UNN kashmir

UNN kashmir UNITED NEWS NETWORK
یونائیٹڈ نیوز نیٹ ورک

دربار بابا شادی شہید پر بسلسلہ عرس کل بروز جمعہ ضلع بھمبر  میں عام تعطیل ہو گی،
15/01/2026

دربار بابا شادی شہید پر بسلسلہ عرس کل بروز جمعہ ضلع بھمبر میں عام تعطیل ہو گی،

سانولہ پیراں ڈڈیال میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاوند کی جانب سے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئ...
15/01/2026

سانولہ پیراں ڈڈیال میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاوند کی جانب سے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سانولہ پیراں ڈڈیال میں سکندر بھٹی نے معمولی گھریلو جھگڑے، آئے روز کی تلخ کلامی، الزام تراشی اور خرچہ مانگنے پر طیش میں آ کر اپنی جوان بیوی مصباح کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی آگ لگنے کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر برن سنٹر کھاریاں ریفر کر دیا گیا۔ تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی باوثوق ذرائع کے مطابق 35 سالہ مصباح زوجہ سکندر چار بچوں کی ماں تھیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے واقعے کے وقت بچے بے بسی کی تصویر بنے رہے جبکہ شور سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر خاتون کا جسم بری طرح جھلس چکا تھا اور کپڑے بھی جسم کے ساتھ چپک گئے تھےاطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ واقعے کے بعد ملزم سکندر بھٹی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے تھانہ ڈڈیال میں ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 337 اور 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں خاتون کی المناک موت نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ چار معصوم بچے ماں کے سائے سے محروم ہو گئے۔

چوہدری محمد اقبال ریٹائرڈ صدر معلم کو چیئرمین ازاد جموں و کشمیر زکوۃ کونسل تعینات کر دیا گیا ہے
14/01/2026

چوہدری محمد اقبال ریٹائرڈ صدر معلم کو چیئرمین ازاد جموں و کشمیر زکوۃ کونسل تعینات کر دیا گیا ہے

کوٹلی حلقہ راج محل کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد افسر آف گنی کو چئیرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ راج محل تعینات کر دیا گیا نو...
14/01/2026

کوٹلی حلقہ راج محل کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد افسر آف گنی کو چئیرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ راج محل تعینات کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

13/01/2026

امام مسجد اسلام گڑھ کو بھی نو سر بازوں نے دھوکے سے نقدی سے محروم کر دیا بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچا کر باپ کو پیسے دینے پر مجبور کیا گیا ایس ایس پی میرپور خرم اقبال سے بھرپور کاروائی کا مطالبہ

میرپور۔ کمشنر آفس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم میٹنگ جس میں ڈویژن بھر کے انتظامی آفیسران نے شرکت کی ...
12/01/2026

میرپور۔ کمشنر آفس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم میٹنگ جس میں ڈویژن بھر کے انتظامی آفیسران نے شرکت کی

بولٹن گریٹر مانچسٹر ۔وادی بناہ کھوئی رٹہ سے برطانیہ کے شہر بولٹن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مظہر کمال سیاسی سوچ...
11/01/2026

بولٹن گریٹر مانچسٹر ۔وادی بناہ کھوئی رٹہ سے برطانیہ کے شہر بولٹن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مظہر کمال سیاسی سوچ و شعور رکھتے ہیں جن کے پاس پاکستان و کشمیر سے برطانیہ تشریف لانے والے مختلف قومی اداروں کی شخصیات سیاسی جماعتوں کے قائدین بلا تفریق سیاسی نظریات اور برادری یا قبیلہ تشریف لاتے ہیں اور چوہدری مظہر ان کے لیے اسٹیج سجاتے ہیں جس میں وہ اپنے وطن عزیز سے آنے والی شخصیات اور برطانیہ میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں تاکہ آپس میں ایک دوسرے کے مشترکہ مسائل پر بحث اور ان کے حل کے بارے میں مثبت پیش رفت ممکن ہو سکے ۔چوہدری مظہر ایک طویل عرصہ برطانیہ میں آباد ہونے کے باوجود آزاد کشمیر کے اندر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ہر فورم پر ہمیشہ مثبت آواز بلند رکھتے ہیں اس آمید کے ساتھ کہ اللہ کی مدد سے ایک دن مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہو گا ۔

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے فرزند ارجمند اور سابق وزیر مال سردار ف...
09/01/2026

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے فرزند ارجمند اور سابق وزیر مال سردار فاروق سکندر نے حلقہ سٹی کوٹلی سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے باضابطہ طور پر درخواست جمع کروا دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار فاروق سکندر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاق اور بالخصوص پنجاب حکومت کی کارکردگی ایک روشن مثال ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے، صحت، تعلیم، سڑکوں کے جال، مہنگائی پر قابو پانے اور عوامی ریلیف کے اقدامات مسلم لیگ ن کی مؤثر حکمرانی کا ثبوت ہیں، سردار فاروق سکندر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں وعدوں کو عملی اقدامات میں بدل کر عوام کا اعتماد بحال کیا، انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی سیاست اور تحریک آزادی میں کریلوی خاندان کا کردار تاریخ میں نمایاں اور ناقابل فراموش ہے جس نے ہر مشکل دور میں عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا، سردار فاروق سکندر نے کہا کہ وہ اپنے والد سردار سکندر حیات خان کے سیاسی وژن اور عوامی خدمت کی روایت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اگر پارٹی قیادت نے انہیں اعتماد دیا تو حلقہ سٹی کوٹلی میں نوجوانوں کو روزگار، تعلیم و صحت کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کوٹلی سٹی کے عوام باشعور ہیں اور بہتر قیادت کا انتخاب جانتے ہیں،

وزیر اعلٰی ہاوس سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے اعزاز میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پرتکلف ظ...
09/01/2026

وزیر اعلٰی ہاوس سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے اعزاز میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا .جس میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی, سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف صاحب ,گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی ,گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر, سابق انچارج کشمیر افیئرز قمر زمان قائرہ ,صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین ,وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ,سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور دیگر سینیئر لیڈرشپ نے شرکت کی

بولٹن چوہدری الطاف گلہاروی کی راجہ ظفراللہ خان کو چیئرمین ضلع زکوۃ کمیٹی بننے پر مبارکباد اس موقع پر راجہ افتخار  فیاض ب...
09/01/2026

بولٹن چوہدری الطاف گلہاروی کی راجہ ظفراللہ خان کو چیئرمین ضلع زکوۃ کمیٹی بننے پر مبارکباد اس موقع پر راجہ افتخار فیاض بٹ ایڈوکیٹ راجہ عبدالرحمن راجہ ریاسب راجہ جاوید طاہری بھی موجود ہیں

کوٹلی(سید واجد الرب ) کوٹلی الایوب ویلفیئر ٹرسٹ کوٹلی کے تین رکنی وفد کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی میں میڈیکل سپرنٹن...
08/01/2026

کوٹلی(سید واجد الرب ) کوٹلی
الایوب ویلفیئر ٹرسٹ کوٹلی کے تین رکنی وفد کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات ۔ہسپتال کے اندر رفاعی کاموں اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف الایوب ویفیئر ٹرسٹ ریٹائیرڈ ڈپٹی کسٹوڈین راجہ یاسین قیصر اور صدرٹرسٹ شوکت سلیم ملک کی ہدایات پر جنرل سیکرٹری ریٹائیرڈ پرنسپل عبدالحمید زیدی ،صدر ینگ الایوبینز ثاقب سلیم ملک اور منیجر ٹرسٹ عمران مغل پر مشتمل تین رکنی وفد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں ایم ایس ڈاکٹر سردار نصر الله خان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر حسنین بخاری سے ملاقات کی ۔۔ملاقات میں ہسپتال اور مریضوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے باہمی تعاون پر غوروغوض کیا گیا۔ اس ضمن میں عنقریب الایوب ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈی ایچ کیو انتظامیہ کے مابین ایک اجلاس ہوگا جس میں حتی المقدور فلاحی کاموں کے آغاز کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں گی ۔۔

میڈیا ایڈوائزر ۔الایوب ویلفیئر ٹرسٹ

کوٹلی۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری وقار احمد نے کہا کہ شیر کشمیر چوہدری محمد یاسین نے حلقہ سٹی ا...
08/01/2026

کوٹلی۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری وقار احمد نے کہا کہ شیر کشمیر چوہدری محمد یاسین نے حلقہ سٹی اور حلقہ چڑھوئی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،بلا تفریق کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ کی الیکشن آنے دیں سب کچھ عوام کے سامنے ہوگا ،تمام جماعتیں اتحاد بھی کرلیں تب بھی شیر کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلزپارٹی آزادکشمیر بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور بڑے منصوبے دے کر عوامی امنگوں کے مطابق مسائل حل کرے گی
کوٹلی کے ہر علاقے دیہاتوں میں چوہدری یاسین منصوبے دے رہے ہیں،کوٹلی کی 50 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مواصلات کے نظام کو ترقی دے کر دُور دراز کے علاقوں میں ہر گھر کی دہلیز پر سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔اُمید ہے یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا،
TopFans

Address

قریشی نیوز ایجنسی کوٹلی آزادکشمیر
Kotli
11100

Telephone

+923225386207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UNN kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share