29/11/2023
آر پی او نے پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں شہدا حال کے زیر تعمیر پروجیکٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ معائنہ کے دوران آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کے لیے محکمہ کے تمام وسائل بروئے کار لائیں اگر کسی مرحلے پر کوئی مسئلہ یا درشواری درپیش ہو تو اسکی نشاندہی کریں تاکہ اس کا فوری تدارک کیا جائے۔ تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو مقرر کر دہ مدت کے اندر بروقت مکمل کیے جائیں۔ آر پی او ڈیر ہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو زیر تعمیر پروجیکٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کیئے۔