13/08/2025
💔 "جس کے پاس ماں ہے… وہ دنیا کا سب سے خوش نصیب انسان ہے!" 💔
یاد ہے بچپن میں… جب رات کو بخار ہو جاتا تھا، تو ماں ساری رات جگ کر ہمارے ماتھے پر ٹھنڈا کپڑا رکھتی تھی۔
ہم تو شاید ایک دو دن میں بھول جاتے، مگر وہ اپنی نیند، اپنی تھکن، سب بھول کر صرف ایک بات یاد رکھتی تھی:
"میرا بچہ ٹھیک ہو جائے۔"
صبح اسکول کے لیے دیر ہو جاتی، تو ناشتہ ہاتھ میں پکڑا کر دروازے تک چھوڑنے آتی، اور پیچھے سے آواز دیتی:
"کچھ کھائے بغیر نہ جانا، کمزور ہو جاؤ گے۔"
اور شام کو دروازے پر مسکراتے چہرے کے ساتھ منتظر رہتی۔
ماں کی محبت کا یہ عالم ہے کہ اگر ہم دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں، اسے محسوس ہو جاتا ہے کہ ہم خوش ہیں یا نہیں۔
وہ چہرہ پڑھ لیتی ہے، وہ خاموشی سمجھ لیتی ہے، وہ جھوٹی مسکراہٹ کے پیچھے کا درد دیکھ لیتی ہے۔
دوستوں… جن کی ماں زندہ ہے، ان سے بس اتنا کہنا ہے:
اس کی قدر کرو۔
اس کو فون کرو، اس کے پاس بیٹھو، اس کے ساتھ کھانا کھاؤ، اس کے ہاتھ کی بنی چائے پیو، اس کی آنکھوں میں دیکھ کر سنو کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہے۔
ہم جیسے جن کی ماں اب اس دنیا میں نہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔
ماں چلی جائے تو گھر میں سب کچھ ہوتا ہے… بس "گھر" نہیں رہتا۔
آج ہی، ابھی، اپنی ماں کے پاس جاؤ اور اس سے کہو:
"امی… میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔"
یہ جملہ اس کے دل کو وہ خوشی دے گا جو کسی اور چیز سے نہیں مل سکتی۔ 💐