21/12/2025
تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقے چک مسو میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ
کوٹ چھٹہ: فائرنگ سے 50 سالہ شخص علی اکبر بودلہ موقع پر جانبحق، خاتون سمیت 2 زخمی، ریسکیو
کوٹ چھٹہ: شدید زخمی ہونیوالے اقبال بودلہ اور سدن مائی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا
کوٹ چھٹہ: دیرینہ رقبے کا تنازعہ گزشتہ روز حل کرایا گیا تھا، پولیس
متنازعہ رقبے کا قانونی طور پر قبضہ بودلہ برادری کو دلوایا گیا تھا، پولیس
کوٹ چھٹہ: فائرنگ کرنے والے دادوآنی قبائل کے 6 ملزمان کو زمین کا قبضہ چھڑوانے کا رنج تھا
کوٹ چھٹہ: ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے، پولیس