14/11/2025
: محکمۂ تعلیم میں ایس ٹی آئی کی نئی بھرتیاں شروع — خواتین کے لیے بہترین موقع
محکمۂ تعلیم میں ایس ٹی آئی
(School Teacher Interns) کی نئی اسامیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں بطور اساتذہ خدمات انجام دینے کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔
محکمہ کے مطابق:
بھرتیاں مکمل طور پر لوکل بنیادوں پر کی جائیں گی۔
امیدواروں کو 45 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔
اہل خواتین کو فوری طور پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان سیٹوں کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانا اور مقامی سطح پر باصلاحیت خواتین کو تدریسی مواقع فراہم کرنا ہے۔
خواہشمند امیدوار متعلقہ سکول یا محکمۂ تعلیم کے دفتر سے رہنمائی حاصل کر کے اپنی درخواست جمع کروا سکتی ہیں۔