02/05/2026
(کوٹ سبزل ) تھانہ نواز آباد پولیس کا کامیاب چھاپہ سات جواری آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ نواز آباد انسپکٹر شاہد ریاض اور ٹیم کی ڈی ایس پی بھونگ اشرف قریشی کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین ایک اور کارروائی میں دوران گشت و پڑتال جرائم سب انسپکٹر آصف ندیم نے مخبر سے اطلاع پاکر دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ بستی غریب آباد میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ممتاز، حیدر، سردار، شوکت، عمر، ارشد اور طارق کو آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم سمیت حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔