13/06/2025
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )
TODAY'S MEDICINE
لائیکوپوڈیم اور مردانہ کمزوری
LYCOPODIUM AND MALE IMPOTENCE,
(IMPROVE BLOOD FLOW TO THE GE***AL AREA, BOOST LIBIDO, AND ENHANCE OVERALL SEXUAL PERFORMANCE)
مردانہ کمزوری میں یہ دوا بہت شہرت کی حامل دوا ہے ۔ مگر اس کا مکمل طریقہ وار دات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اس سے بھی بہت کم لوگ فوائد حاصل کر پاتے ہیں ۔ جن جن کمپاونڈ میں یہ دوا موجود ہوتی ہے اور چھوٹی پوٹینسی میں بار بار لی جاتی ہے میرے تجربے میں وہ لوگ کبھی اس دوائی سے فائدے حاصل نہیں کر سکتے ۔ اس دوا کو کمپاونڈ پر لکھا ہوا دیکھ کر مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ یا تو اس دوا کے بارے میں جانتے ہی نہیں یا پھر انہوں نے کمپاونڈ ڈبی پر ہر آس دوائی کا نام لکھ دینا ہوتا ہے جس کی اس بارے میں شہرت ہو ۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ یہ دوا مردانہ کمزوری میں صرف اونچی طاقت میں ہی کام کرتی ہے اور اکثر 200/ 1000/ 10000 / یا پھر CM میں بہت اچھا کام کرتی ہے ۔
چھوٹی طاقت میں یہ دوا معدہ جگر اور گیس وغیرہ کے امراض میں موزوں رہتی ہے ۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو اونچی طاقت میں چند خوراکیں استعمال کے بعد پندرہ بیس دن انتظار کریں ۔ اس کے استعمال کے بعد عموماً اس دوا کا طالب مریض آکر کہتا ہے کہ اس دوا کے استعمال کے بعد وہ پہلے سے بھی رہ گیا ہے ۔ یہاں نا تجربہ کار معالج اس کو دوا کی ناکامی سمجھ لیتے ہیں اور مزید الٹ پلٹ دوائیں دے کر اس کا آئند ہونے والا اثر ختم کر دیتے ہیں دراصل یہ اونچی طاقتوں میں دس سے پندرہ دنوں بعد عموماً آپنا اثر شروع کرتی ہے اور اثر بھی ایسا عمدہ کرتی ہے کہ کئی بار ہمارے کلینک پر ( بابے ) عمر رسیدہ مرد خوش ہو جاتے ہیں اور ناکارہ نوجوان بھی اس علاج کے مداح ہو جاتے ہیں مگر اس دوائی کے ساتھ مریض کو دیکھتے ہوئے دیگر مزاجی ، امدادی ادویات کا استعمال اور عام جسمانی کمزوری اور حالات کو دیکھتے ہوئے دیگر ادویات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔