Daily Gulf News Lahore

Daily Gulf News Lahore Like Our page and keep Touch With us For National and International news updates

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب، سائنسی سرگرمیوں اور ملی ن...
14/11/2025

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب، سائنسی سرگرمیوں اور ملی نغموں نے سب کے دل جیت لیے چائنا میڈیا گروپ کے معروف تعلیمی پروگرام "سائنس آن ویلز" کے تحت، کاروان وین نے اسلام آباد کے پارک سکول کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ 42 برس سے ماسٹر محمد ایوب غیر رسمی تعلیم کے ذریعے اُن بچوں کو زیورِ علم سے آراستہ کر رہے ہیں جو معاشرتی ناہمواریوں اور مالی مشکلات کے باعث باقاعدہ سکول کی سہولت سے محروم ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف پارکوں اور گزرگاہوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، اور علم کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماسٹر ایوب کی انتھک محنت اور خدمات نے ان بچوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کے دروازے کھولے ہیں۔...

اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب، سائنسی سرگرمیوں اور ملی نغموں نے سب کے دل جیت لیے

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "گلوبل گورننس اینڈ یوتھ ایکشن" میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے جوہانسبر...
14/11/2025

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "گلوبل گورننس اینڈ یوتھ ایکشن" میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقد ہوا ، جس سے چینی اور افریقی نوجوانوں کو عالمی حکمرانی میں حصہ لینے اور ایک ساتھ مل کر جدید مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔ ""نوجوانوں کی عالمی حکمرانی پر بات چیت، چین-افریقہ جدید مستقبل کی مل کر تعمیر "کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب میں جنوبی افریقہ کے سرکاری محکموں ، نوجوانوں کی تنظیموں ، میڈیا اور صنعت کے 120 سے زیادہ نمائندوں کو نوجوانوں اور عالمی حکمرانی کے نئے انداز ، ڈیجیٹل انوویشن اور چین افریقہ جدید کاری تعاون ، نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع ملا تا کہ چین اور افریقہ کے نوجوانوں کو مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے حکمت اور حل فراہم کیا جا سکے ۔...

چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "گلوبل گورننس اینڈ یوتھ ایکشن" میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقد ہوا ،

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی حکومت کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چھن بن حوا نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع ...
14/11/2025

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی حکومت کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چھن بن حوا نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے حال ہی میں بیان دیا کہ اگر چائنیز مین لینڈ اپنے بحری جہاز تائیوان بھیجتا ہے تو یہ جاپان کے لیے " بقا کے بحران" کا باعث بن سکتا ہے۔ …...

چینی حکومت کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چھن بن حوا نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر ایک صحافی ن

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی   وزارت دفاع کے ترجمان  ژانگ  بن نے فوجی امور سے متعلق ایک نیوز بریفنگ  دی ۔نیوز بریفنگ میں...
14/11/2025

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ بن نے فوجی امور سے متعلق ایک نیوز بریفنگ دی ۔نیوز بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے حال ہی میں کہا ہے کہ اگر چائینیز مین لینڈ سے فوجی بحری جہاز تائیوان کی جانب روانہ ہوئے اور فوجی طاقت کا استعمال کیا گیا تو یہ عمل "بقا کے خطرے کی صورتحال" پیدا کر سکتا ہے، اور جاپان قانون کے مطابق دفاع کے حق کو استعمال کر سکتا ہے، اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے۔...

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ بن نے فوجی امور سے متعلق ایک نیوز بریفنگ دی ۔نیوز بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ جاپان کی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین سے رسمی نیوز بریفنگ میں یہ سوال کیا گیا کہ "چین کی وزارت خار...
14/11/2025

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین سے رسمی نیوز بریفنگ میں یہ سوال کیا گیا کہ "چین کی وزارت خارجہ نے کل رات بیجنگ میں تعینات جاپان کے سفیر کو طلب کیا جو ایسی صورتحال ہے جسے حالیہ برسوں میں نہیں دیکھا گیا ۔ سو اس بار چین نے جاپان کے سفیر کو کیوں طلب کیا؟"...

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین سے رسمی نیوز بریفنگ میں یہ سوال کیا گیا کہ "چین کی وزارت خارجہ نے کل رات بیجنگ میں

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ  سے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واچیرالونگ کورن  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر شی ...
14/11/2025

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ سے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واچیرالونگ کورن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ بادشاہ مہا واچیرالونگ کورن نے اپنے دورے کے پہلے ملک کے طور پر چین کو منتخب کیا ہے، اور چین-تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد وہ چین کا دورہ کرنے والے پہلے تھائی بادشاہ ہیں، جو چین-تھائی لینڈ تعلقات کے لیے عزت و احترام اور گہری دوستی کی عکاسی ہے ۔ صدر شی نے کہا کہ تھائی شاہی خاندان کا چین کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اور اس نے چین-تھائی لینڈ دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی چین انتہائی قدر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال چین-تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ …...

چینی صدر شی جن پھنگ سے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واچیرالونگ کورن نے ملاقات کی۔ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ بادشاہ مہا واچیرالونگ

لاہور (نمائندہ خصوصی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یہ آئین کی کوئی تشریح نہیں کے جج کو جج ہی تعینا...
14/11/2025

لاہور (نمائندہ خصوصی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یہ آئین کی کوئی تشریح نہیں کے جج کو جج ہی تعینات کرے گا یہ اختیار پارلیمان کے پاس ہی ہونا چاہیے،چیف جسٹس بننے کے لیے عدالتوں میں تقسیم ایک حقیقت رہی ہے اور اب یہ دروازے بند ہونے چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ آج بھی یاد کرواتا ہے کہ ہم نے بھارت کے کتنے طیارے گرائے، قوم کی بیٹیاں ملک کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔...

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یہ آئین کی کوئی تشریح نہیں کے جج کو جج ہی تعینات کرے گا یہ اختیار پارلیمان کے پاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری کے استعمال بارے فی...
14/11/2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری کے استعمال بارے فیصلہ خوش آئند ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا گیا اُنہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا سرکاری وسائل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت کا اچھا فیصلہ اورخوش آئند ہے، ہم بار بار سرکاری وسائل کےاستعمال کی نشاندہی کر چکے تھے۔ وزیر مملکت قانون کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سکیورٹی انتظامات کرتے تو یہ سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کرتے تھے۔

وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری کے استعمال بارے فیصلہ خوش آئند ہے۔

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اختیاری نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ناگ...
14/11/2025

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اختیاری نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ناگزیر ہیں۔ امریکا کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی سکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکا کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔...

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اختیاری نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ناگزیر ہیں۔امریکا کے معروف تعلیمی ادارے بو

پشاور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ سماجی را...
14/11/2025

پشاور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔...

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم ک...
14/11/2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔...

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمات میں آسانی پیدا کرنے اور ...
14/11/2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمات میں آسانی پیدا کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے اہل افراد کو تعینات کرتی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز دنیش کمار اور ضمیر حسین گھمرو کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قابل اور اہل افراد کواہم عہدوں پر ذمہ داریاں تفویض کرتی ہے تاکہ عوامی خدمات میں آسانی پیدا کی جاسکے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔

زیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمات میں آسانی پیدا کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری ل

Address

Queens Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Gulf News Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share