Pak PRO News

Pak PRO News Pak PRO News providing entertainment and news to the people of beloved country Pakistan.

15/07/2026

مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل
شہدا کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں، طاہر اشرفی نیوز کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے

15/07/2026

پنجاب حکومت کا گرین ٹرانسپورٹ منصوبہ کوٹ ادو پہنچ گیا
پنجاب حکومت نے ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیے کوٹ ادو میں 15 الیکٹرک گرین بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بسیں مجموعی طور پر 6 مختلف روٹس پر عوام کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔ ہر بین الاضلاعی روٹ پر دو بسیں چلائی جائیں گی جبکہ باقی بسیں کوٹ ادو شہر کے اندر شہری ٹرانسپورٹ کے لیے مختص ہوں گی۔
ابتدائی طور پر مجوزہ روٹس میں پہاڑپور، محمود کوٹ، ہیڈ محمد والا، چوک منڈا، پل قمبر اور ہیڈ داد والا شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو آرام دہ، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔
نوٹ: ان روٹس اور بسوں کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ اور ٹائم ٹیبل متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔

14/07/2026

🕊️ اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) نیاز خان گشکوری کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ وہ ایک باوقار، خوش اخلاق اور عوام دوست شخصیت تھے، جنہیں اپنے علاقے کے لوگ بےحد عزت اور محبت دیتے تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم نیاز خان گشکوری کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲💔

11/07/2026

بیوی کی جان بچانے کے لیے شوہر نے اپنا گردہ دیا تھا بعد میں بیوی نے شوہر سے طلاق لی تو شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کروا دیا اور کہا میرا گردہ واپس کرو یا ایک کروڑ ادا کرو🤣

11/07/2026

کوٹ ادو
پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو فائرنگ سے مر گئے ابتدائی معلومات کے مطابق ریاض رڈ اپنی بہن کے گھر طارق چوک آرہا تھا کہ کیشو چوک جو دری 29 ہزار اور بستی پرھاڑ کے درمیان ہے سی ڈی موٹر سائیکل پر اسکے قریب آئے اور پھر پیچھے سے ڈاکو جو کلاشنکوف اور پسٹل سے مسلح تھے آئے اور گن پوائنٹ پر سی ڈی موٹر سائیکل چھین لی ریاض نے پولیس 15 کال تاہم اسی دوران خوش قسمتی سے پولیس تھانہ صدر کی پارٹی پیچھے سے آرہی تھی جنہوں نے پریشان تنہا نوجوان کو دیکھ کر گاڑی روکی تو ریاض نے انہیں ڈکیتی کا یہ ماجرا سنایا پولیس پارٹی طارق چوک کی طرف جانے ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوئی اور طارق چوک کے قریب مین بائی پاس پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ سے ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے پولیس کی بھاری نفری اور افسران بھی موقع پر پہنچے ہوئے ہیں ایک ڈاکو کا تعلق کالا جبکہ دوسرے کے بارے متضاد شادن لنڈ یا بیٹ عیسن والہ گجرات سے بتایا جارہا ہے

07/07/2026

کوٹ ادو
لاہور سے بازیاب ہونے والی 22،22 سالہ نور بی بی اور جویریہ بازیابی کے بعد ایس ایچ او سٹی رانا ہارون اختر اور انچارج جینڈر کرائم صائمہ بتول کے ہمراہ،
دونوں لڑکیاں یکم جولائی کو گھر سے مظفرگڑھ جانے کا یہ کہہ کر گئی تھیں کہ مظفرگڑھ پولیس میں اپلائی کیلئے جارہی ہیں 2 روز تک گھر نہ پہنچنے پر جویریہ کے بزرگ والد نے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر انچارج جینڈر کرائم اور ایس ایچ او نے بھرپور کوششوں سے دونوں لڑکیوں کو بازیاب کیا

04/07/2026

کوٹ ادو
چھ ماہ بعد عمران مانی کی میت قبر کشائی کے بعد منتقل، حالت دیکھ کر لوگ حیران

پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے عمران مانی کی میت چھ ماہ بعد قبر کشائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق میت کا جسم اور چہرہ بظاہر سلامت دکھائی دے رہا تھا، جس پر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔

اہلِ علاقہ میں یہ بات بھی زیرِ بحث ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ نے حقیقت سامنے لانے کے لیے میت کو محفوظ رکھا، تاہم واقعہ کے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

28/06/2026

‏لاہور میں 73 فیصد جان لیوا حادثات میں موٹر سائیکل ملوث ہیں۔ رواں سال 143 جان لیوا حادثات میں 97 موٹر سائیکل سوار جاں کی بازی ہار چکے، لاہور میں رجسڑڈ 82 لاکھ وہیکلز میں سے 61 لاکھ موٹر سائیکلیں ہیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کی پابندی یقینی بنائیں۔
سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی

سرگودھا :بااثر افراد کی طرف سے زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا سرگودھا:12/13سالہ بچہ غلام رسول ...
27/06/2026

سرگودھا :بااثر افراد کی طرف سے زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
سرگودھا:12/13سالہ بچہ غلام رسول ولد مظہر قوم ماچھی کل سے لاپتہ تھا۔
سرگودھا:بچے کو ہوش آنے پر اس کے رونے کی آوازیں سن کر قریب کھیت میں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ذرائع
سرگودھا:بچے کوطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا
سرگودھا:ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا
سرگودھا: چند روز قبل بچے نے زیادتی کی گئی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ مٹی میں دفن کر دیا۔ ایس ایچ او جھال چکیاں
سرگودھا ۔ لواحقین کی طرف سے درخواست پر سخت کارروائی کی جائیگی۔ پولیس

26/06/2026

عمران مانی # کی قبر کشائی روکنے کے لیے سعیدہ خالق کی درخواست ہائی کورٹ نے خارج کر دی۔

ہائی کورٹ نے کوٹ ادو کے مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر عمران مانی کی قبر کشائی کروا کر ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم اور متعلقہ میڈیکل رپورٹ حاصل کریں اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائیں

Address

Kot Addu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak PRO News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share