Voice Of Lachi

Voice Of Lachi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Lachi, Digital creator, Lachi.

ترنول کے بعد بٹگرام میں بھی گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے بعد ہوٹل می بڑا اور چھوٹا گوشت کھانا لوگوں کے لئے مشکل ہو جائے گا...
30/07/2025

ترنول کے بعد بٹگرام میں بھی گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے بعد ہوٹل می بڑا اور چھوٹا گوشت کھانا لوگوں کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ کھانے والے کو کیا معلوم کہ اسے کس جانور کا گوشت کھلایا جارہا ہے۔ ملک میں چکن کی ڈیمانڈ بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
فوڈ اتھارٹیز کےلئے نیا درد سر۔
ہر جگہ سے کھوتا نکلے گا
تم کتنے ۔۔

کینیڈا نہ ڈاکٹر دیدار یوسفزئی ۔۔۔۔نن کۀ څۀ بيا د مېټرک نتېجې راغلې ډېرو ملګرو د خپلو کشرانو نمبرې پۀ سوشل ميډيا شريکې کړ...
30/07/2025

کینیڈا نہ ڈاکٹر دیدار یوسفزئی ۔۔۔۔

نن کۀ څۀ بيا د مېټرک نتېجې راغلې ډېرو ملګرو د خپلو کشرانو نمبرې پۀ سوشل ميډيا شريکې کړي دي او خلک ورله مبارکۍ ورکوي - نۀ يم پوهه چې مونږ به د دې فضول سوچ نه کله پرمختګ کوو -

دلته پۀ سکولونو کالجونو کښې نۀ د نمبرو اعلان کيږي او نۀ دويم تن د خپل کلاس فېلو د نمبرو نه خبريږي - ځکه چې دغه نام نهاد مقابله ماشومان پۀ احساس کمترۍ کښې مبتلا کوي -

د دې دوه وجې دي - اوله دا چې نمبرې هېڅ د عقل يا قابليت پېمانه نۀ ده - او بله دا چې د هر ماشوم د قابليت مېدان جدا وي - نو پۀ دغه خاص قسم امتحان عام خلک د کمو نمبرو واله ماشومانو آئي کيو څنګ جج کولے شي -

چرته هم د خپلو ماشومانو د نمبرو اشتهار مۀ کوئ - ټيک ده کور ورله شاباشے ورکړئ خو د عملي مېدان مقابلې ته ئې هڅوئ ځکه چې هلته د نمبرو نه علاوه نور بلها سکلز پکار وي چې پۀ زياتره اکېډمک قابل ماشومانو کښې د هغې فقدان وي -

عمرہ مبارکلاچیورشنڈ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اعجاز کے والد محترم محمد ایوب عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آگ...
30/07/2025

عمرہ مبارک
لاچی
ورشنڈ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اعجاز کے والد محترم محمد ایوب عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آگئے
اللہ تعالیٰ عبادات قبول فرمائے آمین

مبارکباد زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقیلاچی بالا خان کالونی کی وانیہ نور دختر نورالامین نے رحمان بابا سکول لاچی گ...
29/07/2025

مبارکباد
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
لاچی بالا خان کالونی کی وانیہ نور دختر نورالامین نے رحمان بابا سکول لاچی گرلز سیکشن سمیت پورے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آپ بھی اپنے کامیاب بچوں کے پوسٹ کے لئے رابطہ فرمائیں
Voice Of Lachi

مبارکبادلاچیمنیزہ دختر نظام الدین نے امتیازی حیثیت سے میٹرک امتحان پاس کرکے اپنے سینیئرز کی روایت برقرار رکھی۔ وہ ڈاکٹر ...
29/07/2025

مبارکباد
لاچی
منیزہ دختر نظام الدین نے امتیازی حیثیت سے میٹرک امتحان پاس کرکے اپنے سینیئرز کی روایت برقرار رکھی۔
وہ ڈاکٹر اقبال فنا ڈاکٹر اختر شیرین اور حاجی انوردین کی بھتیجی ہیں

آپ بھی اپنے پیاروں کی کامیابی کے پوسٹ کے لئے رابطہ کریں

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمحکمۂ تعلیم کوہاٹ ڈویژن کا قیمتی اثاثہ،محترم جناب میاں سعادت شاہ، عرف میاں ص...
29/07/2025

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

محکمۂ تعلیم کوہاٹ ڈویژن کا قیمتی اثاثہ،
محترم جناب میاں سعادت شاہ، عرف میاں صاحب
(سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ)
آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

جنازہ: آج بروز منگل 29 جولائی بعد از نماز عصر ساڑھے چھ بجے
مقام: آبائی گاؤں ٹیری، کرک

تمام احباب و ساتھیوں سے گزارش ہے کہ
جنازے میں شرکت کر کے مرحوم کے ایصالِ ثواب
اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا فرمائیں۔

اَللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین

کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایس ایس سی سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کوہاٹ یونیورس...
29/07/2025

کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایس ایس سی سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد۔

کوہاٹ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے تحت ایس ایس سی (میٹرک) سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیر داخلہ و رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی اور ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا۔

تقریب میں بورڈ حکام، اساتذہ، والدین، اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریار آفریدی نے اپنے خطاب میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہے، جنہیں علم اور کردار دونوں میدانوں میں نمایاں ہونا چاہیے۔

29/07/2025

کوہاٹ بورڈ کے میٹرک ایگزام
کا رزلٹ اناؤنس ہوگیا۔
پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کو ڈھیروں مبارکباد۔
فیل ہونے والوں کو۔۔۔

🎓 گورنمنٹ ڈگری کالج لاچی (کوہاٹ) میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری! 🎓📚 سیشن 2025-2026 کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔🔹 پری ان...
29/07/2025

🎓 گورنمنٹ ڈگری کالج لاچی (کوہاٹ) میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری! 🎓
📚 سیشن 2025-2026 کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

🔹 پری انجینئرنگ
🔹 پری میڈیکل
🔹 کمپیوٹر سائنس (ICS)
🔹 آرٹس

🌟 اپنے مستقبل کی بنیاد آج رکھیں۔
📍مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لیے کالج سے رجوع کریں۔
📌 رابطہ برائے داخلہ و معلومات:
📱 0334-0001403 (ہیلپ ڈیسک)

جمعیت علماء اسلام تحصیل لاچی کے امیر مفتی احمد الرحمٰن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی ذاکر محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ...
28/07/2025

جمعیت علماء اسلام تحصیل لاچی کے امیر مفتی احمد الرحمٰن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی ذاکر محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اقبال فنا، اور تحصیل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا آفتاب جمال نے پشاور میں واقع مفتی محمود مرکز میں جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے ناظمِ عمومی، سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کو سینیٹ کا رکن
منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  نے 28 جولائی 2025 کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے۔ اعلان...
28/07/2025

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 28 جولائی 2025 کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے۔ اعلانِ نتائج کی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کیے, تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان، کمشنر پشاور ڈویژن و چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود، کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ، سیکرٹری بورڈ مہدی جان اساتذہ کرام اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میٹرک امتحانات میں کل 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 طلبہ کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 83.5 فیصد رہا، جبکہ 14 ہزار 530 طلباء و طالبات ناکام ہوئے۔

نویں جماعت کے امتحانات میں 1 لاکھ 1 ہزار 888 طلباء و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 61 ہزار 753 کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 98.8 فیصد رہا، جبکہ 38 ہزار 907 طلباء مختلف پرچہ جات میں فیل ہوئے۔ نویں جماعت کے امتحانات میں 35 ہزار 17 طالبات نے جبکہ میٹرک میں 31 ہزار 722 طالبات نے حصہ لیا۔

پوزیشن ہولڈرز :: میٹرک سائنس گروپ میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ ٹو کی فاطمہ جگنو نے 1180 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی گروپ میں پشاور ماڈل اسکول برانچ ٹو کی سارہ عمران نے 1178 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسری پوزیشن تین طالبات کے حصے میں آئی: پشاور ماڈل اسکول کی یسرا، شمائلہ اور عائنہ شعیب نے 1176 نمبر حاصل کئے۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا تقریب خطاب
امتحانات کے دوران تمام امتحانی ہالوں کی بہترین مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی اور طلباء و طالبات نے مکمل میرٹ پر پوزیشنز حاصل کیں۔

محکمہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ آئندہ امتحانات میں مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ کو بڑھا کر 364 ارب روپے تک پہنچا دیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

وزیر تعلیم نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور میرٹ سے ہی طلبہ اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں۔

Address

Lachi

Telephone

+923329611913

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Lachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share