07/09/2026
📢 اہم اطلاع برائے تمام ہائر ٹیچرز، ضلع کوہاٹ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ جناب ظہور خان نے ضلع کوہاٹ کے تمام ہائر ٹیچرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 9 ستمبر 2026ء سے قبل اپنے متعلقہ سکولوں میں حاضری یقینی بناتے ہوئے اپنی ڈیوٹی جوائن کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 9 ستمبر کے بعد جو ٹیچرز اپنے متعلقہ سکولوں میں رپورٹ کرکے ڈیوٹی جوائن نہیں کریں گے، ان کی جگہ دیگر دستیاب اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع نہ ہو۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام متعلقہ اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی جوائننگ مکمل کریں اور تعلیمی اداروں میں اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری، پابندیٔ وقت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کریں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ
ظہور خان