Punjab Rivers & Barrages Daily Updates

Punjab Rivers & Barrages Daily Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Rivers & Barrages Daily Updates, Digital creator, Kot Addu.

پنجاب کے دریاؤں نہروں اور بیراجوں پر پانی کی آمد اور آخراج ، سیلابی صورتحال ، نہروں کی بندش ، تمام معلومات کا قابل اعتماد زریعہ ۔ پیج کو فالو کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

خوشحال گڑھ کے مقام پر دریا سندھ کی گہرائی  تقریباً 954 فٹ ہے ، اتنے گہرے بہتے پانی پر پُل کیسے تعمیر کیا گیا ،اور پُل کے...
14/08/2025

خوشحال گڑھ کے مقام پر دریا سندھ کی گہرائی تقریباً 954 فٹ ہے ، اتنے گہرے بہتے پانی پر پُل کیسے تعمیر کیا گیا ،اور پُل کے ستونوں کو کسطرح کھڑا کیا گیا ، !!

دریائے سندھ کی مجموعی چوڑائی کو آگر دیکھا جائے ، تو خوشحال گڑھ کے مقام پر سب سے چھوٹے اور تنگ مقام سے دریا کا گزر ہے ، یہاں آپ تصویروں کو غور سے دیکھیں گے ، تو واضح نظر آتا ہیکہ دریا کے عین وسط میں کوئی ستون نہیں ، جہاں دونوں پُلوں(نئے اور پرانے) کے نیچے آپکو ستونیں نظر آرہی ہیں ،،، یہ پانی میں پہاڑ ہے ، اس پہاڑ کے اوپر بنائے گئے ہیں ۔

آپ بغیر ستون والے پُل بھی کہہ سکتے ہے ، تصویروں کو غور سے دیکھنے کے بعد آپکو اندازہ ہو جائیگا ، ایک طرف سے ستون کا فاصلہ بہت ہی کم ہے ، اور دوسری طرف بہت زیادہ بلکہ سہ چند ہے ۔

تاریخی کتابوں میں ذکر کچھ یوں ہیکہ کوہاٹ.........03-1902
جب خوشحال گڑھ پل کو ٹکڑوں میں دریاۓ سندھ پر لایا گیا...
راولپنڈی تا کوہاٹ تا ٹل ریلوے لائن مختلف مراحل میں تعمیر کی گئی. 1881 میں جنڈ سے خوشحال گڑھ تک ریلوے لائن بچھائی گئی. اپریل 1899 میں خوشحال گڑھ تا کوہاٹ تا ٹل ریلوے لائن بچھانے کے لئے علاقے کا سروے کیا گیا.

لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دریائے سندھ پر مستقل ریلوے پل کی بجائے رسیوں سے بنا پل بنایا جائے گا تاہم ایک حادثے کے بعد 1902 میں موجودہ پل بنانے کا فیصلہ ہوا. اس ریلوے لائن کی تعمیر کا مقصد تیراہ اور پاڑہ چنار کے ساتھ ملحقہ افغان سرحد پر جنگ کی صورت میں فوج اور اسلحہ کی افغان سرحد تک تیزی سے ترسیل کرنا تھا.

ایک بڑی عجیب بات جس کا تذکرہ تاریخ میں بہت کم ملتا ہے وہ یہ کہ جب یہ ریلوے لائن مکمل ہوئی تو سب سے پہلے اس پر تین ریلوے بوگیاں تجرباتی طور پر چلائی گئیں لیکن ان بوگیوں کو ریلوے انجن کے بجا ئے دو بیلوں اور ایک خچر سے کھینچا گیا.

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل کو برطانیہ میں ٹکڑوں میں بنا کر کوہاٹ لایا گیا اگرچہ اٹک اور سکھر پر ایک پل تھا، لیکن 800 کلومیٹر کے فاصلہ میں دریائے سندھ پر کوئی گزرنے والا راستہ نہیں تھا جو دونوں کو الگ کرتا تھا۔ کوہاٹ میں ایک بڑی چھاؤنی قائم کی جا رہی تھی لیکن اسے صرف پشاور سے ہی سہارا دیا جا سکتا تھا اور کوہاٹ پاس (درۂ کوتل) سے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی تھی۔

خوشحال گڑھ میں ایک کراسنگ موجود تھی جس پر کشتیوں کے ایک پل کے ذریعے کام کیا جاتا تھا جسے گرمیوں میں دریا کے بڑھنے پر توڑنا پڑتا تھا۔ کشتیوں والی پُل کو جس گھونٹوں سے باندھا جارہا تھا ،اسکے آثار ابھی بھی موجود ، تصویروں میں سکتے ہیں ۔۔

ایک ریلوے لائن کو راولپنڈی سے جنڈ تک بڑھایا گیا اور 1902میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک ریل/سڑک پل تعمیر کیا جائے۔

خوشحال گڑھ میں دریائے سندھ دو پھیلے ہوئے ریل/سڑک پل کا ڈیزائن رینڈل اور رابرٹسن کی ٹیم نے تیار کیا جس نے لینڈڈاؤن برج (سکھر ریلوے پل) پر بھی کام کیا تھا۔ آج بھی خوشحال گڑھ پل اسی حالت میں موجود ہے۔

نوٹ : تاریخی حوالہ جات ، برصغیر پاک و ہند کے زمانے کی کتابوں سے لی گئی ہیں ، ہوسکتا ہے کسی دوست کے پاس اور طرح کی معلومات ہو، رہنمائی فرمائیں ممنون رہونگا ۔

عابدنیازخان بنوں !!!

Date : 31-07-2025
31/07/2025

Date : 31-07-2025

Check out the all new Honda CG 150!
30/07/2025

Check out the all new Honda CG 150!

08/12/2023
15/07/2023

اونچی دوکان پھیکے پکوان،،،‼️انصاف کی منظر بیٹی‼️‼️‼️
بے بس مجبور لوگوں کو فائدہ اٹھانے لگ گئی کمپنی،،،متعدد کیس اس طرح کے سامنے آرہے ہیں جن میں مجبور لڑکیوں کو حراساں اور ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے

Address

Kot Addu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Rivers & Barrages Daily Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share