Kohat Shaheen News

Kohat Shaheen News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat Shaheen News, Media/News Company, Kohat.

26/08/2025

گوگند کوٹ کے سیلاب زدہ خاندانوں کی مکمل فہرست ہمارے پاس موجود ہے۔ اس فہرست میں ہر متاثرہ گھرانے کا نام، نقصان کی تفصیل اور رابطہ نمبر درج ہے۔

اگر کوئی صاحبِ دل ان غریب و بے سہارا خاندانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم رابطہ کریں:
ہم یہ فہرست آپ تک پہنچا دیں گے تاکہ آپ براہِ راست متاثرہ خاندانوں تک اپنا تعاون پہنچا سکیں۔

یہ وقت دکھ بانٹنے اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کا ہے۔ آئیے! مل کر ان بے کسوں کے زخموں پر مرہم رکھیں۔

فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر ارگنائزیشن
رابطہ اور
💳 عطیات کے لیے:
Easypaisa: . 0333-9334765
JazzCash:. 0334-0190199

10/08/2025

اسلام اباد میں ادھی رات کو مدرسہ کو شہید کر کے وہاں پر درخت لگا دیے گئے افسوسناک

03/08/2025

مزید اچھے اور بہترین معلومات کیلئے پہج لائک فالو اور شیئر کریں
()
Inside_Ibrahim_Traore_New_Road_Construction_Method_That_Will_Transform_Burkina_Faso

03/08/2025

Best_Part_of_Imran_Khan_Speech_in_UNGA____Imran_khan_won_the_heart()
Imran Khan Imran Khan
Freeimrankhan

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر س...
20/07/2025

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر
چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر سے سوشل میڈیا پر دکھایا، بلکہ اردگرد کے مرد، صحافی اور عام لوگ تک اس کے گھر پہنچ کر اس سے ملاقات کرتے رہے۔ نہ کہیں غیرت کا تقاضا کیا گیا، نہ پشتون ولی کا حوالہ دیا گیا، نہ پردے کی پاسداری ہوئی، نہ شرم و حیا کو یاد رکھا گیا۔

دوسری طرف، ڈیڑھ سال پہلے ایک بلوچ لڑکی نے اپنی پسند سے نکاح کیا۔ شرعی پردے میں لپٹی، قرآن ہاتھ میں تھامے، قبیلے کے مسلح افراد کے سامنے کھڑی تھی۔ اسے اس کے شوہر کے سامنے نہایت بے دردی سے گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اور پھر اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ہمارا معاشرہ غیرت مند ہے اور بے غیرتی برداشت نہیں کرتا، تو پہلے واقعے میں غیرت کہاں سوئی رہی؟
اور اگر پہلا واقعہ درست ہے، تو پھر دوسرے واقعے جیسے سانحے کیوں پیش آتے ہیں؟

یہ کہنا کہ کچھ لوگ غیرت مند ہیں اور کچھ نہیں، محض خود فریبی ہے۔ اصل بات غیرت کی نہیں، بلکہ ضد، انا، ہٹ دھرمی اور جھوٹی مردانگی کی ہے۔ ہم نہ قرآن کا مطلب سمجھتے ہیں، نہ اسلام کا اصل پیغام جانتے ہیں۔ جب تک ہماری جھوٹی انا اور رواج پرستی سلامت رہتی ہے، ہم ہر حد پار کر لیتے ہیں۔ مگر جہاں ذاتی ضد کو ٹھیس پہنچے، وہاں ہمیں اچانک اپنی نام نہاد غیرت یاد آ جاتی ہے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

بہت افسوس کا مقام

20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں
نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔
آج پھر جرگے میں اسکے عشق کا ہے امتحاں
آج پھر وہ گِھر گئی ہے ، پگڑیوں کے درمیاں
شیتل نے چادر میں قرآن تھام رکھا ہے ، قبیلے کے ایک مرد کو قرآن تھما کر یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گولی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس قتل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔
اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔
اس بیغیرت قبیلے کی غیرت کو سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔
پگڑی ، غیرت اور بندوق کے سامنے ایک اور شیتل ہار گئی۔ ۔۔۔ مگر سوال چھوڑ گئی
بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی؟

آصفہ عنبرین قاضی کی وال سے
Copi
゚ ゚viralシfypシ゚viralシalシ

19/07/2025

بلوچستان: غیرت کے نام پر بلوچ جوڑے کا قتل

بلوچستان کے بلوچ علاقے میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ھےجہاں بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جوڑے کو "پسند کی شادی" کرنے کے جرم میں بےرحمی سے قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڑا گھر والوں کی مرضی کے خلاف بھاگ کر ، جس پر قبیلے کے بااثر افراد نے اس عمل کو "روایات کی توہین" قرار دیتے ھوئے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات معاشرے میں خوف، جبر اور پسماندگی کو جنم دیتے ہیں۔
یہ نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ پاکستان کے آئین، اسلامی اصولوں، اور بنیادی انسانی وقار کے بھی خلاف ہے۔
رپورٹ۔نورالحق صافی

17/07/2025

راولپنڈی میں سیلاب!گاڑیاں بہہ گئیں

25/06/2025

جس نے اللہ کیلئے مسجد بنائی ، اللہ اس کیلئے جنت میں گھر بناتا ہے ۔
آئیے جنت میں گھر بنانے کا موقع حاصل کریں ۔
مسجد کیلئے زمین خرید لی ہے ۔
مسجد کی زمین خریدنے میں حصہ ڈالیں
*...ایک مرلہ کی قیمت 260000 روپے
*...ایک جائے نماز کی جگہ کی قیمت 7640 روپے
*۔۔۔ایک فٹ زمین کی جگہ کا قیمت 955 روپے
جس استطاعت سے چاہیں شریک ہو۔
یہ صدقہ جاریہ ہے جو قبر میں بھی کام آئے گا۔
مسجد میں آپ کی ایک انچ زمین بھی جنت کی ضمانت بن سکتی ہے۔
سرفرست۔مفتی الیاس احمد
رابطہ وجاز کیش نمبر 03369656801
HBL Account num .
PK61HABB0003437900099203
بمقام ۔ مدرسہ حدیقة العلوم نزد تعلیمی بورڈ کوہاٹ بالمقابل ماڈل ٹاون جرما کوہاٹ

21/06/2025

افسوس ناک خبر
ضلع اورکزئی: شادی کی خوشی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دلہا سمیت متعدد افراد گرگۓ
ضلع اورکزئی کے علاقے بال کوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے دلہا سمیت کئی افراد گر گئے
ذرائع کے مطابق، شادی کی خوشی میں لوگ بڑی تعداد میں مکان کی چھت پر جمع تھے کہ اچانک بوسیدہ چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔
Kohat Shaheen News

28/05/2025

افسوسناک واقعہ
*[کوہاٹ]*
*[شہید ملک شاہ زیب اور اُنکے ساتھی]*
ملک شاہ زیب اور باڑے کا رہنے والا شخص۔ دونوں کی لاش نہ مل سکی۔ کوہاٹ عوام کیلئے دعا کی اپیل۔
*[ریسکیو 1122 کی آپریشن جاری]*

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Shaheen News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share