
03/09/2025
علماء کرام ہمارے سروں کے تاج ہیں، آقاء دو جہاںﷺ کے ممبر کے وارثین ہیں، دینی مجالس اور محفلیں اس تاریک دور میں روشنی کا کام کرتی ہے۔
کل کوہاٹ میں ختم نبوت کے سلسلے میں ایک
جلسہ منعقد ہوا جس کا مقصد عقیدۂ ختم نبوت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ہمارے پیارے نبی ﷺ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
لیکن بدقسمتی دیکھیں کہ اس مقدس پلیٹ فارم کو مفتی اسد محمود نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
ایسے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ رویہ نہ صرف ختم نبوت کے بارے منعقد مجالس جیسے عظیم مقصد کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
سیاست کرنی ہے تو ضرور کریں مگر دین و اسلام کے نام پر منعقد مجالس یا دینی پلیٹ فارمز کو اپنی گندی سیاست کے لئے نا استعمال کریں۔ اس سے کروڑوں مسلمانوں کے احساسات اور جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
ضیغم عباس
کارکن پاکستان تحریک انصاف