Spirit Of Islam - CPS

Spirit Of Islam - CPS Order Online: Www.Goodword.com.pk
Order WhatsApp : 03454989950 It is not enough that your Lord is the witness of all things (The Quran 41:53).

Reviving the True Spirit of Islam: Moving Beyond Cultural Norms to Explore Faith Consciously.

مولانا وحید الدین خان کی 200 سے زائد کتابیں دستیاب ہیں-
+50 English Books are also available. 𝐂𝐞𝐧𝐭𝐫𝐞 𝐟𝐨𝐫 𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞 & 𝐒𝐩𝐢𝐫𝐢𝐭𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲 (CPS) was founded in 2012 by a group of readers who rediscovered Islam through the Islamic Literature by Maulana Wahiduddin Khan and most of the concepts are taken from his books

.

𝐎𝐮𝐫 𝐕𝐢𝐬𝐢𝐨𝐧: Presenting Islam in the modern idiom to revive the true spirit of Islam.

𝐎𝐮𝐫 𝐌𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧: Sharing God’s creation plan to the whole world by distributing the Quran and supporting literature.

𝐎𝐮𝐫 𝐕𝐚𝐥𝐮𝐞𝐬: Submission to God, Humbleness, Compassion, tolerance, Peace and harmony

𝐊𝐞𝐲 𝐎𝐛𝐣𝐞𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞𝐬

𝟭. 𝗧𝗼 𝗰𝗼𝗻𝗻𝗲𝗰𝘁 𝘆𝗼𝘂𝗿𝘀𝗲𝗹𝗳 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗚𝗼𝗱 𝗮𝗻𝗱 𝗵𝗲𝗹𝗽 𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿𝘀 𝗶𝗻 𝗗𝗶𝘀𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝗶𝗻𝗴 𝗚𝗼𝗱

We shall show them Our signs in the universe and within themselves until it becomes clear to them that this is the Truth. When you ponder over the world around you and your thinking goes beyond your immediate surroundings; you discover the truth that is beyond you, beyond time and space. You become conscious of yourself as well as your Creator. When you discover your Creator, you instantly establish communication between yourself and your Creator. It is like establishing a connection between the electric bulb in your room and the powerhouse situated outside your room. Just as the electric connection illuminates your room, so also does the divine connection illuminate your whole personality. Islamic spirituality is contemplation based and it arises from the awakening of the intellectual faculty and by this way, one is able to establish a relationship of intense love for God.


𝟮. 𝗥𝗲𝘃𝗶𝘃𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝘁𝗿𝘂𝗲 𝗦𝗽𝗶𝗿𝗶𝘁 𝗼𝗳 𝗜𝘀𝗹𝗮𝗺

To Revive the true spirit of Islam by unfolding the universal principles of The Quran. To present the core concepts of Islam in the simplest manner by exploring Prophetic Wisdom, by de-cluttering the cultural myths, and showing the futility of endless discussions of Masail and Sects. The basic aim of Islam is to transform people’s thinking and to bring about an intellectual revolution based on tawhid, or the oneness of God. This helps in graduating from religion as a legacy to the conscious discovery of Allah and Islam as a way of life.


𝟯. 𝗪𝗲𝗹𝗹-𝘄𝗶𝘀𝗵𝗶𝗻𝗴 𝗼𝗳 𝗵𝘂𝗺𝗮𝗻𝗶𝘁𝘆 𝗮𝗻𝗱 𝗽𝗿𝗼𝗺𝗼𝘁𝗶𝗻𝗴 𝗶𝗻𝘁𝗲𝗿𝗳𝗮𝗶𝘁𝗵 𝗱𝗶𝗮𝗹𝗼𝗴𝘂𝗲,
𝗣𝗲𝗮𝗰𝗲 𝗮𝗻𝗱 𝗵𝗮𝗿𝗺𝗼𝗻𝘆

Islam is based on monotheism, with regard to God, and on peaceful dialogue, with regard to methodology. It took thousands of years of joint efforts of humanity to bring civilization into existence. All this was not the work of any single human being: all of humanity was involved in this process. The discovery of this reality about history gives rise to the culture of ‘love all’. We live in a world of differences – multi-religious, multi-cultural, multi-ethnic. The difference is a part of nature and it exists in every aspect of life, including religion. In the realm of religion, today, differences are managed only through meaningful and positive ‘inter-faith dialogue’ among people of different religious traditions. The aim of the dialogue is to seek peaceful solutions to controversial matters, in spite of differences.


𝟰. 𝗧𝗮𝗸𝗶𝗻𝗴 𝗧𝗵𝗲 𝗤𝘂𝗿𝗮𝗻 𝘁𝗼 𝗲𝘃𝗲𝗿𝘆 𝗛𝗼𝗺𝗲 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱

The status of Muslims is not that of a community, but rather of an ideological group, with one mission, that is, peaceful dawah, or calling people towards God. The Prophetic Mission demands love of people, developing a culture of tolerance irrespective of their religion, ethnicity, country, or political background. Join hands to continue the Prophetic Mission of sharing the message of The Quran with the world. We believe…

• Our message is for the whole world and not for the Muslims alone.

• We live in a world of differences; harmony, therefore, can only be achieved by inculcating mutual respect and tolerance among the people.

• We believe that there are two types of people in this world “Friends and Potential Friends”.

• Positive thinking at the individual level results in spirituality and at the collective level results in a peaceful society.

• We believe in Co-Existence; it gives an opportunity to share the word of God with others.

• Peace is desirable for its own sake it has to be attained unilaterally.

• We believe that violence starts from the mind and it has to be addressed in the mind itself.

• We believe Women are the Intellectual partners of men and are equally responsible for building humanity and engaging in religious activities like Dawah work.

𝐂𝐏𝐒 𝐀𝐜𝐭𝐢𝐯𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬

We are using all peaceful methods to share our literature at the global level. The Centre aims to unite peace-loving and spiritual people of the world. We have affiliates and Chapters in various cities of Pakistan, the USA, Canada, and the UK. We distribute Books/literature through Book Fairs and Social Media Platforms. Our monthly Magazines are posted in Pakistan. We do a one-on-one intellectual exchange, lectures, and interact through Social Media platforms. Today, by God’s grace, a universal mission has been established with more than 40 translations of the Quran and its commentary, more than 200 books, and thousands of audio and video lectures. Our international affiliates are distributing The Quran Translations across the Globe. Join hands with the CPS Pakistan

www.CPSPakistan.org

www.Goodword.com.pk - Order Books online

Facebook: CPSPakistan

05/09/2025

حق كي دعوت كا اٹھنا گويا خدا كي طاقت كا دليل كے روپ ميں ظاهر هونا هے۔اس طرح خدا غيب ميں ره كر انسان كي سطح پر اپنا اعلان كراتا هے۔ اس بنا پر حق كي دعوت اس كے مخاطبين كے ليے آزمائش بن جاتي هے۔ حقيقت شناس لوگ اس كو پهچان كر اس كے آگے جھك جاتے هيں۔ اور جو ظاهربیں هيں وه اس كو غير اهم سمجھ كر اسے نظر انداز كرديتے هيں۔
مگر حق كي دعوت كو ٹھكرانے كے بعدآدمي اس كےانجام سے بچ نهيں سكتا۔ پيغمبر كے زمانه ميں اس انجام بد كا آغاز موجوده زندگي هي ميں هوجاتا هے، جيسا كه فرعونِ مصر كا هوا۔ اور پيغمبر كے بعد ايسے لوگوں كا انجام موت كے بعد سامنے آئے گا۔ مزيد يه كه پيغمبر كو خدا كي خصوصي نصرت حاصل هوتي هے۔ كسي كے لیے ممكن نهيں هوتا كه وه اس كو هلاك كر سكے۔

تذکیر القرآن سورہ الدخان 17

05/09/2025

جدید دنیا کے دوسرے شہروں کی طرح عرب شہروں میں چلتے ہوۓ یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک تمدنی جنگل میں ہیں۔ جہاں یا تو ٹھہرے ہوئے مکانات ہیں یا دوڑتی ہوئی گاڑیاں ۔ انسان اپنے آپ سے اور اسی کے ساتھ قدرت سے اپنے کو دور محسوس کرنے لگتا ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جدید تمدن نے انسان سے اس کی اپنی ذات کو بھی چھین لیا ہے ۔ اور اس کے خدا کو بھی ۔

سفرنامہ غیرملکی۔۔مولانا وحیدالدین خان

04/09/2025
04/09/2025

ایک تاثر

ایک مجلس میں شرکت کا اتفاق هوا- ایک مسلمان شاعر نے اپنے نعتیہ کلام سے حاضرین کی تواضع کی - اس سلسلہ میں انہوں نے ایک قطعہ پڑتا - اس میں بتایا گیا تها کہ احد اور احمد دونوں ایک ہیں - یہ صرف " م " کا پرده ہے جس کی وجہ سے دونوں بظاہر الگ الگ دکهائی دیتے ہیں - جب حشر برپا هو گا اورحقیقتیں کهلیں گی تو یہ پرده ہٹ جائے گا، اور پهر دونوں اس طرح ایک جیسے هو جائیں گے کہ ان کو ایک دوسرے سے الگ کر کے دیکهنا مشکل هو گا- ایک شعر یہ تها :
لوگ محشر میں حیران ره جائیں گے
خدا کون ہے ، مصطفی کون ہے

اسی طرح ایک مسلمان مقرر کا یہ حال تها کہ جب وه تقریر کرتے تو اپنی تقریر سے پہلے یہ جملہ کہتے : " سب کا خدا خدا ہے ، میرا خدا محمد " یہ دونوں شعر غالی بدعتی کے الفاظ معلوم هوتے ہیں - مگر جو لوگ بظاہر اس بدعت سے پاک ہیں ، وه اس سے بهی زیاده بڑی بدعت میں مبتلا ہیں - بدعتیوں نے پیغمبر کو خدا کا درجہ دے رکها ہے ، اور دوسرے مسلمانوں نے اپنے اکابر کو - ایک اگر اپنے اس عقیده کو زبان قال سےدہرا رہا ہے تو دوسرا زبان حال سے -

موجوده زمانہ کے مسلمانوں کے باره میں یہ کہنا صحح هو گا کہ وه خدا پرست نہیں ہیں بلکہ انسان پرست ہیں - ان میں سے کوئی پیغمبر کو خدا کا درجہ دئے هوئے ہے اور کوئی غیر پیغمبر کو - کوئی اپنے اکابر کی عظمتوں میں کهویا هوا ہے - کسی کو اپنے رہنماوں کا قد اتنا بڑا دکهائی دیتا ہے کہ اس کے آگے خدائی بلندیاں بهی چهوٹی هو گئ ہیں - کسی کا یہ حال ہے کہ اس کو اپنے بزرگ اتنے زیاده مقدس نظر آتے ہیں کہ ان پر خالص علمی اور دینی تنقید کرنا بهی کفر و فسق سے کم نہیں - حتی کہ ان کے خلاف زبان کهولنا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کے بعد آدمی کی جان اور مال اور آبرو سب ان کے لئے مباح هو جائے -

اگر حقیقت وہی هو جو قرآن میں بیان کی گئی ہے تو قیامت لوگوں کے تصور سے کتنا زیاده مختلف هو گی ، لوگ کن کن بڑائی میں گم ہیں ، مگر جب قیامت آئے گی تو معلوم هو گا کہ یہاں ایک خدا کے سوا کسی کو کوئی بڑائی حاصل نہ تهے - شاعر کا شعر کسی قدر تبدیلی کے ساته عین درست ہے:
لوگ محشر میں حیران ره جائیں گے
کہ تهی بات کیا اور هم نے سمجها تها کیا

حکمت اسلام
مولانا وحیدالدین خان

03/09/2025

قرآن كے يه مخاطبين جس معامله ميں شك ميں پڑےهوئے تھے وه خدا كے وجود كا معامله نه تھا۔ بلكه خدا كي توحيد كامعامله تھا۔ وه روايتي طورپر خدا كو مانتے هوئے عملاً اپنے اكابر كے دين پر قائم تھے۔
قرآن نے ان اكابر كو بے بنياد ثابت كيا۔ مگر وه اس كو ماننے كے ليے تيار نه هوئے۔ ايك طرف وه اپنے آپ كو بے دليل پا رهے تھے۔ دوسري طرف اپنے اكابر كي عظمت كو اپنے ذهن سے نكالنا بھي انھيں ناممكن نظر آتا تھا۔ اس دو طرفه تقاضوں نے انھيں شك ميں مبتلا كر ديا۔ خدا كا داعي انھيں اس سے كم نظر آيا كه اس كے كهنے سے وه اپنے مفروضه اكابر كو چھوڑ ديں۔
جو لوگ نصيحت كے ذريعے حق كو نه مانيں وه اپنے آپ كو اس خطرے ميں ڈال رهے هيں كه ان كو عذاب كے ذريعه اسے ماننا پڑے۔ اس وقت وه اعتراف كريں گے۔ مگر اس وقت كا اعتراف كرنا ان كے كچھ كام نه آئے گا۔

تذکیر القرآن سورہ الدخان آیت 9

03/09/2025

طرابلس میں میرا قیام فندق الکبیر کے کمرہ نمبر ۸۱۳ میں تھا۔ یہ کمرہ سمندر کی طرف کھلتا ہے۔ میرے سامنے دور تک نہایت پرکشش منظر تھا۔ سمندر کے کنارے پختہ فیلڈ بنی ہوئی تھی۔ اس میں کچھ لڑکے بے فکری کے ساتھ گیند کھیلتے ہوۓ نظر آۓ۔ اس منظر کو میں نے دیکھا تو اس میں مجھے دنیا میں پھیلے ہوۓ غافل انسانوں کی تصویر دکھائی دی ۔ بے اختیار میری زبان سے نکلا۔لوگ کھیل رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ نہ کھیل سکیں۔ لوگ خوش ہیں تا کہ دوبارہ انھیں خوشیاں نصیب نہ ہوں۔ لوگ جھوٹی لذتوں میں گم ہیں تا کہ وہ خدا کی بڑی لذتوں سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائیں.
سفر نامہ غیر ملکی۔۔مولاناوحیدالدین

02/09/2025

زمين وآسمان نهايت هم آهنگي كے ساتھ مسلسل عمل كررهے هيں۔ ان كے اندر كامل طور پر واحد حكمت اور واحد علم پايا جاتا هے۔ يه اس بات كا ثبوت هے كه يهاں ايك هي خدا هے جو زمين و آسمان دونوں كا نظام تنها چلا رها هے۔
كائنات بيك وقت خدا كي بے پناه قدرت كا بھي تعارف كراتي هے اور اسي كے ساتھ خدا كي بے پناه رحمت كا بھي۔ اس كا تقاضا هے كه آدمي سب سے زياده خدا سے ڈرے، وه سب سے زياده اسي سے اميد ركھے۔ جو لوگ دنيا ميں اس شعور اور اس كردار كا ثبوت ديں وهي وه لوگ هيں كه جب وه خدا كے يهاں پهنچيں گے تو خدا ان كو اپني بے پاياں رحمتوں سے نوازے گا۔

تذکیر القرآن سورہ الزخرف آیت 84

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ زَ...
02/09/2025

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ زَادَتْهُمْ اِیْمَانًا وَّ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ(2)

02/09/2025

آج زمین پر بے شمار سرگرمیاں جاری ہیں مگر وہی کام نہیں ہو رہا ہے جو سارے تخلیقی منصوبہ کا اصل مطلوب ہے۔ یعنی حمد خداوندی ۔ موجودہ انسانی دنیا اپنے وجود کا جواز کھو چکی ہے ۔ اب آخری طور پر وہ لمحہ آچکا ہے جب کہ موجودہ امتحانی دنیا کو ختم کر دیا جائے اور وہ معیاری دنیا شروع ہو جہاں خدا کے سوا کسی اور کی حمد نہ کی جاسکے ۔ جوحقیقی بھی ہو اور اس کے ساتھ ابدی بھی ۔
اس کے باوجود موجودہ دنیا کیوں ختم نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا کو ایک آخری عمل کا انتظار ہے جو ابھی تک ان ہوا پڑا ہے ۔ یہ عمل ہے آج کے انسانوں کے اوپر اتمام حجت ۔ جب تک یہ نہ ہو کہ دعوت حق اٹھائی جائے اور اس کو ابلاغ تام کی حد تک پہنچا دیا جاۓ ۔ اس وقت تک موجودہ دنیا کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ اس عمل کی تکمیل تک قیامت معلق پڑی رہے گی۔ خدا کو آج سب سے زیادہ اعلان حق کا انتظار ہے۔ مگر دین کے نام پر بے شمار سرگرمیوں کے با وجو د یہی وہ کام ہے جس کا کرنے والا کوئی نہیں۔ ہر آدمی خود ساختہ دین کی تبلیغ میں مصروف ہے نہ کہ حقیقتہ خدا کے دین کی تبلیغ میں ۔

سفر نامہ غیر ملکی۔۔مولانا وحیدالدین

31/08/2025

طرابلس میں ہما را قیام ہوٹل الکبیر (کمرہ نمبر ۴۰۸ ) میں تھا۔ جب میں اس کمرہ میں داخل ہوا تو یہ کمرہ مجھے بالکل اجنبی معلوم ہوا تھا۔ مگر دو ہفتے بعدم جنوری ۱۹۸۳ کو جب میں اس کمرہ سے رخصت ہوکر نکلا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں اور کمرہ دونوں ایک دوسرے سے مانوس ہو چکے ہیں۔ یہی انسان کی بنیادی کمزوری ہے ۔ وہ نئی چیز سے بھڑکتا ہے اور جس چیز سے زیادہ عرصہ تک وا بستہ رہے اس کو حقیقی سمجھنے لگتا ہے۔ سچائی کو پانے کے لئے آدمی کا یہ مزاج اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وہ قدیم چیز کو محض اس کی بنا پر پکڑے رہتا ہے ،خواہ وہ کتنی ہی بے حقیقت ہو۔ وہ نئی چیز کو صرف عدم انس کی بنا پر اختیار نہیں کر پاتا ، خواہ وہ کتنی ہی بڑی سچائی ہو۔ حتی کہ دلائل جب اس کے ذہن کو مفتوح کر لیتے ہیں اس وقت بھی وہ اقدام کرنے سے ہچکتا ہے۔ آدمی اکثر حالات میں اپنے مانوس گھروندوں کو حقیقی سمجھ لیتا ہے۔ حالانکہ حقیقت وہ ہے جو دلیل سے ثابت ہو نہ کہ وہ جس سے مانوسیت کی بناپر ادمی کا تعلق ہو جائے ۔ سفرنامہ غیرملکی۔۔۔۔ مولاناوحیدالدین خان

31/08/2025

۱۹ اکتوبر ۱۹۸۹

دیوبند کے ایک صاحب سے گفت گو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے فتنے وہ نہیں ہیں جو الملل والنحل اور اس طرح کی دوسری کتابوں میں بیان کئے گئے ہیں۔
ا ۔۔ موجودہ زمانہ کا اعتقادی فتنہ یہ ہے کہ آج کا انسان خدا کو حذف کر کے واقعات کی توجیہ بیان کرتا ہے۔ کوئی شخص خدا کا منکر نہ ہو تب بھی اس کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ تمام واقعات کو خدا کو مانے بغیر سمجھ سکے۔
۲. دوسری بات عمل سے متعلق ہے۔ موجودہ زمانہ میں مارکس نے یہ نظریہ پیش کیا کہ انسان نظام سے بنتا ہے نہ کہ نظام انسان ہے۔ اگرچہ مارکسزم آج زندہ نہیں ہے مگر اس کا یہ فکر آنا پھیلا کہ مارکس کے مخالفین بھی اب تک اسی انداز سے سوچتے ہیں۔ عالم اسلام کے بیشتر تعلیم یافتہ لوگوں کی سوچ یہی ہے۔
حدیث میں کہا گیا ہے کہ قلب (یا ذہن )کی اصلاح پر انسانی معاملات کی اصلاح کا انحصار ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کی تفکیر مبنی بر فرد (Individual-based) ہے۔ اس کے مقابلہ میں مارکسیت کے زیراثر ، موجودہ زمانہ کی عام تفکیر بنی بر نظام (System-based) ہو گئی ہے موجودہ زمانہ کے تمام مصلحین و مفکرین (مثلاً سید قطب، ابوالاعلی مودودی وغیرہ) اسی دوسرے طرز فکر کی پیداوار ہیں۔ حالاں کہ یہ طرز فکر اسلام کے عین برعکس ہے ۔

ڈائری مولاناوحیدالدین خان

Address

Office No. 208, 3rd Floor, Eden Center (Jazz Office Building), Jail Road, Lahore
Lahore
54660

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

+923344856560

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Spirit Of Islam - CPS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share