27/08/2026
اعلان جنازہ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہمارے استادِ محترم امیروز بادشاہ صاحب رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ ایک شفیق استاد اور بہترین انسان کی حیثیت سے ان کی محبت، شفقت اور تعلیمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
تمام دوست احباب سے مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔