم بروقت رسپانس کیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیا۔

حادثے میں زخمیوں کی شناخت 01 مسماة (ز) عمر 38سال
02 رضوان عمر 45 سال
03 ہمدان عمر 14 کے ناموں سے ہوئی۔

07/12/2025

پنڈی روڈ پر سوزوکی یوں کا حادثہ تفصیلات کچھ دیر بعد

کوہاٹ کے ایم پی اے شفیع جان نے نیا دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق کوہاٹ میں ایک ہزار بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا-
07/12/2025

کوہاٹ کے ایم پی اے شفیع جان نے نیا دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق کوہاٹ میں ایک ہزار بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا-

07/12/2025

کوھاٹ تھانہ جنگل خیل کے ایس ایچ او عدنان افریدی کا جنگل خیل کی عوام کے لیے آخری وارننگ ۔رات 8 بجے کے بعد جو بلا ضرورت گلیوں کوچوں میں دیکھا گیا حوالات میں بند ھوگا ۔

ذرائع کے مطابق "یہ بزرگ بابا پشاور چوک کوہاٹ میں بے سہارا حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ اُن کی ٹانگ پر سخت چوٹ آئی ہے جس کے باع...
07/12/2025

ذرائع کے مطابق
"یہ بزرگ بابا پشاور چوک کوہاٹ میں بے سہارا حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ اُن کی ٹانگ پر سخت چوٹ آئی ہے جس کے باعث ٹانگ بری طرح سوج چکی ہے۔ متعلقہ اداروں اور کوہاٹ کی فلاحی تنظیموں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس بزرگ کو فوری طور پر اٹھا کر کم از کم اسپتال تک پہنچایا جائے تاکہ اُن کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔"

کوہاٹ ڈھوڈہ روڈ حادثہ خدارا انسانیت کا ثبوت دیں۔۔!!کل شام 4 سے 5 بجے کے درمیان کوہاٹ ڈھوڈہ روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا...
07/12/2025

کوہاٹ ڈھوڈہ روڈ حادثہ خدارا انسانیت کا ثبوت دیں۔۔!!
کل شام 4 سے 5 بجے کے درمیان کوہاٹ ڈھوڈہ روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تین بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان حمزہ جاں کی بازی ہار گیا جبکہ دو بھائی زخمی ہوئے۔

حادثے کے دوران تینوں کے تین موبائل فون (ایک اینڈرائیڈ اور دو آئی فون) موقع پر گر گئے جو تاحال غائب ہیں۔

متاثرہ خاندان کے گھر والے سخت پریشان ہیں کیونکہ اس کے موبائل فون میں اہم اور ذاتی ڈیٹا موجود تھا۔
برائے مہربانی جس کے پاس بھی یہ موبائل ہوں، انہیں واپس کر دیں۔ یہ ایک غم زدہ خاندان کی امانت ہے۔

رابطہ نمبر:
📞 0311-9654592
📞 0345-9090860

براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ موبائل اپنے اصل مالک تک پہنچ سکیں۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے دور دراز علاقوں میں پولیس تنصیبات کے اچانک دورے جاریڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی نے گلشن آبا...
07/12/2025

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے دور دراز علاقوں میں پولیس تنصیبات کے اچانک دورے جاری

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی نے گلشن آباد چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطراف و جغرافیائی حدود میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او شہباز الٰہی نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں عوام کی خدمت، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور فوری داد رسی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہی کی ہدایات کے مطابق سٹی ایس او جابر خان  کی زیر نگرانی شاہ پور چیک پوسٹ کے انچارج تنویر عاصی بغ...
05/12/2025

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہی کی ہدایات کے مطابق سٹی ایس او جابر خان کی زیر نگرانی شاہ پور چیک پوسٹ کے انچارج تنویر عاصی بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائکیل کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں
ایس سیچ او جابر خان نے بلاتفریق تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔ ایس ایچ او جابر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہر کے امن و امان کے حوالے سے ڈی پی او کوہاٹ کے احکامات واضح ہیں شہر کا امن ہماری اولین ترجیح ہے عوام سے ہماری گزارش ہے کہ وہ قانون کے ساتھ تعاون کریں موٹر سائیکلوں کے نمبر و کاغذات پورے رکھیں اور اسکے ساتھ ساتھ کمر عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ۔دیں

05/12/2025

کوہاٹ کی عوام کا نیا دردِ سر!
ایک اور محکمہ یا پھر نیا اُبھرتا ہوا مافیا؟

کوہاٹ میں دکانداروں اور عوام کے لیے ایک نئی مصیبت کھڑی کر دی گئی ہے۔ دکانوں میں رکھے ہوئے وزن کے پتھر چیک کروانے کی آڑ میں 300 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
نہ کوئی نوٹس، نہ کوئی واضح قانون، اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا!

اگر واقعی یہ کوئی سرکاری دائرہ، محکمہ یا لازمی فیس ہے تو عوام کو اس حوالے سے آگاہ کیوں نہیں کیا جاتا؟
اور اگر یہ سب کسی خودساختہ گروپ یا مافیا کا کھیل ہے تو پھر اسے کون روکے گا؟

کوہاٹ: تھانہ کینٹ پولیس کی مؤثر کارروائی، چوری شدہ چار گائیں برآمد، ملزم گرفتارکوہاٹ تھانہ کینٹ پولیس نے  چوری کی واردات...
03/12/2025

کوہاٹ: تھانہ کینٹ پولیس کی مؤثر کارروائی، چوری شدہ چار گائیں برآمد، ملزم گرفتار

کوہاٹ تھانہ کینٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے اس کے قبضے سے چار مسروقہ گائیں کامیابی سے برآمد کر لیں۔

شہری کی جانب سے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی کہ اس کی چار گائیں نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ایس ایچ او کینٹ خضر فرید کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی خطوط پر کام کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کی نشاندہی کی بلکہ کامیاب کارروائی کے دوران چوری شدہ گائیں بھی برآمد کر لیں۔

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونی والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے

گرفتار ملزم شجاعت سکنہ پارا چنار کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا ہیں

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی اُسترزئی میں کھلی کچہری، کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی منشیات اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کر...
03/12/2025

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی اُسترزئی میں کھلی کچہری، کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی منشیات اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی رابطہ پروگرام ”عوامی ایجنڈا“ کے تحت کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب رحیم اللہ محسود نے بدھ کے روز اُسترزئی میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں مختلف محکموں کے سربراہان، منتخب نمائندگان اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بتایا کہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی تمام دفاتر میں فعال ہے تاہم فیلڈ لیول کی کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات کو مقامی سطح پر سننا اور موقع پر حل کرنا ہے۔ کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے منشیات فروشوں، سہولت کاروں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے جبکہ بجلی کی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ عوام کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں لگنے والی آگ کے حوالے سے خدشات پر کمشنر کوہاٹ نے ہر علاقے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری رابطہ اور کارروائی ممکن ہو سکے۔ عوام نے صاف پینے کے پانی، ریونیو و شاملاتِ دیہہ، پولیس،امن وامان، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے مسائل کچہری میں اٹھائے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ کچئی کیلئے واٹر سپلائی اسکیم اور سڑکوں کی مرمت کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ کمشنر کوہاٹ نے کہا پاکستان ہم سب کا ہے، ہمیں ذاتی اور مقامی سوچ سے بالاتر ہو کر پاکستانیت کا سوچ اپناناچائیے اور اس کی بقا اور سلامتی کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن عناصر داخلی انتشار کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہٰذا عوام ان عناصر سے ہوشیار رہے اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔ کمشنر کوہاٹ نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سماجی دباؤ اور کمیونٹی کی سطح پر مزاحمت بڑھانا ضروری ہے۔ کچہری میں اٹھائے گئے متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔

Address

Kpk
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY KOHAT news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY KOHAT news:

Share