
13/09/2025
مڈل گرلز سکول شیرین میلہ بوستی خیل میں ڈی ای او مردانہ ظہور کا اندر آنا سٹاف اور طلباء سے باتیں کرنا خواتین اساتذہ اور بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی اس افسر کے خلاف کئی کیسز بن چکے ہیں۔
ہم کمشنر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ، وزیر قانون آفتاب عالم، سیکرٹری و ڈائریکٹر ایجوکیشن سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
ڈی ای او ظہور کو ضلع بدر کیا جائے
غیرجانبدار اور شفاف انکوائری کی جائے
سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے
آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و وقار سب سے مقدم ہے۔ درہ آدم خیل اور طورجھنڈی تحریک درہ آدم خیل بھی اس معاملے میں اپنی آواز بلند کرتی ہے اور قبائلی رواج کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
درہ آدم خیل