Creative Solutions PK

Creative Solutions PK We are a group of IT Experts with our own studio and we worked with clients from around the globe.

*Are you worried about professional and unique designer for your company or business?*
* *
We have a skilled designer. Designing a unique professional logo expands and accelerates your business. LOGO DESIGN SERVICES
We will provide you all kind of services.

• Logo Design, Logo Redesign
• School Management System
• Branding Design, Paper Composing
• Business Card, ID Card
• F

lyer, Brochure, Magazine
• Envelops, Letterhead Pad
• Wall Calendar & Desk Calendar
• Diary, Shopping Bag
• Product Catalogue, Packaging
• Restaurant Menu
• File Folder, Paper Ad
• Ticket, Ticket Cover
• Sticker, Money Receipt
• Poster, Billboard
• Invoice, Bill Book
• Cash Memo, Voucher
• Facebook Cover Page
• FB Content, FB Template
• Company Profile

And many more........

*Share with your Friends & Relatives 🤝❤ ️*
*Join us Today*
*Contact us Now :*
*Call / Sms / Whatsapp*
*✆* +92 301 8707869
*Fb*
📎https://www.facebook.com/creativesolutionspk92/
*Youtube Chanel*
📎https://www.youtube.com/channel/UCAVrEwhR6FR7HWZBb-wvE5g
*WhatsAppGroup*
📎https://chat.whatsapp.com/CKu9jh4fuQU8Ud1USJWWPW
*Gmail:*
📎[email protected]

*لب پہ "ربّی" کی صدا، دل میں علیؑ کا حوصلہ؛* *یہ عبادت تھی، عبادت سے بھی آگے کا جمال*  *جان داد و لب پہ جاری "حسبُنَا ال...
05/07/2025

*لب پہ "ربّی" کی صدا، دل میں علیؑ کا حوصلہ؛*
*یہ عبادت تھی، عبادت سے بھی آگے کا جمال*

*جان داد و لب پہ جاری "حسبُنَا اللہ" کا کلام؛*
*عینِ تسلیم و رضا کی زندہ تفسیرِ کمال*

واٹس ایپ نے چپکے سے آپ کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا!کیا آپ بھی کبھی ایسے شخص کو واٹس ایپ میسج یا کال کرنا چاہتے ہیں جس سے ...
10/06/2025

واٹس ایپ نے چپکے سے آپ کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا!

کیا آپ بھی کبھی ایسے شخص کو واٹس ایپ میسج یا کال کرنا چاہتے ہیں جس سے مستقبل میں زیادہ رابطہ رکھنے کا ارادہ نہ ہو؟
کیا آپ اس جھنجھٹ میں پڑتے تھے کہ پہلے نمبر سیو کریں، پھر اس کا اسٹیٹس، پروفائل یا دیگر سوشل میڈیا تفصیلات نظر آ جائیں گی؟
یا آپ پہلے وہ نمبر خود کو یا کسی اور کو بھیج کر اس پر کلک کر کے میسج یا کال کرتے تھے؟

تو خوش ہو جائیں، کیونکہ اب یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے!

🔹 واٹس ایپ نے اپنا کال ڈائلر متعارف کروا دیا ہے

اب آپ واٹس ایپ میں رہتے ہوئے ہی کسی بھی نمبر پر بغیر سیو کیے کال یا میسج کر سکتے ہیں۔

📱 تصویر 1 میں آپ واٹس ایپ کا نیا کال ڈائلر دیکھ سکتے ہیں۔

✅ اس کال ڈائلر کے چند زبردست فائدے:

1. آپ جو بھی نمبر ڈائل کریں گے، واٹس ایپ آپ کو فوراً بتا دے گا کہ وہ نمبر واٹس ایپ پر رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔

2. اگر وہ نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو اس کا پروفائل نام بھی آپ کو دکھا دیا جائے گا۔

3. آپ اسی انٹرفیس سے فوری کال یا میسج کر سکتے ہیں — بغیر نمبر محفوظ کیے!

📲 کیسے استعمال کریں؟ (طریقہ کار)

1. واٹس ایپ کھولیں اور "Calls" والے سیکشن میں جائیں۔

2. وہاں اوپر دائیں جانب موجود کال بٹن پر کلک کریں۔ (تصویر 2 دیکھیں)

3. اگلی اسکرین پر "Call a number" کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں۔ (تصویر 3 دیکھیں)

4. اب آپ کے سامنے واٹس ایپ کا کال ڈائلر کھل جائے گا۔

یہاں آپ:

نمبر ڈائل کر کے براہ راست کال یا میسج کر سکتے ہیں

اور ساتھ ہی واٹس ایپ نام اور میسج کی آپشن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ (تصویر 4 دیکھیں)

> یہ کوئی نئی اپڈیٹ نہیں ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اب بھی بہت سے دوستوں کو اس فیچر کے بارے میں علم نہیں ہوگا۔

💬 آپ بتائیں:

کیا آپ کو پہلے سے یہ فیچر معلوم تھا؟
یا میری اس پوسٹ سے پتا چلا؟
نیچے کمنٹ میں ضرور بتائیں!

ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے فالو کر سکتے ہیں۔

*پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک عوامی تعطیلات کا اعلان*پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں ...
03/06/2025

*پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک عوامی تعطیلات کا اعلان*
پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 6 سے 9 جون 2025 (جمعہ سے پیر) تک عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 کیا آپ میٹا (فیس بک/انسٹاگرام) پر ایڈز چلا رہے ہیں لیکن رزلٹ نہیں آرہے؟وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کا ایڈ تو بہترین ہے، لیک...
18/05/2025



کیا آپ میٹا (فیس بک/انسٹاگرام) پر ایڈز چلا رہے ہیں لیکن رزلٹ نہیں آرہے؟
وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کا ایڈ تو بہترین ہے، لیکن وہ صحیح لوگوں تک پہنچ ہی نہیں رہا۔

میٹا ایڈورٹائزنگ کا سب سے اہم اور فیصلہ کن حصہ ہے: Audience Targeting
آپ کا اشتہار تبھی کامیاب ہو سکتا ہے جب وہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔

تو سوال یہ ہے: صحیح آڈینس کو کیسے ٹارگٹ کیا جائے؟
چلیں سادہ زبان میں سمجھتے ہیں:

اپنے پراڈکٹ/سروس کو سمجھیں
پہلے یہ طے کریں کہ آپ کس کے مسئلے کا حل دے رہے ہیں؟
مثال کے طور پر اگر آپ کی پراڈکٹ "اسکن کیئر" سے متعلق ہے تو آپ کی آڈینس زیادہ تر خواتین ہوں گی، خاص طور پر 18-40 عمر کی۔

ڈیٹا اور انٹرسٹ کا صحیح استعمال
میٹا آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ لوگوں کے شوق، عمر، لوکیشن، اور آن لائن بیہیویئر کی بنیاد پر ایڈ دکھا سکیں۔
آپ کو یہ ڈیٹا ذہانت سے استعمال کرنا ہوگا۔

کامن غلطی: براڈ آڈینس
زیادہ لوگ بڑی آڈینس کو ٹارگٹ کرتے ہیں یہ سوچ کر کہ زیادہ لوگ دیکھیں گے تو خریداری زیادہ ہوگی۔ لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا۔ بہتر یہ ہے کہ آپ نچ آڈینس پر فوکس کریں، تبھی ایڈز میں کنورژن آتی ہے۔

ری ٹارگٹنگ کا فائدہ اٹھائیں
جو لوگ آپ کے پیج، ویب سائٹ یا پوسٹس کے ساتھ انٹریکٹ کر چکے ہیں، انہیں دوبارہ ایڈز دکھانا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ یہ فیچر لازمی استعمال کریں۔

ٹیسٹنگ کرتے رہیں
ایک ہی ایڈ پر رُک نہ جائیں۔ A/B ٹیسٹنگ کریں، مختلف آڈینس گروپس پر ایڈز چلائیں اور دیکھیں کہاں سے بہتر رزلٹ آ رہا ہے۔

یاد رکھیں، ایڈ کا بجٹ ضائع نہیں ہوتا، صرف غلط آڈینس تک پہنچنے سے رزلٹ نہیں آتے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ایڈز صحیح لوگوں تک پہنچیں، تو پہلے آڈینس کی سمجھ پیدا کریں۔
میٹا کا سسٹم بہت پاورفل ہے، بس اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔


14/05/2025

الحمدللہ!
الحمدللہ
ہمارے فاصلاتی نظام تعلیم، ایکسپیرئینس بیسڈ ڈپلومہ کی بنیاد پر ہمارے سٹوڈنٹ کامران روشن کی بطور سروئیر، پنجاب اربن لینڈ سسٹم میں سرکاری نوکری ہونے پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں
ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کو ادارے کے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔

تجربہ ہی آپ کی ڈگری ہے!
اب حاصل کریں تجربے کی بنیاد پر ڈپلومہ
کیا آپ کے پاس مہارت اور کام کا تجربہ موجود ہے لیکن ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے نوکری یا ترقی میں رکاوٹ آ رہی ہے؟
اب آپ کا تجربہ ہی آپ کی ڈگری بنے گا!

ہم آپ کے تجربے کو تسلیم شدہ ایکسپیرینس بیسڈ ڈپلومہ میں تبدیل کرتے ہیں، جو آپ کو سرکاری و نجی ملازمتوں، ترقی اور اعتماد کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ ڈپلومہ آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟
✅ سرکاری و نجی اداروں میں نوکری کے بہترین مواقع
✅ بہتر ترقی اور پروموشن کے امکانات
✅ آپ کے تجربے کی مکمل تسلیم شدگی
✅ آسان اور تیز پراسیس – بغیر کسی اضافی امتحان کے

یہ ڈپلومہ کن افراد کے لیے مفید ہے؟
✔ آئی ٹی اور کمپیوٹر پروفیشنلز
✔ بزنس، مینجمنٹ اور ایڈمن
✔ انجینئرنگ و ٹیکنیکل اسکلز رکھنے والے
✔ ہنر مند کاریگر اور تجربہ کار پروفیشنلز
✔ دیگر تمام شعبوں کے ماہرین

آپ کا تجربہ، اب آپ کی پہچان!
ڈگری کے بغیر رکاوٹیں ختم کریں — آج ہی Distance Base ڈپلومہ حاصل کریں!
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
WhatsApp 0310 8707869

 :                                             آج کے ڈیجیٹل دور میں اگر کوئی چیز واقعی کاروبار کو کامیابی کی طرف لے جا س...
12/05/2025

: آج کے ڈیجیٹل دور میں اگر کوئی چیز واقعی کاروبار کو کامیابی کی طرف لے جا سکتی ہے، تو وہ ہے سوشل میڈیا اشتہارات۔ چاہے آپ ایک چھوٹا کاروبار چلا رہے ہوں یا ایک نیا برانڈ لانچ کر رہے ہوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آپ کو ایک ایسی پاورفل مارکیٹنگ جگہ دیتے ہیں جہاں آپ اپنی آواز لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں — اور وہ بھی بہت کم لاگت میں۔

سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ صرف پوسٹ کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل حکمتِ عملی ہے جس سے آپ:

ٹارگٹ آڈینس تک پہنچ سکتے ہیں
آپ اپنے اشتہار کو مخصوص عمر، مقام، دلچسپیوں اور عادات والے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ یعنی اشتہار صرف ان لوگوں کو دکھائی دیتا ہے جو آپ کی پروڈکٹ یا سروس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کم بجٹ میں زیادہ نتائج لے سکتے ہیں
روایتی اشتہارات جیسے ٹی وی، بینرز یا اخبارات کے مقابلے میں سوشل میڈیا اشتہارات کہیں زیادہ سستے اور مؤثر ہیں۔

ریزلٹس کو ماپا جا سکتا ہے
آپ ہر اشتہار کی کارکردگی ریئل ٹائم میں دیکھ سکتے ہیں۔ کتنے لوگوں نے دیکھا، کتنے نے کلک کیا، اور کتنے نے خریداری کی — سب کچھ آپ کے سامنے ہوتا ہے۔

برانڈ کی پہچان بڑھتی ہے
جب آپ بار بار اپنی آفرز اور میسج لوگوں کے سامنے لاتے ہیں، تو آپ کا برانڈ ان کے ذہن میں بیٹھ جاتا ہے۔

ڈائریکٹ رابطہ ممکن ہوتا ہے
لوگ آپ کے اشتہار پر تبصرہ کرتے ہیں، سوال پوچھتے ہیں، اور آپ فوری طور پر جواب دے کر ان سے تعلق بنا سکتے ہیں۔

ریمارکیٹنگ کا موقع ملتا ہے
وہ لوگ جو آپ کی ویب سائٹ پر آ کر واپس چلے گئے، انہیں دوبارہ ٹارگٹ کر کے آپ اپنی سیلز بڑھا سکتے ہیں۔

مختصر یہ کہ سوشل میڈیا اشتہارات صرف بزنس کو فروغ دینے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ذہین فیصلہ ہے جو آپ کے کاروبار کو مستقبل میں کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ اگر آپ ابھی تک صرف "پوسٹ" کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں تو شاید وقت آ گیا ہے کہ سمارٹ ایڈورٹائزنگ کو آزمائیں۔



:
If there’s one thing that can really drive business success in today’s digital age, it’s social media advertising. Whether you’re running a small business or launching a new brand, social media platforms give you a powerful marketing platform where you can reach millions of people — and that too at a very low cost.

Social media advertising is more than just posting, it’s a complete strategy that lets you:

Reach a target audience
You can target your ad to people with specific ages, locations, interests, and habits. This means that your ad will only be visible to people who are interested in your product or service.

Get more results with a smaller budget
Social media advertising is much cheaper and more effective than traditional advertising such as TV, banners, or newspapers.

Results can be measured
You can see the performance of each ad in real time. How many people viewed, how many clicked, and how many made a purchase — it’s all in front of you.

Brand recognition increases
When you repeatedly expose your offers and messages to people, your brand becomes embedded in their minds.

Direct contact is possible
People comment on your ad, ask questions, and you can respond immediately to build a relationship with them.

Remarketing opportunities are available
You can increase your sales by retargeting people who have visited your website and returned.

In short, social media advertising is not just a means of promoting your business, but a smart decision that guarantees your business success in the future. If you are still content with just “posting”, maybe it’s time to try smart advertising.











🔥 Premium Social Media Services – Updated Rates 🔥All services available with top quality and fastest delivery!⸻📘 Faceboo...
12/05/2025

🔥 Premium Social Media Services – Updated Rates 🔥
All services available with top quality and fastest delivery!



📘 Facebook
• 1k Followers = Rs 542.50
• 1k Post Likes = Rs 257.50
• 1k Video Views = Rs 30
• USA Facebook ID = Rs 2000



🎵 TikTok
• 1k Followers = Rs 942.50
• 1k Video Likes = Rs 42.50
• 1M Video Views = Rs 110
• USA/UK TikTok Account = Rs 1500



▶️ YouTube
• 1k Subscribers = Rs 1637.50
• 1k Video Views = Rs 497.50
• Watch Time (4000 Hrs) = Rs 20,000



📸 Instagram
• 1k Followers = Rs 867.50
• 1k Post Likes = Rs 20
• 1k Reels Views = Rs 5



✨ More Services Also Available – DM For Details!
Fast Delivery | High Quality | 100% Safe

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز... BlackMartیہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے...
25/04/2025

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز...

BlackMart
یہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے۔جہاں پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے جس میں تمام پریمیم ایپلیکیشنز پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے۔
(یہ پلے اسٹور پر موجود نہیں گوگل کروم پر دستیاب ہے)

BSR (Background Sound Recorder)
یہ آڈیو ریکارڈنگ ایپ ہے۔اس کی خاص بات بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہے۔موبائل میں بھلے آپ کچھ بھی کرتے رہیں یہ اپنا کام کرتی رہے گی۔
(یہ ایپ پلے اسٹور سے نہیں گوگل کروم پر ملے گی)

Clipstack
ٹیکسٹ تحریر وغیرہ کاپی کر کے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے آپ ٹیکسٹ تحریر کاپی کرتے رہیں جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے اس میں سیو ہوتی جائے گی بعد میں آپ کاپی شدہ ڈیٹا آپ نکال سکتے اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Degoo
یہ ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے والی ایپلیکیشن ہے جو آپ کو 20GB سے 100GB تک سٹوریج دیتی ہے۔آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ ان کا پہلے فل بیک اپ بنائے گی بعد میں انکریمینٹل بیک اپ بنتا رہے گا۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے لیکن کچھ موبائلز میں انسٹال نہیں ہوتی تو اسے گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Do it Later (Auto Text)
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ مثلاً فیس بک، ٹوئٹر(ایکس) اور انسٹا گرام وغیرہ کے لیے یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں وہ اسی مقررہ وقت پر پوسٹ ہوجائے گا۔
نئے نام Auto Text کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

E-book Droid (ReadEra)
پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے یہ بہترین ایپلیکیشن ہے جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ نئے نام ReadEra کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Es File Explorer Pro (Ex File Explorer)
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بہترین فائل منیجر جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے فائل ہائڈ، لاک، ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بدترین ہوتا جا رہا ہے لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے۔
(فری ورژن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے پرو ورژن گوگل کروم سے سرچ کرنا ہوگا۔)

Insta Saver
انسٹاگرام سے تصاویر یا ویڈیوز محفوظ کرنے کیلئے وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتی ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Journey
لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے آپ اپنے نوٹس لکھیں جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسیس کیے جا سکتے ہیں
ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Mirror Go
یہ کمپیوٹر اور موبائل کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہے۔کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹ ویئر انسٹال کریں اور اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں (بذریعہ وائی فائی یا ڈیٹا کیبل) کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولیں، چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود کوئی بھی آڈیو ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

VidMate
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

SnapTube
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

Blackhole
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے ہاں اس میں اشتہارات زیادہ آتے ہیں۔ویسے یہ بہت سادہ انٹرفیس کے ساتھ ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Remove bg
کسی بھی تصویر کا بیک گراؤنڈ ہٹانے یا بدلنے کیلئے یہ ایک بہترین ایپ ہے جس کے فری ورژن سے تصویر کا رزلٹ تھوڑا سا ہلکا رہتا لیکن پرو ورژن بہترین نتائج دیتا ہے۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Novels Collection Urdu
اگر آپ کتابیں اور ناولز پڑھنے کے شوقین ہیں تو یہ بہترین سی ایپ آپ کیلئے ہے جس میں قریباً 250 مصنّفین کی دس ہزار کے لگ بھگ کتب موجود ہیں۔آپ مصنّف اور کتابوں کی قسم کے حساب سے بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Device info
اپنے موبائل بارے مکمل (ٹیکنیکل) معلومات چاہیئں تو آپ کیلئے یہ ایپ بہت مفید ہے جو آپ کے فون کا سارا کچا چٹھا کھول کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔آپ اس میں اپنے فون کا ڈسپلے، سگنلز، بیٹری، سینسرز، بٹنز وغیرہ سبھی چیک کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور ہر دستیاب ہے۔

Image to text
کاغذ یا اسکرین پر کچھ لکھا ہوا ہے جسے آپ نوٹ کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کی تصویر لیں یا گیلری میں سے سلیکٹ کر لیں یہ ایپ اس تصویر کو آپ کیلئے الفاظ میں لکھ دے گی۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Clear Wave
آپ کے موبائل میں مٹی یا نمی وغیرہ جانے سے اس کی آواز کم ہو گئی ہے تو یہ ایپ آپ کیلئے ہے اس انسٹال کر کے آن کریں اور پلے کر دیں یہ مختلف ساؤنڈ ٹریکس چلائے گا اور آپ کے مائیک، اسپیکرز وغیرہ میں گئی ہوئی ڈسٹ، پانی اور کچرے کو نکال باہر پھینکے گی۔ہاں زیادہ مسئلہ ہو تو کسی ماہر ٹیکنیشن کو چیک کروائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Home WorkOut
آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں یا مینیج نہیں کر سکتے اور گھر میں بناء Equipments کے ورزش کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یہ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر آپ کا ٹرینر بن جاتی ہے اور گھر میں آسانی سے کون سی ورزش کیسے اور کتنی دیر کرنی ہے باقاعدہ ویڈیوز کی صورت میں آڈیو کے ساتھ آپ کو بتاتی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔میں خود بھی اس سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Video to MP3 Converter
یہ ایپ کسی بھی ویڈیو کو آڈیو میں بدلنے کیلئے ہے اسے اوپن کریں اور ویڈیو ایڈ جریں اور پروسیڈ کر دیں یہ اس ویڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کر دے گی۔
یہ ایپ بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

(براہِ کرم ایسی پوسٹ شئیر کر کے دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند بنایا کریں)

تمام دوستوں کے لئے رمضان المبارک کا بہترین تحفہاگر آپ کو بھی نماز یا سحر اور افطار کے ٹائم کے لئے کلینڈر ڈھونڈھنا پڑتا ہ...
13/03/2025

تمام دوستوں کے لئے رمضان المبارک کا بہترین تحفہ

اگر آپ کو بھی نماز یا سحر اور افطار کے ٹائم کے لئے کلینڈر ڈھونڈھنا پڑتا ہے تو یہ ایپ انسٹال کر لیں۔ بہت ہی زبردست ایپ ہے۔

اس ایپ میں آپ اپنی نزدیکی مسجد کا ٹائم ٹیبل بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی مسجد کا ٹائم سیٹ کر لیتے ہیں تو اگر آپ کا ہمسایہ ایپ استعمال کر رہا ہے تو اس کو ٹائم سیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

نماز کے ٹائم بتانے والی جتنی ایپس ہیں وہ جماعت کے ٹائم کا نہیں بتاتی۔ یہ بہت ریسرچ کے بعد ایپ ملی ہے۔

اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں شیئر کریں۔
App Link:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hl.deeniyat.prayertimes

*Day 09 | Challenge 09*
09/03/2025

*Day 09 | Challenge 09*

Day 08 | Challenge 08
08/03/2025

Day 08 | Challenge 08

Day 07 | Challenge 07
08/03/2025

Day 07 | Challenge 07

Address

Kot-Moman

Telephone

+923108707869

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative Solutions PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Creative Solutions PK:

Share

CREATIVE SOLUTIONS PK

Are you worried about professional and unique designer for your company or business? #CREATIVE_SOLUTIONS_PK We have a skilled designer. Designing a unique professional logo expands and accelerates your business.

LOGO DESIGN SERVICES We will provide you all kind of Design services.

• Logo Design, Logo Redesign . Branding Design • Business Card, ID Card • Flyer, Brochure, Magazine • Envelops, Letterhead Pad • Wall Calendar & Desk Calendar • Diary, Shopping Bag • Product Catalog, Packaging • Restaurant Menu • File Folder, Paper Ad • Ticket, Ticket Cover • Sticker, Money Receipt • Poster, Billboard • Invoice, Bill Book • Cash Memo, Voucher • Facebook Cover Page • FB Content, FB Template • Company Profile And many more........ Join us Today Contact us Now 📷: Call / Sms / Whatsapp *✆* +92 301 8707869

Whatsapp: https://wa.me/923018707869 Fb:📎https://www.facebook.com/creativesolutionspk92/ Youtube Chanel:📎https://www.youtube.com/channel/UCAVrEwhR6FR7HWZBb-wvE5g WhatsApp Group:📎https://chat.whatsapp.com/CKu9jh4fuQU8Ud1USJWWPW Gmail:📎[email protected]