30/03/2025
🎗️یا اللہ! ہمیں انعام نہیں، عیدی چاہیے!
یا اللہ! ہم آپ سے انعام نہیں مانگتے، کیونکہ ہم اس قابل ہی نہیں۔ رمضان میں ہم نے کچھ کیا ہی نہیں! مگر اے مولائے کریم! ہم آپ سے عیدی مانگتے ہیں، اور عیدی میں کسی کمال کی شرط نہیں ہوتی!
جیسے کسی باپ کے کئی بچے ہوں، کچھ نیک، کچھ نکمے، مگر جب وہ عید پر آتے ہیں تو باپ سب کو نواز دیتا ہے، بیکار کو بھی خالی نہیں لوٹاتا۔
اے مولائے کریم! ہم انعام کے نہیں، عیدی کے طلبگار ہیں! اور عیدی میں ہم آپ سے سچی محبت، معرفت، ایمان کی سلامتی اور دین پر استقامت مانگتے ہیں۔ امین یااللہ