NAYAB. TV

NAYAB. TV News/politics/Tourism/Current Affairs/ Social Issues Program/Nature Explore/Funny video creator

27/10/2025

انڈین ہیلی جو 70 کی دھائی میں پاک فوج کی جانب سے اپنے قبضے میں لیا گیا تھا ۔ جسے بعد ازاں گلگت سٹی میں نمائش کے طور پر چوک میں نصب کیا گیا اور اس چوک کو ہیلی چوک کا نام دیا گیا ۔✌️✌️

26/10/2025

گورنمنٹ سالانہ سپورٹس گالا 2025 میں گورنمنٹ ہائی سکول شتیال کی والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی ،
ھربن ، داسو اور سئیو کی ٹیموں کو ہرانے کے بعد شتیال ہائی سکول کی ٹیم ڈسٹرکٹ چیمپئن بن گئی ۔
چیمپئن بننے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا روایتی رقص !
Alam Zeb Khan Noor Mahmood District Education Office Male Kohistan

کوہستان اپر ھربن کے رہائشی صدر ایوب ولد جہانگیر شاہ کا سوات سدھو ٹیچنگ ہسپتال کے باہر بٹوا گم گیا ہے جس میں گاڑی کاغذات ...
26/10/2025

کوہستان اپر ھربن کے رہائشی صدر ایوب ولد جہانگیر شاہ کا سوات سدھو ٹیچنگ ہسپتال کے باہر بٹوا گم گیا ہے جس میں گاڑی کاغذات ، نقدی رقم ، ڈرائیونگ لائسنس ، شناختی کارڈ اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے جس کسی کو ملے وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں ۔ شکریہ
03555700022/03466545222

26/10/2025

پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان کےصوبائی صدر عبداللہ قریشی سے پاکستان نظریاتی پارٹی کے حوالے سے اہم سوالات۔

گزشتہ دن ہری پور منگا میں پیشں آنے والے واقعی میں ملوّث ملزم قاسم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ورثا کا مطالبہ زخمی فی...
25/10/2025

گزشتہ دن ہری پور منگا میں پیشں آنے والے واقعی میں ملوّث ملزم قاسم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ورثا کا مطالبہ
زخمی فیضان اللہ ولد شمس خان سکنہ ھربن کو انصاف دیا جائے
اور سفاک ملزم قاسم سکنہ منگا ھری پور کو فی لفور گرفتار کیا جائے۔
اس واقعے کی تفصیلات ڈی پی او ہری پور کو دی گئی درخواست میں موجود ہے ۔
Commissioner Hazara Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

25/10/2025

کوہستان تحفظ موومنٹ کا منشور// سابقہ صدر اسامہ قریشی نے استعفی لیا گیا//حبیب اللّٰہ عرف ٹورا کا بطور چیئرمین انتخاب کیوں//سیلاب زدگان کیلئے KTM نے کیا کام کئے//گندم سبسڈی کا کیا بنا//عبد المالک شہید کیس کی انکوائری پر KTM کا ردعمل!

وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ا...
24/10/2025

وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کو انسدادِ دہ ش ت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق ٹی ایل پی دہ ش ت گردی میں ملوث ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کیا گیا۔

24/10/2025

چلغوزہ منڈی چلاس پاکستان کی دوسری بڑی منڈی کہلائی جاتی ہے یہاں ھر سال دور دراز پہاڑی علاقوں سے چلغوزہ لا کر اربوں کا کاروبار کیا جاتا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اگر گورنمنٹ اس میں دلچسپی دکھائی اور چلغوزہ درختوں کی کٹائی کی روک تھام کی جائے تو یہ کاروبار دیامر کی معیشت کو مظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس حوالے سے وہاں موجود چلغوزہ ٹھیکیداروں سے تفصیلی گفتگو انہی کی زبانی سنیے!

24/10/2025

گزشتہ دنوں کراچی میں استور سے تعلق رکھنے والے اہلسنت والجماعت کے جید عالم دین مولانا سید شاہ اویس کے قاتلوں کا تعلق نہ صرف گلگت سے ہے بلکہ وہ ہمسایہ ملک ایران سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے سرگرم دہشت گردوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔۔۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اصغر کی پریس کانفرنس میں گفتگو۔۔۔
Courtesy by AajNews...

کوہستان کے تینوں اضلاع سے ٹیکس فری اسٹیٹس ختم ایف بی آر کا نیا نوٹیفکیشن جاریملک صلاح الدین کا سخت ردعمل ایف بی آر اپنی ...
23/10/2025

کوہستان کے تینوں اضلاع سے ٹیکس فری اسٹیٹس ختم ایف بی آر کا نیا نوٹیفکیشن جاری

ملک صلاح الدین کا سخت ردعمل ایف بی آر اپنی غنڈہ گردی کوہستان میں مسلط نہ کرے

وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کوہستان اپر، لوئر اور کولئی پالس اضلاع سے ٹیکس فری اسٹیٹس ختم کر کے 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام سرکاری محکموں، ٹھیکیداروں، ہوٹل مالکان اور سپلائرز پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مرحلے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاروباری سرگرمیوں اور مقامی ہوٹل انڈسٹری پر بھی ٹیکس لاگو کرنے پر غور کر رہی ہے

قابلِ ذکر ہے کہ کوہستان کے متعدد علاقے مالاکنڈ ڈویژن کے طرز پر ٹیکس فری زون کا حصہ ہیں تاریخی ریکارڈ کے مطابق 1979 میں والی سوات کے پاکستان سے الحاق کے موقع پر طے پانے والے معاہدے کے تحت کوہستان کے بعض علاقے 100 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دیے گئے تھے

دوسری جانب، نوجوان قیادت اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک صلاح الدین نے ایف بی آر کے اقدام کو کوہستان کے عوام پر معاشی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ

ایف بی آر کوہستان جیسے پسماندہ اور تاریخی طور پر ٹیکس فری زون میں اپنی غنڈہ گردی جمانے کی کوشش نہ کرے اگر حکومت نے یہاں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردِعمل شدید ہوگا

ملک صلاح الدین نے مزید کہا کہ کوہستان کے عوام پہلے ہی تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ایسے میں ٹیکس عائد کرنا ظلم کے مترادف ہے.

آج جناب کفایت اللہ اور حسن فاروقی کے درمیان موجود سیاسی غلط فہمی اور چپقلش، اللہ کے فضل و کرم سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہ...
23/10/2025

آج جناب کفایت اللہ اور حسن فاروقی کے درمیان موجود سیاسی غلط فہمی اور چپقلش، اللہ کے فضل و کرم سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو گئی ہے۔
صحافی حسن فاروقی اور کفایت اللہ نے بردباری، فہم و فراست اور باہمی احترام کے جذبے کے تحت معاملے کو خوشگوار انداز میں نمٹایا۔زرائع
Regard:
جرگہ ممبران
محمد جاوید
ارشاد خان
ایوب خان
سیف اللہ

Address

Kohistan Tikai

Telephone

+92466811804

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAYAB. TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NAYAB. TV:

Share