06/08/2026
فتح پور: ریڑھی بانوں اور پیرا فورس کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ درج، 8 نامزد، 22 نامعلوم افراد شامل
فتح پور: چند روز قبل فتح پور میں ریڑھی بانوں اور پیرا فورس کے درمیان ہونے والے تصادم کے واقعے کا مقدمہ تھانہ فتح پور میں محمد فہیم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں 8 افراد کو نامزد جبکہ 22 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 382 اور 427 کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری اہلکاروں کی ڈیوٹی میں مداخلت، مزاحمت، تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ریڑھی بانوں اور پیرا فورس کے درمیان ہونے والے اس تصادم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ دوسری جانب نامزد افراد کا مؤقف اور ردِعمل سامنے آنے کی صورت میں اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ دونوں پہلو قارئین کے سامنے آ سکیں۔
Maryam Nawaz Sharif
DC Layyah