Ausaf Digital Kot Adu

Ausaf Digital Kot Adu بدلے گا پاکستان غریب بنے گا حکمران

06/05/2025
بھارت نے پاکستان میں 3 مقامات پر میزائل داغ دیے، ڈی جی آئی ایس پی آربھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا، ڈی جی آئی ای...
06/05/2025

بھارت نے پاکستان میں 3 مقامات پر میزائل داغ دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Zaid Khan Best of luck Relyma Solutions
09/10/2024

Zaid Khan
Best of luck
Relyma Solutions

19/09/2024

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
پولیس ان ایکشن بھاری مقدار میں ICE برامد مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے ساجد عباس ایس ائی گشت و پڑتال کیپکو پلی پر موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ عمر زیدی عرف ریاض نامی شخص جو منشات فروش ہے بھاری مقدار میں منشیات لے کر گاہک کی انتظار میں کھڑا ہے اگر موقع پر ریڈ کیا جائے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے پولیس موقع پر پہنچی تو ایک شخص ام کے باغ کے کونے میں کھڑا تھا پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا پولیس نے موقع پر پکڑ کر اس کے قبضہ سے 1440 گرام ICE برامد کر لی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کوٹ ادوتحصیل رپورٹر
بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا خان محمد کو میٹر ریڈر حبیب الرحمن نے رپورٹ کی کہ محمد سلیم جو اپنا میٹر اتار کر گھر رکھ لیتا ہے ریڈنگ نہیں ہوتی ایک دن میٹر لگا ہوا تھا جس کی ریڈنگ 3657 پائی گئی میٹر پر 2690یونٹ پائے گئے بد نیتی سے استعمال شدہ یونٹ ضائع کرنا چاہتا تھا پولیس نے واپڈ افسر کی رپورٹ پر بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
جھوٹی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق اے ایس ائی سید اصغر علی شاہ پتل روڈ پر موجود تھا کہ امان اللہ نے موبائل پر کال کی کہ پتل غربی میں اینٹیں چوری ہو گئی ہیں پولیس نے موقع چیک کیا تو وہاں اینٹیں چوری نہیں ہوئی اور نہ ہی امان اللہ کوئی ثبوت پیش کر سکا رقبہ کے تنازعہ پر معمولی تو تکرار ہوئی تھی پولیس نے جھوٹی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل رقم موٹر سائیکل سواروں نے مختلف جگہوں سے موبائل فوڈ پوائنٹ ہوٹل سے سامان رقبہ سے سولر موٹر انویٹر گھر سے سونا نقد رقم گھر کے باہر سے موٹر سائیکل بکری چکور چوری مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کا رہائشی محمد اختر خان ہاکی سپر موضع ٹبہ غیر مستقل غر بی میں مچھلی کا شکار کھیلنے کے لیے گیا ہاک سپر بند پر موجود تھا کہ تین نامعلوم اشخاص کلاشنکوف لے کر اگئے اور مجھے کہنے لگے جو کچھ اپ کے پاس ہے ہمیں دے دو دو قیمتی موبائل اور نقد رقم چھین کر فرار ۔ کوٹ ادو کے نواحی علاقہ احسان پور کا رہائشی محمد شہباز ڈاکٹر اقبال کی کلینک پر کام کرتا ہے ڈیوٹی ڈے کرگھر جا رہا تھا کہ پاکیزہ ہوٹل کے قریب موبائل پر کال سننے لگا پیچھے سے دو نامعلوم اشخاص موٹرسائیکل پر ائے اورموبائل چھین کر فرار کھائی چک سوئم کا رہائشی محمد لقمان فاروق سیر و تفریح کے لیے ہیڈتونسہ بیراج کے کنارے پر گیا دوست کی کال سننے لگا پیچھے سے موٹر سائیکل سوار ۔ ائے اور موبائل چھین کر فرار ۔ کوٹ ادو وارڈ نمبر 14 ایف کینال کالونی کوٹ ادو کا رہائشی رضوان ظفر نے کالی پل پردی شوشل پوائنٹ اوپن ایئر فوڈ پوائنٹ کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے نامعلوم چور کین کے تالے توڑ کر مالیت ایک لاکھ 57 ہزار روپے کا سامان چوری کرلیا موضع شادی خان منڈا کا رہائشی محمد سعید نے اپنے رقبےکو سیراب کرنے کیلے سولر موٹر لگائ ہوئ ہے ۔ کالو ۔ رشید ۔ سعید ۔ مرید حسین ۔ نے رات کی تاریکی میں رقبہ سے سولر موٹر چوری کر لی احسان پور کا رہائشی غلام شبیر نے اپنے رقبے کو سیراب کرنے کے لیے انویٹر لگایا ہوا تھا نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 80 ہزار روپے مالیت کا انویٹر لے اڑے محمد ارشد اقبال نے موٹرسائیکل گھر کے گیٹ کے سامنے کھڑی کر کے اندر چل گیا واپسی پر دیکھا تو موٹر سائیکل موجود نہ پائی جبکہ 518 ٹی ڈی اے کا رہائشی فدا حسین نے اپنے گھر کے باہر بکری اور چکور رقبے میں چھوڑ رکھے تھے نامعلوم چور بکری اور چکور چرا کر فرار موضع بیٹ قائم والا کا رہائشی نذیر احمد اپنے گھر کو تالا لگا کر میلاد پر چلے گئے واپسی پر دیکھا تو کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا نامعلوم چور گھر سے دو تولے سونا نقد رقم چرا کر فرار ہو گئے پولیس نے تمام چوری کے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
مسلح افراد نے تھرڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیاموٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر 14 سی کا رہائشی مدثر ضمیر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں شیخو شوگر ملز میں ملازمت کرتا ہوں چھ سال کے قبل میرا والد فوت ہو گیا تھا میری ہمشیرہ 21 سالہ سویرا ضمیر جو کہ تھرڈ ایئر گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ ادو میں زیر تعلیم ہے میں دوست کے گھر گیا ہوا تھا کہ واپس ایا تو والدہ نے بتایا کہ اپ کی بہن کالج سے واپس نہیں ائ ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو راستے میں غلام فرید اللہ ۔ ڈتہ مل گئے جنہوں نے بتایا کہ محمد حسین ظفر اقبال شہزاد علی رضا اور ایک نامعلوم ساتھی اپ کی بہن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے موٹر سائیکل پر کالج روڈ سے شہر کی طرف لے جا رہے تھے اسلحہ کے زور پر میری بہن کو زناء حرام کی خاطر اغوا کر کے سخت زیادتی کی ہے پولیس نے مدثر ضمیر کی رپورٹ پر تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
موٹر سائیکل سوار کال سننے کے بہانے موبائل لیکر کر فرار مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق مدینہ چوک کا رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو دیگر درخواست میں بتایا کہ سائل کا بھائی محمد ریحان جس کی عمر 18 سال ہے ذاتی کام کاج کے سلسلہ میں کوٹ ادو ایا ہوا تھا سات بجے کے قریب سواری کی انتظار میں کھڑا تھا ایک موٹر سائیکل پر ایک شخص ایا اور میرے بھائی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر کے طرف چلا ا رہا تھا مدینہ چوک کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار نے کہا کہ میں نے کسی کو فون کرنا ہے مجھے اپنا فون دے دو موٹرسائیکل سوار فون لے کر فرار ہو گیا پولیس نے مدثر ضمیر کی رپورٹ پر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کوٹ ادو تحصیل رپورٹر
ادھار رقم لے کر جعلی چیک تھما دیا اودھار بھینس لے کر رقم دینے سے انکار مقدمات درج
تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 بی محلہ نقد اباد کا رہائشی محمد فیاض نے پولیس کو دی گئ درخواست میں بتایا کہ طاہر عباس عتیق الرحمن گھر کی بیٹھک میں موجود تھے کہ محمد شاہد ایا اور کہنے لگا مجھے کچھ رقم کی ضرورت ہے میں اپ کو جلد واپس کر دوں گا محمد شاہد نے 11 لاکھ 50 ہزار روپےرقم لیکر میزان بینک کا چیک دے دیا رقم نہ ہونے پر چیک ڈس انر ہو گیا پولیس نے محمد فیاض کی رپورٹ پر جعلی چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسرے وقوعہ میں موضع چوہدری کا رہائشی نذر حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا شریف شاہ میرا قریبی رشتہ دار ہے گھر ایا اور کہنے لگا میں نے پلاٹ خریدنا ہے مجھے کچھ رقم کی ضرورت ہے میں نے کہا میرے پاس رقم موجودنہ ہے تو کہنے لگا مجھے بھینس دے دو میں اس کو بیچ کر پلاٹ خرید لیتا ہوں اعجاز حسین کاظم حسین کی موجودگی میں مالیتی دو لاکھ 80 ہزار روپے کی بھینس دے دی جس نے ایک لاکھ روپے مجھےقسطوں کی صورت میں دیے اور باقی رقم دینے سے انکاری ہو گیا پولیس نے نذر حسین کی رپورٹ پر شریف شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
سعید انصاری کوٹ ادو
18/9/24

**:فوڈ پوائزنگ،گرمی یا کچھ اور 124 ٹی ڈی اے کا رہائشی نوجوان جاں بحق آصف تھند کی کھانا کھانے کے بعد طبعیت بگڑی سنبھل نہ ...
25/08/2024

**

:فوڈ پوائزنگ،گرمی یا کچھ اور 124 ٹی ڈی اے کا رہائشی نوجوان جاں بحق

آصف تھند کی کھانا کھانے کے بعد طبعیت بگڑی سنبھل نہ سکی۔ذرائع

لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تحقیقات شروع...
Requested to food authority Please inspection on district level all cafe and Restaurant....
Kot Addu News Network
Rohi News
Ausaf news

22/08/2024

کوٹ ادو(سپیشل رپورٹر)اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو میں سائلین خوار,ٹاؤٹوں کے ذریعے مبینہ لوٹ مار۔ناجائز موٹرسائیکل سٹینڈ قائم,سائلین سے مبینہ بھتہ خوری کا انکشاف۔اعلی حکام نوٹس لیں شہری۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کو بے جا اعتراضات لگا کر واپس لوٹادیاجاتا ہے۔کوئی سائل ٹاؤٹ کے ہتھے نا چڑھے تو کھاتہ بلاک ہونے کا پیغام دیکر واپس کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔علاوہ ازیں اے ڈی ایل آر و دیگر افسران کی مبینہ پشت پناہی میں دفتر کے باہر ناجائز موٹرسائیکل سٹینڈ بھی قائم کردیا گیا ہے جس سے سائلین کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ موٹرسائیکل سٹینڈ کا کوئی ٹھیکہ بھی نہیں ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری اس معاملے پر فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں.

08/08/2024

اسلام آباد

شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے گروہ کا انکشاف

ایف آئی اے نے 10 سے زائد انسانی سمگلر گرفتار کر لئے

انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے رات گئے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کی

ملزمان درجنوں طلبا کے ساتھ نجی پلازہ میں رہاءش پذیر تھے

ملزمان نے طلبا کو IETLS کے جعلی امتحان کے لئے رکھا ہوا تھا

برٹش کونسل کے جعلی امتحانات کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیتے تھے

مرکزی ملزمان مرزا شبیر کنول اور راجہ شیراز سمیت دس سے زائد ملزمان گرفتار

ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی منتقل کر دیا گیا

ڈیرہ غازی خان ۔ *تعلیم کا رکھوالہ عورتوں کی عزت کا دشمن بن گیا۔ سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان عورتوں کو حراساں کرنے لگ...
04/08/2024

ڈیرہ غازی خان ۔
*تعلیم کا رکھوالہ عورتوں کی عزت کا دشمن بن گیا۔ سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان عورتوں کو حراساں کرنے لگا ڈی ای او ایجوکیشن (زنانہ) ڈیرہ غازی خان نے محتسب عدالت لاہور میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان عبد الرحمان لغاری اور کلرک منیر لغاری ڈی ای او زنانہ 19سکیل کو حراساں کیا جب کے مظفر گڑھ ٹیچرز کو افس ٹائم کے بعد بلانے کا سلسلہ بھی جاری ھے*

04/08/2024

کوٹ ادو(نامہ نگار)
بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو۔فراہم کی جانیوالی امدادی رقم سے کٹوتیاں ڈیوائس لوکیشن توڑ کر 100 فی کس کٹوتی کرنیوالے دو ریٹیلرز کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد منہاس نے مقدمہ درج کرادیا
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ریٹیلرز نے مستحق خواتین سے 1500 سے 1000 ہزار تک کٹوتی کرنا وطیرہ بنایا ہوا ہے رشوت نہ دینے والی خواتین کو نیٹ ورک کا بہانہ بنا کر واپس بھیج دیتے ہیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راشد منہاس نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں بنائے سنٹر چیک کیا تو ریٹیلر محمد صغیر خان زرعی سروس نے ڈیوائس لوکیشن توڑ کر محمد اسماعیل مشوری کو لاگ ان آئی ڈی فراہم کی ہوئی تھی جو کہ مختلف جگہوں پر خواتین سے کٹوتیاں کررہا تھا جبکہ محمد ضمیر نے نیٹ ورک نہ ہونے کا بہانہ بنا کر موضع پرہاڑ میں لوکیشن توڑ کر محمد اسماعیل کو ڈیوائس دی ہوئی تھی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔
کوٹ ادو(نامہ نگار)
رقبہ پر قبضہ کی کوشش کھیت میں لگی فصل تباہ کرڈالی منع کرنے پر ڈنڈے سوٹوں لیس ملزمان نے مالک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق موضع لعل میر کے رہائشی فاروق انور بلوچ نے رقبہ واقع موضع رادھو ٹھیکہ پر دے رکھا ہے فون پر اطلاع ملی کہ غلام مرتضی گرمانی غلام مصطفی گرمانی محسن مرتضی ناجائز طور پر رقبہ پر قبضہ کرنے کی نیت سے فصل تباہ کررہے ہیں موقع پر پہنچ کر منع کیا تو ملزمان طیش میں آگئے اور ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا بناتے ہوئے لہولہان کردیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹ ادو(نامہ نگار)
رقبے پر ناجائز قبضہ کرنے کی خاطر مسلح افراد کا دھاوا روکنے پر زدوکوب جان سے مارنے کی دھمکی پولیس نے موقع پر ٹریکٹر اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا
تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے نواحی علاقہ شادیخاں منڈا کا رہائشی عبدالمجید نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں شادی خان منڈا کا سابقہ وائس چیئرمین ہوں سائل نے اپنی پھوپی مہر مائی کو وراثتی رقبہ 26 کینال شادی خان منڈا میں ملکیت اور قبضہ دے دیا تھا جو کاشت کرتے چلے ارہے ہیں مرید حسین غلام شبیر امان اللہ محمد شعیب محمد عامر محمد اصف سجاد احمداور 6 نامعلوم ساتھی ناجائز قبضہ کی خاطر میرے رقبہ پر مسلح سوٹا پسٹل اگئے اور کہا کہ ہم رقبے پر قبضہ کرنے کی خاطر ائے ہیں میں نے منع کیا تو انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹریکٹر چلانا شروع کر دیا پولیس اور اہل علاقہ کے انے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ پولیس محمد اصف اور ٹریکٹر کو اپنے ساتھ لے گئی پولیس نے عبدالمجید کی رپورٹ پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔
کوٹ ادو(نامہ نگار)
گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل موبائل اسکول سے نلکا بجلی کی وائرنگ پنکھا جات دکان کے باہر سے سولر پنکھا ڈرائی فروٹ کی دکان سے بادام کھجور بیٹری گھر کے باہر سے ائی فون چوری مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع ہالہ کا رہائشی عزیز احمد ہمراہ دانش کے ون ٹو فائو پر سوار ہو کر کالا کالونی سے اپنے گھر جا رہا تھا پل مگسن پٹرول پمپ کے نزدیک پہنچے تو تین نامعلوم اشخاص اگے اگئے پسٹل کے زور پر موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد یار والا کنڈی چوک سے نامعلوم چور نلکا بجلی کی وائرنگ پنکھا جات اتار کر لے گئے احسان پور کارہائشی محمد ساجد پٹرول ایجنسی پر موجود تھا کہ گھر سے کال ائی وہ گھر چلا گیا دکان کے باہر پڑا سولر پنکھااور موٹر مالیتی 38 ہزار روپے کی نامعلوم چور چرا کر لے گئے سلمان اشرف نے اپنی گاڑی گھر کے اندر کھڑی کی اور اس کا دروازہ کھلا ہوا تھا موبائل ائی فون گلی میں گر گیا جسے نامعلوم اٹھا کر فرار ہو گئے وارڈ نمبر 14 بی کا رہائشی محمد بلال نے شمالی پھاٹک کے نزدیک ڈرائی فروٹ کی دکان بنا رکھی تھی نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے دکان کی پچھلی سائیڈ میں سراخ کار کر بادام بیٹری کھجور وغیرہ چرا کر لے گئے پولیس نے تمام چوری کے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے
۔۔۔۔۔۔۔
کوٹ ادو(نامہ نگار)
واپڈا کی ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائی بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق واپڈ افیسر سنانواں انجینیئر محمد سلیم اقبال نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ٹاسک فور س ٹیم بنائی ہوئی ہے جس میں محمد سلیم اقبال ۔ محمد رفیق عبدالرشید محمد امین شامل ہیں نے موزہ پہاڑ گردی کوٹ ادو میں محمد امجد کا میٹر چیک کیا جو ایل ٹی وی سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا وابڈا افیسر کی رپورٹ پر پولیس نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔

Address

Kot Adu
Kot Addu
34050

Telephone

+923464682937

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ausaf Digital Kot Adu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ausaf Digital Kot Adu:

Share