Daily Crime Mail Kasur

Daily Crime Mail Kasur Daily News Updates

11/08/2022
ہمارا مشن مثبت صحافت پریس کلب کوٹ رادھا کشن
29/07/2022

ہمارا مشن
مثبت صحافت
پریس کلب کوٹ رادھا کشن

قصور تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ مقدس کو پولیس نے مسلسل محنت اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کر...
29/07/2022

قصور تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ مقدس کو پولیس نے مسلسل محنت اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کر کے باحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا، والدین پولیس کے مشکور اور دعاگو

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کنگن پور تحصیل چون...
28/07/2022

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کنگن پور تحصیل چونیاں کے علاقہ میں غیر معیار ی اور ملاوٹی دودھ سپلائرز کیخلاف ایکشن‘1100لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا جبکہ100لیٹر کوکنگ آئل اور 50کلو خشک دودھ ضبط کر لیا۔ ایک عدد سوزوکی پک اپ‘مصنوعی دودھ بنانے والی مشینری، فریزر کو قبضہ میں لیکر مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

رائےونڈجعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتاررائےونڈ ملزم  رمضان نیازی کو مشکوک جانتے ہوئے رائےو...
28/07/2022

رائےونڈجعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
رائےونڈ ملزم رمضان نیازی کو مشکوک جانتے ہوئے رائےونڈ پولیس نے روکا جو تحقیقات کرنے پر جعلی پولیس افسر نکلا۔
ملزم کے قبضہ سے 3 پسٹل 1 رائفل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں

ہمارا مشن مثبت صحافت پریس کلب کوٹ رادھا کشن
28/07/2022

ہمارا مشن
مثبت صحافت
پریس کلب کوٹ رادھا کشن

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کوٹ رادھا کشن میں ڈینگی اگاہی مہم کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹر...
02/07/2022

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کوٹ رادھا کشن میں ڈینگی اگاہی مہم کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کوٹ رادھا کشن میاں جاوید انور، محمد اویس چشتی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن،ڈاکٹر ساریہ بن نسیم، محمد ذوالفقار ریٹائرڈ ٹیچر، ڈاکٹر صباح ذیشان صاحبہ، میاں منظور احمد فوکل پرسن، سکول ھذا اور دیگر سکولوں کے اسٹاف ممبران اور فیض اللہ خان غوری نے بطور انچارج پرنسپل شرکت کی

قصور/ ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتارقصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتارقصور۔ نواحی گاؤں متا کے رہائشی مل...
30/06/2022

قصور/ ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتار

قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتار

قصور۔ نواحی گاؤں متا کے رہائشی ملزم عرفان نے تھانہ میں انٹری اور ایگزٹ کی ویڈیو بنائی

قصور۔ ملزم نے یہ ویڈیو جعلی بدمعاش کے روپ میں ٹک ٹاک پر وائرل کی

قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا افتتاح گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ ...
30/06/2022

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا افتتاح گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، تمام تحصیل سپورٹس آفیسر اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ضلع بھر کی مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے 270کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کے بعد معیار پر پورا اترنے والے 40کھلاڑیوں کو منتخب کر کے گرین اور وائٹ دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا جو 16جولائی سے 25ستمبر2022تک لاہور میں لیگ میچز کھیلیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان کی خصوصی کاوش سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کیلئے انڈر 13ہاکی کمشنر لیگ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا اور بچوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلیں بہت ضروری ہیں۔ بچوں کو کھیل کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں کھیلوں کے گراؤنڈز بنائے جائینگے تا کہ نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بین الااقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

قصور پولیس کے ترجمان، پی آر او ٹو ڈی پی او قصور " ساجد حسین" کو "ہیڈ کانسٹیبل" پر ترقی ملنے پر انہیں ڈھیروں مبارکباد اور...
30/06/2022

قصور پولیس کے ترجمان، پی آر او ٹو ڈی پی او قصور " ساجد حسین" کو "ہیڈ کانسٹیبل" پر ترقی ملنے پر انہیں ڈھیروں مبارکباد اور اَن گنت دعائیں۔۔۔۔۔آپ جیسے ایماندار، فرض شناس اور ذمہ دار جوان ہماری پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں.

Address

Kot Radha Kishan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Crime Mail Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Crime Mail Kasur:

Shortcuts

Share