03/07/2025
ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ
(سابق صدر بار ایسوسی ایشن کوہاٹ)
برائے خیبر پختونخوا بار کونسل الیکشن
یہ وقت ہے قیادت کے انتخاب کا۔ یہ وقت ہے ایک ایسے نمائندے کو آگے لانے کا جو وکلاء برادری کی حقیقی آواز بن سکے، ان کے حقوق کا علمبردار ہو، اور بار کی خودمختاری، وقار اور عزت پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے بغیر وکلاء کے مسائل کا حل نکال سکے۔
اسی مقصد کو لے کر ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ، جو کہ بار ایسوسی ایشن کوہاٹ کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں، نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ کسی ذاتی مفاد کے تحت نہیں، بلکہ ایک وسیع تر وکلاء فلاحی وژن کے تحت کیا گیا ہے۔
ملک عماد اعظم کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ:
✅ بار کا وقار مقدم ہے،
✅ وکلاء کی فلاح اولین ترجیح ہے،
✅ اور عدلیہ و وکلاء کے مابین باوقار تعلق کا قیام ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ "بار کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وکلاء کی عزت و حرمت پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا، اور ہر فورم پر وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑوں گا۔ ان شاء اللہ"
ملک عماد اعظم کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے بطور صدر بار ایسوسی ایشن کوہاٹ، نہ صرف وکلاء کو متحد رکھا بلکہ ادارہ جاتی بہتری اور وکلاء کی بہبود کے کئی عملی اقدامات بھی کیے۔ آج وہ اسی تجربے، جذبے اور عزم کے ساتھ خیبر پختونخوا بار کونسل کے میدان میں اتر رہے ہیں۔