Janatali News Network JNN

Janatali News Network JNN In this page news and educational materials will be uploaded.

*انتہائی افسوس ناک خبر**چیف مقدم وڈیرہ حیبت خان لوہارانی مری مختصر علالت کے بعد آج صبح جنتلی میں فوت ہوگئے جن کی نماز جن...
12/05/2025

*انتہائی افسوس ناک خبر*
*چیف مقدم وڈیرہ حیبت خان لوہارانی مری مختصر علالت کے بعد آج صبح جنتلی میں فوت ہوگئے جن کی نماز جنازہ آج شام چار بجے جنتلی لوپ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اہلیان جنتلی و کاہان کا ڈی جی اینٹی کرپشن سے محکمہ تعلیم ضلع کوہلو کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر نوٹس لینے کی اپیل!کوہلو...
25/11/2024

اہلیان جنتلی و کاہان کا ڈی جی اینٹی کرپشن سے محکمہ تعلیم ضلع کوہلو کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر نوٹس لینے کی اپیل!
کوہلو(جنتلی نیوز نیٹورک) تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان نساؤ جنتلی کے عوامی حلقوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن جناب عبد الواحد کاکڑ سے اپیل کی کہ محکمہ تعلیم ضلع کوہلو کے افسران نے محکمہ تعلیم میں تحصیل کاہان کے خالی پوسٹوں کو راتوں رات فل کر کے کوہلو کے دیگر علاقوں سے ان پوسٹوں کو مشتہر کیا جوکہ کاہان ، نساؤ وجنتلی کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ زنی ہے تحصیل کاہان کے سارے اٹھاون اسکول گزشتہ کئی سالوں سے بند ہیں جب ہم علاقے کے لوگوں نے ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران سے ان اسکولوں کی بحال کی بابت درخواست دیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی پوسٹیں خالی ہیں جب گورنمنٹ نئی بھرتیاں کرے گا تو آپ لوگوں کے اسکولز کھولے جائیں گے ۔ جب حکومت نےگزشتہ سال ایس بی کے یونیورسٹی کے ذریعے اور حالیہ عارضی بھرتیوں کا اعلان کیا تو محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران نے تحصیل کاہان کے پوسٹوں کی اصل تعداد کو چھپا کر صرف چند ایک پوسٹوں کومشتہر کیا ہے ۔ ان کا کہنہ تھا کہ ہم ڈی جی اینٹی کرپشن سے درخواست کرتے ہیں کہ محکمہ تعلیم ضلع کوہلو کے کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی کریں اور تحصیل کاہان کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ انصاف کریں۔

06/11/2024

طلوع آفتاب ۔
جنتلی لوپ۔

16/09/2024

04/09/2024

*کوہلو، ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقوں مری پھیلاوغ اور پیکل کے مقامات پر امن فورس کے نام پر راہگیروں کی تزلیل کی جارہی ہے ، آج مری علاقوں سے ( مری پھیلاوغ ، سغین اور لوپ) سے جانے والی واحد روٹ گاڑی( جو مری پھیلاوغ سے رکنی روٹ پر چلتا) کو وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے گھر کے قریب بیکڑ کے علاقہ پیکل کے مقام پر امن فورس کے نام پر ایک کیمپ کے مسلح افراد نے ڈرائیور یوسف مری کے گاڑی کو تین گھنٹے تک روکر یہ کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہمیں یہ حکم دیا کہ مری کے اس واحد روٹ گاڑی کو رکھیں اور یہاں اس روٹ پر چلنے نہ دیں ، ہم حیران ہیں کہ یہ کونسا قانون ہے جس میں مسوری بگٹی کے خود کے بیس کے قریب روٹ گاڑیوں کو اجازت ہے مگر مری پھیلاوغ سے مری کے واحد روٹ گاڑی کو ان کے بڑوں نے روکنے کا حکم دیا ۔ ڈرائیور یوسف مری اور تمام مری مسافروں کو حبس بے جامیں رکھنے اور زدو کوب کرنے کی مزمت*
*وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے قبیلے کے غنڈوں کو لگام دیں- اہلیان مری پھیلاوغ و لوپ*
جنتلی نیوز نیٹ ورک رپورٹر۔ *تفصیلات کے مطابق اہلیان لوپ ، سغین مری پھیلاوغ نے اپنے مشترکہ بیان میں مری بگٹی سرحدی علاقے میں قاٸم مسلح کیمپوں کے غیرانسانی حرکات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ مسلح افراد ابتداء میں امن کے بہانے ضلع ڈیرہ بگٹی سے کوہلو کی حدودمیں داخل ہوٸے جہاں انہوں نے غریب عوام کو تنگ کرنا شروع کیا لوگوں کی زمینوں پر قبضہ اور مال مویشی لوٹنا راہگیروں کو زدوکوب کرنا ان کا معمول رہا مقامی لوگوں کے مزاہمت پر کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد گزشتہ ایک سال سے مسلح افرادکے حرکات وسکنات ایک بار پھر بدل گٸے گزشتہ روز پیکل کے دامن بھل کے مقام پر وزیرہان عرف جیٹھا نوحکانی کے ایماء یوسف خان مری جو رکھنی سے مری پھیلاوغ جارہے تھے کو روٹ کے گاڑی سے سواریوں سمیت اتارا گیا اور انہیں تین گھنٹے تک حبس بےجاء میں رکھ کر زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ آئندہ اس روٹ پر مت آئیں، ہمارے بڑوں نے ہمیں حکم دیا کہ مریوں کے روٹ گاڑی کو رکھنی جانے نہ دیں ۔ جس پر اہل علاقہ مری پھیلاوغ شدید برہم ہوگٸے۔ اہل علاقہ مری پھیلاوغ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اپنے قبیلے کے مسلح غنڈوں کو لگام دیں جو آپ کے نام اور رتبے کا ناجاٸز فاعدہ اٹھاتے ہوٸے علاقے میں بدامنی اورتصادم کی فضاء بنا رہے ہیں جو مستقبل میں منفی نتاٸج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا*

11/06/2024

نیساٶ جنتلی سوریں کہور کے چھ ہزار ووٹرز کی تزلیل بند کی جاٸے الیکشن کمیشن ایک مسترد شدہ شخص کے گھر میں پولنگ کروانا کر اسے مسلط کرنا چاہتی ہے جو باعث شرم اور ووٹرز کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے۔اہلیان جنتلی نیساٶ کاہان۔
کوہلو۔جنتلی نیوز نیٹ ورک رپورٹر۔ تفصیلات کے مطابق جنتلی نیساٶ سے تعلق رکھنے والے معتبرین نے الیکن کمیشن آف پاکستان کے پی بی -9 کے سلسلے میں ڈراماٸی انداز کے اس فیصلے پر تعجب کے ساتھ ساتھ شدید رد عمل کا اظہار کیاجس میں دوسوکلومیٹر دور ایک امیدوار کے گھر کے قریب پولنگ کے انعقاد کی تجویز مانگی گٸی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ایک بہت رقبے پر پھیلے ہوٸے علاقے کے ووٹرز کو کسی کے فرماٸش پرسینکڑوں کلو میٹر دور ایک نامعلوم پولنگ سٹیشن دیا گیا تحریری درخواستوں اور اعتراض کے باوجود تین بار وہاں پہ پولنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پھر بھی ایک مسترد شخص کے مرضی کے نتاٸج نہ آسکے۔ اب چوتھی بار پولنگ کا انعقاد ووٹرز کے گھروں سےدوسو سے تین سوکلومیٹر دور ایک منظور نظر امیدوار کے گھر کے ساتھ منعقد کرنے کی تجویز ہے جہاں اس شخص کے سینکڑوں مسلح غنڈے موجود ہوں گے تاکہ کوٸی ووٹ ڈالنے نہ آ سکے
انہوں نے مزید کہا کہ دوچار پولنگ عملہ اصل پولنگ کے مقام پر نہ آسکتے تو وہاں کے ہزاروں بوڑھے اور خواتین ووٹرزدشوار گزار علاقوں سے کیسے دو سو سے تین سو کلومیٹر دور آسکتے ہیں جو دراصل ہزاروں ووٹرز کو ان کے آٸینی حق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔اس طرح کے بے ہودہ فیصلے کی شدید مزمت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنتلی نیساٶ سوریں کہور اور مری پھیلاوغ کے ہزاروں ووٹرز کو ایک شخص کے حوس کی خاطر قربانی کا جانور مت بنایاجاٸے۔ اور عوام کو اپنے اظہار راٸے کے آٸینی حق سے محروم نہ رکھا جاٸے اور انہیں اپنے ہی علاقوں میں اظہار راٸے کا حق دیا جاٸے جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔

01/06/2024

کوہلو ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقوں مری پھیلاوغ اور پیکل کے مقامات پرامن فورس کے نام پر راہگیروں کی تزلیل کی جارہی میاں خان مری کو حبس بے جامیں رکھنے اور زدو کوب کرنے کی مزمت۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے قبیلے کے غنڈوں کو لگام دیں اہلیان مری پھیلاوغ و نیساٶ۔
جنتلی نیوز نیٹ ورک رپورٹر۔ تفصیلات کے مطابق اہلیان نیساٶ اور مری پھیلاوغ نے اپنے مشترکہ بیان میں مری بگٹی سرحدی علاقے میں قاٸم مسلح کیمپوں کے غیرانسانی حرکات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ مسلح افراد ابتداء میں امن کے بہانے ضلع ڈیرہ بگٹی سے کوہلو کی حدودمیں داخل ہوٸے جہاں انہوں نے غریب عوام کو تنگ کرنا شروع کیا لوگوں کی زمینوں پر قبضہ اور مال مویشی لوٹنا راہگیروں کو زدوکوب کرنا ان کا معمول رہا مقامی لوگوں کے مزاہمت پر کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد گزشتہ تین ماہ سے مسلح افرادکے حرکات وسکنات ایک بار پھر بدل گٸے گزشتہ روز پیکل کے دامن بھل کے مقام پر وزیرہان عرف جیٹھا نوحکانی کے ایماء پر میاں خان مری جو رکھنی سے مری پھیلاوغ جارہے تھے کو روٹ کے گاڑی سے اتارا گیا اور انہیں چار گھنٹے تک حبس بےجاء میں رکھ کر زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا جس پر اہل علاقہ مری پھیلاوغ شدید برہم ہوگٸے۔ اہل علاقہ مری پھیلاوغ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اپنے قبیلے کے مسلح غنڈوں کو لگام دیں جو آپ کے نام اور رتبے کا ناجاٸز فاعدہ اٹھاتے ہوٸے علاقے میں بدامنی اورتصادم کی فضاء بنا رہے ہیں جو مستقبل میں منفی نتاٸج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

12/05/2024

کوہلو جنتلی۔ بی ایچ یو لوپ جنتلی میں گزشتہ تین ماہ سے ادویات کے فقدان ہے جس کے باعث غریب مریض رل گٸے۔
ڈی ایس ایم پی پی ایچ آٸی کوہلو نے مغل بادشاہوں کا طرز اپنایا ہواہے۔
اعلیٰ حکام نوٹس لے لیں ورنہ ڈی ایس ایم کے رویے اور نا اہلی کے خلاف آواز بلند کرکے اس کا محاسبہ کریں گے۔اہلیان جنتلی-

28/04/2024

الیکشن کمیشن ایک مسترد شخص کے بی ٹیم کا کردار ادا کرکے جنتلی و نیساٶ کے پولنگ سٹیشنز کو ژوب ڈویژن منتقل کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاٸے گا۔ اہلیان جنتلی نیساٶ کاہان۔جنتلی نیوز نیٹورک رپورٹر۔ تفصیلات کے مطابق جنتلی کاہان اور نیساٶ کے قباٸلی عماٸدین مقدم احمد خان لوہارانی وڈیرہ شادی خان لوہارانی مقدم سلیم گوٸسرانی عبدالرزاق محمدانی احمد نواز لوہارانی وڈیرہ حاصل خان وڈیرہ ضلع شیرانی وڈیرہ لیاقت شیرانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ الزام عاٸد کیا کہ پہلے الیکشن کمیشن نے ایک مسترد شخص کے فرماٸش پر پورے علاقے کے پولنگ سٹیشنز کو یکجا کرکے اپنے اصل مقامات سے دو سوکلو میٹر دور منعقد کرایا اور ساتھ ساتھ مسلح ڈیتھ سکوارڈ کے ذریعے ووٹرز کو ڈرایاگیا اس کےباوجود عوام نے کثیر تعداد میں نکل کر اپنے راٸے کا اظہار کیا۔الیکشن کمیشن ایک بار پھر جنتلی نیساٶ کے پولنگ سٹیشنز کو ژوب ڈویژن کے ضلع بارکھان میں لے جاکر ہزاروں ووٹرز کو ان کے حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاٸے گا لہٰذا اگرکسی کے فرماٸش پر جنتلی نیساٶ کاہان کے عوام کو حق راٸے دہی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گٸی تو عوام سڑکوں پر آکر فرماٸشی پروگرام کو روک دیں گے اور حالات کی خرابی کے ذمہ دار الیکشن کمیشن ہونگے۔

A beautiful view of sunset in Janatali, Kahan, Kohlu, Balochistan
16/11/2023

A beautiful view of sunset in Janatali, Kahan, Kohlu, Balochistan

Address

Kohlu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janatali News Network JNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share