
16/09/2025
ممبر جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی دندلی راج محل ارسلان جہانگیر راجپوت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے باشعور عوام کے نام پیغام میں کہاکہ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے پیش کردہ 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دراصل ہر کشمیری کے دکھ، درد اور جدوجہد کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ صرف مطالبات نہیں بلکہ ہماری زندگی، ہمارے وسائل اور ہمارے مستقبل کی جنگ ہے۔عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی رعایت نہیں۔حکمران اشرافیہ کی عیاشیوں اور مراعات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ۔ناجائز ٹیکس، مہنگائی اور بیروزگاری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔جموں کشمیر بینک کو شیڈیول کا درجہ دیا جائے۔ شہداء اور عوامی قربانیوں کی تکریم ہر حال میں لازم ہے۔یہ تحریک عوام کی تحریک ہے، یہ جدوجہد عوام کی جدوجہد ہے۔