
06/10/2024
اکنی ونا
وادی سون سکیسر کے جنگلات میں ایسی جڑی بوٹیاں اگتی ہیں جو کہ نظام خون کی صفائی، نظام انہظام کی بہتری سمیت کینسر جیسی موزی امراض سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔۔
گزشتہ وزٹ پر اکنی کا پودا نظر آیا جسکی کھوج میں دور ماضی کے اندر ملک کے میدانی علاقوں سے حکما ساون کے مہینے میں وادی سون کے جنگلات کا رخ کرتے تھے۔۔
اس پودے کے پتے انتہائی کڑوے ہوتے ہیں جسے مقامی لوگ خشک کر کے وادی سون کی قدیمی پھکی میں باقی جڑی بوٹیوں کے ہمراہ ڈال کر استعمال کرتے تھے اور کچھ اسے سبز ہی کوٹ کر پانی کے ہمراہ شربت بنا کر پیتے ہیں ۔۔