Pak Kashmir News

Pak Kashmir News plz subcribe Pak kashmir news for information

07/08/2025

بریکنگ نیوز

20/07/2025

انڈونیشیا کے ساحل پر ایک سیاحتی کروز جہاز میں آگ۔
ڈیک پر 280 مسافر سوار ہیں جو پانی میں چھلانگ لگا کر آگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

20/07/2025

پاکستان ایئر فورس کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز
سی 130 نے برطانیہ میں ہونے والا “Concours d’Élégance” ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو اپنے جذبے، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا قائل کر لیا۔ برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) میں پاکستان ایئر فورس کے سی-130 ہرکولیس طیارے نے Concours d’Élégance ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز اُس طیارے کو دیا جاتا ہے جس کی مینٹیننس، ظاہری حالت، فنی خوبصورتی اور پریزنٹیشن بین الاقوامی معیار پر سب سے شاندار ہو۔ پاکستان کے سی-130 طیارے نے نہ صرف سخت مقابلے میں شرکت کی بلکہ دنیا بھر سے آئے جدید طیاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ لمحہ نہ صرف پاکستانی فضائیہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاکستانی پرچم جب دنیا کے بہترین ایئر شو میں سب سے اونچا لہرایا گیا تو حاضرین کے دل جیت لیے گئے۔ اس طیارے کو خصوصی طور پر ایک ثقافتی اور تخلیقی ڈیزائن میں پیش کیا گیا، جس میں پاکستان کی تاریخ، روایات اور دفاعی طاقت کو دکھایا گیا۔ میدان میں موجود غیر ملکی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی کھل کر تعریف کی۔

20/07/2025
18/07/2025

‏کوہستان کرپشن سکینڈل

مبینہ

‏25 ارب کے اثاثے برآمد و منجمد
‏1 ارب نقد، ڈالرز، 3 کلو سونا ضبط
‏73 بینک اکاؤنٹس، 5 ارب ریکور
‏77 لگژری گاڑیاں، مالیت 94 کروڑ
‏109 جائیدادیں، مالیت 17 ارب

‏کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار، جس نے بڑے بڑے ناموں سے ڈیلز کا انکشاف کیا ہے
عجب کرپشن کی غضب کہانی

14/07/2025

سولر پلیٹ کی صفائی کے دوران ہونے والے حادثے سے بچاؤ

علی مراد نامی شخص سولر پلیٹ کو گیلے کپڑے سے صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سولر پلیٹ سے کرنٹ نہیں لگتا، اس لیے گھر والے اکثر بچوں یا دیگر افراد کو سولر پلیٹ صاف کرنے کے لیے کہہ دیتے ہیں۔

براہ کرم، سولر پلیٹ کو گیلا کپڑا لگا کر صاف **نہ کریں**، اور اگر ممکن ہو تو صفائی رات کے وقت کریں، تاکہ اس قسم کے اچانک حادثے سے بچا جا سکے۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ کسی معصوم انسان کی جان بچائی جا سکے۔

**احتیاط ضروری ہے!** ⚠️

09/07/2025

Courtcy by DiscoverPakistan
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف
دستاویزی فلم

06/07/2025

بنی منہاساں سپر لیگ کےاختتامی مراحل کی جھلکیاں یوسف منہاس مرحوم کرکٹ سٹیڈیم کے مناظر

11/05/2025

پاکستان کی سفا رتی محاذ پر بھی بری کامیابی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار حل کی اہمیت پر زور دیا

---

مجھے بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر بے حد فخر ہے، جنہوں نے دانشمندی، بصیرت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ جارحیت کو ختم کیا جانا ناگزیر ہے—وہ جارحیت جو کہ بے شمار جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتی تھی۔ لاکھوں معصوم اور بے گناہ انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔ آپ کی جرأت مندانہ قیادت نے ایک عظیم ورثہ تشکیل دیا ہے۔ مجھے اس امر پر فخر ہے کہ امریکہ اس تاریخی اور جری فیصلے میں آپ کی معاونت کر سکا۔

اگرچہ اس بات پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی، میں ان دونوں عظیم اقوام کے ساتھ تجارتی روابط میں نمایاں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مزید برآں، میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ’’ہزار سال‘‘ بعد ہی سہی، مسئلہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو مبارک ہو—آپ نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا!

---

29/03/2025
عید کارڈ 💌اک زمانہ تھا کے رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوتے ہی کتابوں کی دکانوں پہ عید کارڈز کے سٹال لگ جاتے تھے,پاکٹ منی اکھٹ...
29/03/2025

عید کارڈ 💌
اک زمانہ تھا کے رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوتے ہی کتابوں کی دکانوں پہ عید کارڈز کے سٹال لگ جاتے تھے,
پاکٹ منی اکھٹی کرنا، پھر بازار جا کر عید کارڈ خریدنا، ہر ایک کے لیے اس کی عمر اور رشتے کے حساب سے کارڈ پسند کیا جاتا تھا
پھر کارڈ پر مزے مزے کی شاعری ڈھونڈ ڈھونڈ کر لکھنا
کارڈ پارسل کرنے کے ساتھ یہ انتظار بھی ہوتا تھا کہ کب ڈاکیا کسی کی طرف سے عید کارڈ لائے۔۔۔۔
کسی عزیز کی جانب سے جب عید کارڈ موصول ہوتا تو اس وقت کی خوشی ناقابل بیان ہوتی کئی کئی سال تک پرانے کارڈ سنبھال کے رکھے جاتے تھے۔۔۔۔
افسوس کہ ہم لوگوں میں وہ پہلے والا شوق اور پیار و محبت باقی نہیں رہا۔۔۔۔
کیا آپ لوگوں کا بچپن بھی اتنا ہی رنگین تھا؟
پاک کشمیر نیوز کی طرف سے اہلِ وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Kashmir News:

Share