Saqi Kowsar

Saqi Kowsar Ya Ali

27/02/2026

السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ آدَمَ خَلِيفَةِ اللَّهِ
سلام ہو آپ پر، اے آدم خلیفۃ اللہ کے وارث۔

📚مصباح الزائر، سید ابن طاووس، ج 1، ص 176

27/02/2026

عطش نے یہ دل سوزاں میں آگ بھڑکادی
مگر زباں پہ نہ حرف سوال آب آیا

✍میر انیس

27/02/2026

🔸بہترین عمل

امام موسی کاظم 💐فرماتے ہیں:
سب سے بہترین عمل ولایت ہے، لہٰذا جو شخص اذان میں 'حی علی خیر العمل' کے الفاظ کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے، اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ ولایت پر کوئی زور نہ ڈالے۔
📚علل الشرائع، شیخ صدوق، ج 2، ص 368

26/02/2026

🔸اَلسَّلاَمُ عَلَی‌ اَلنَّبَإِ اَلْعَظِيمِ، اَلَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

سلام ہو اس عظیم خبر پر جس کے بارے میں لوگ اختلاف کرتے ہیں۔

📚المزار الکبیر، مشہدی، ج 1، ص 205

26/02/2026

جنگل کی طپش کنار دریا گزری
صدمے سہے دکھ اٹھائے ایذا گزری
اے اہل عزا تمہاری راحت کے لئے
گرمی میں مسافروں پہ کیا کیا گزری

✍میر انیس

26/02/2026

🔸ولایت میں رخصت نہیں ہے

فرمان امام جعفر صادق 💐 :
اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے
نماز قائم کرنا، زکات دینا، حج کرنا، ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور ہم اہل بیت کی ولایت، ان میں سے چار کے بارے میں چھوٹ دی گئی ہے مگر ولایت میں کوئی چھوٹ نہیں۔

📚الخصال، شیخ صدوق، ج 1، ص 277

25/02/2026

🔸اَلسَّلاَمُ عَلَی‌ اَلْمَخْصُوصِ بِالطَّاهِرَةِ اَلتَّقِيَّةِ اِبْنَةِ اَلْمُخْتَارِ

سلام ہو اس پر جو رسولِ برگزیدہ کی پاکیزہ اور پرہیزگار بیٹی کی زوجیت سے مخصوص ہوے۔

📚المزار الکبیر، مشہدی، ج 1، ص 205

25/02/2026

اس قدر تھا خشک حضرت کا گلا
خنجر قاتل بھی پیاسا رہ گیا

✍میر انیس

25/02/2026

🔸زکات کا مصرف

زکات صرف اہلِ ولایت کے لیے ہے

📚تهذيب الأحکام، شیخ طوسی، ج 4، ص 52

24/02/2026

سب ہوئے سیراب تجھ سے اے فرات
قافلہ یثرب کا پیاسا رہ گیا

✍میر انیس

24/02/2026

🔸ایمان کی سب سے مضبوط رسی

رسول اللہ 🌹 نے فرمایا:
ایمان کی سب سے مضبوط رسی
1. اللہ کی راہ میں محبت،
2. اللہ کی راہ میں دشمنی،
3. اللہ کے اولیا کی ولایت اور
4. اللہ کے دشمنوں سے دشمنی ہے۔

📚المقنعہ، شیخ مفید، ج 1، ص 33

24/02/2026

🔸اَلسَّلاَمُ عَلَی‌ اَلْكَوْكَبِ اَلدُّرِّيِّ

سلام ہو درخشاں ستارے پر

📚المزار الکبیر، مشہدی، ج 1، ص 205

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqi Kowsar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share