04/04/2024
Post No : 7
علامات شب قدر.
حضورﷺنے ارشاد فرمایا !
شب قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں یعنی 27,25,23,21, یا29 شب میں تلاش کرو۔
تو جو کوٸی ایمان کے ساتھ بہ نیت ثواب اس رات میں عبادت کرے تو اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں.
لیلةالقدر کی نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ مبارک شب کھلی،روشن اور صاف شفاف ہوتی ہے۔
اس رات میں نہ زیادہ گرمی ہوتی ہے نہ سردی۔بلکہ معتدل رات ہوتی ہے گویا اس میں چاند واضح ہوتا ہے۔
اس پوری رات میں شیاطین کو ستارے نہیں مارے جاتے۔
اس رات کے گزرنے کے بعدجو صبح آتی ہے اس میں سورج بغیر شعاعوں کے طلوع ہوتا ہے ایسے نکلتا ہے جیسے چودھویں کا چاند ہو۔
اللہ پاک اس دن طلوع آفتاب کی ساتھ شیاطین کو نکلنے سےروک دیتا ہے۔
اس ایک دن کے علاوہ ہر روز سورج نکلنے کے ساتھ شیطان بھی نکلتا ہے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو شیطان کے شر سے بچاۓ اور ہمیں لیلةالقدر نصیب فرماۓ۔آمین
حسیب احمد
ساشل میڈیا مارکیٹر
Whats up. +92 313 6299087