
29/05/2025
کوٹرادھاکشن روڈ بھوئے آصل کے قریب ٹریفک حادثہ۔
دودھ سے لوڈ مزدا ٹرک سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔
جانبحق ہونیوالوں کی شناخت 47 سالہ جمیل اور 55سالہ طارق کے ناموں سے ہوئی۔جوکہ حویلی ترکھاناں والی کے رہائشی ہیں۔
موٹرسائیکل سوار مویشی منڈی سے قربانی کے لئے جانور لینے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
موٹرسائیکل سواروں کے پاس سے 5لاکھ 47ہزار 8سو 50 روپے نقدی برآمد جو ریسکیو ٹیم کیجانب سے مقامی پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔
تاہم ریسکیو ٹیم نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو بھی مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔