25/07/2025
کوہاٹ ۔ شہید پولیس اہلکار سعید نواز کی نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ شہید سعید نواز، کوہ میدان پولیس چوکی میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر واپس آتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے
۔۔۔۔نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الٰہی، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق خان، ضلعی انتظامیہ کے افسران، دیگر پولیس افسران، خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب، تاجر برادری اور علاقہ عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔
پولیس لائن کرک میں شہید کو سلامی پیش کی گئی، جبکہ آر پی او کوہاٹ، ڈی پی او کرک اور اسسٹنٹ کمشنر کرک نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔.. آر پی او عباس مجید خان مروت اور ڈی پی او شہباز الٰہی نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
نماز جنازہ کے بعد شہید سعید نواز کی تدفین آبائی علاقے چپی بانڈہ میں کی گئی۔۔