Malik Abu Bakar

Malik Abu Bakar ﻧَﺼْﺮٌ ﻣِّﻦ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﻓَﺘْﺢٌ ﻗَﺮِﻳﺐٌ

11/11/2025
باپ کی قربانیوں کا کوئی مول نہیں 🌸اگر تمہیں کبھی حوصلے کی ضرورت محسوس ہو تو اپنے والد کی طرف دیکھو، وہ شخص جس نے اپنی جو...
11/11/2025

باپ کی قربانیوں کا کوئی مول نہیں 🌸
اگر تمہیں کبھی حوصلے کی ضرورت محسوس ہو تو اپنے والد کی طرف دیکھو، وہ شخص جس نے اپنی جوانی تمہاری خوشیوں کے لیے قربان کر دی اپنے خواب ادھورے چھوڑ دیے تاکہ تمہارے خواب مکمل ہو سکیں، دھوپ میں پسینہ بہایا، سردی میں محنت کی بس اس لیے کہ تمہیں کبھی کسی کمی کا احساس نہ ہو، ان کے چہرے کی جھریاں محنت کی داستان سناتی ہیں اور ان کے ہاتھوں کی سختی قربانیوں کی گواہ ہے، آج وہ بڑھاپے کی دہلیز پر ہیں، مگر تمہارے لیے ان کی دعاؤں میں وہی محبت وہی فکر باقی ہے، اب تمہاری باری ہے کہ ان کا سہارا بنو، ان کے چہرے پر اطمینان کی مسکراہٹ واپس لاؤ، اُن ہاتھوں کو آرام دو جو تمہارے لیے مسلسل کام کرتے رہے، زندگی کے اس مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑے رہنا تمہارا فرض ہی نہیں تمہارا فخر بھی ہے، کیونکہ جس باپ نے تمہیں زندگی دی اب اس کی زندگی تمہارے سہارے کی محتاج ہے
اسے احساس دلاؤ کہ اس کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں

"انسان اپنی کمزوریوں سے نہیں، اپنے خوف سے ہارا ہوا ہوتا ہے۔ جو خود کو بدلنے کی جرات رکھتا ہے، وہ تقدیر کو بدلنے کی طاقت ...
10/11/2025

"انسان اپنی کمزوریوں سے نہیں، اپنے خوف سے ہارا ہوا ہوتا ہے۔ جو خود کو بدلنے کی جرات رکھتا ہے، وہ تقدیر کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ میں نے سیکھا کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے سے جنم لیتی ہے، اور سچائی ہمیشہ تنہائی کے لمحے میں جنم لیتی ہے۔ وہی لمحہ انسان کو اُس کی اصلیت دکھاتا ہے۔"

‏افغانستان نے ہمارے فوجیوں کو مار کر انکو ننگا کرکے گھسیٹا پھر بھی ان سے مزاکرات ہوگئے لیکن ایک محب وطن پاکستانی اللّٰه ...
20/10/2025

‏افغانستان نے ہمارے فوجیوں کو مار کر انکو ننگا کرکے گھسیٹا پھر بھی ان سے مزاکرات ہوگئے لیکن ایک محب وطن پاکستانی اللّٰه اور اسکے رسول اللّٰه ﷺ کے واسطے دیتا رہا اسکی ایک بات نہیں سنی گئی 😥

سانحہ مریدکے ہم نہیں بھولیں گئے😭




゚viralシfypシ゚viralシ

شیطان کی انگلی ، حلوائی کا شیرہ اور لڑائیمولانا رومی کی ایک دلچسپ حکایتصدیوں پہلے کسی بزرگ کی شیطان سے ملاقات ہوگئی، بزر...
18/10/2025

شیطان کی انگلی ، حلوائی کا شیرہ اور لڑائی

مولانا رومی کی ایک دلچسپ حکایت

صدیوں پہلے کسی بزرگ کی شیطان سے ملاقات ہوگئی، بزرگ نے شیطان سے پوچھا " تم بظاہر ایک عام سی مخلوق دکھائی دیتے ہو لیکن تم بیٹھے بیٹھے سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو کیسے لڑا دیتے ہو " شیطان مسکرایا ، اس نے بزرگ کو اپنی انگلی دکھائی اور آہستہ سے بولا لوگوں کو میں نہیں لڑاتا ، میری یہ انگلی لڑاتی ہے " بزرگ نے پوچھا " وہ کیسے " شیطان نے کہا " آپ میرے ساتھ ذرا بازار تک چلئے " بزرگ اس کے ساتھ چل پڑے ، شیطان انہیں ایک حلوائی کی دکان پر لے گیا ، اس نے بزرگ کو ایک سائیڈ پر کھڑا کیا ، حلوائی کی شیرے والی کڑاہی میں انگلی ڈبوئی اور یہ انگلی سامنے دیوار پرلگا دی ، دیوار پر شیرے کا ایک دھبہ سا بن گیا ، بزرگ نے دیکھا چند لمحوں میں شیرے کے دھبے پر مکھیاں جمع ہوگئیں ، دیوار کے دوسرے کونے پر ایک چھپکلی بیٹھی تھی ، چھپکلی نے مکھیاں دیکھیں تو وہ ان کی طرف لپکی ، حلوائی کے سٹول کے نیچے ایک بلی تھی ، بلی نے چھپکلی دیکھی تو وہ سٹول کے نیچے سے نکلی اور اس نے چھپکلی پر جمپ لگا دیا۔ اس دوران بازار سے ایک وزیر کا نوکر کتا لے کر گزر رہا تھا ، کتے نے بلی دیکھی تو اس نے رسی چھڑا کر بلی پر حملہ کردیا ، بلی دکان کے اندر بھاگ گئی لیکن کتا مٹھائی پر چڑھ گیا اور اس نے ساری مٹھائی خراب کر دی ، حلوائی کو غصہ آگیا، اس نے جلیبیاں تلنے والا چھاننا کتے کے سر
پر دے مارا ، کتے نے چیخ ماری اور بازار میں گر کر دم توڑ دیا ، وزیر کا نوکر بھاگتا ہوا آیا، اس نے حلوائی کو گریبان سے پکڑا اور اسے بازار سے نکال کر مارنے لگا ، حلوائی کے ملازم شور سن کر باہر آئے اور انہوں نے وزیر کے نوکر کو مارنا شروع کردیا۔ اتنے
میں اس لڑائی کی اطلاع وزیر کے دفتر تک پہنچ گئی ، وزیر نے اپنے سپاہی بازار کی طرف دوڑا دئیے ، سپاہی حلوائی کی دکان پر پہنچے اوروہ حلوائی کے نوکروں کو مارنے لگے ، یہ زیادتی دیکھ کر دوسرے دکاندار اپنی دکانوں سے باہر نکلے اور انہوں نے سپاہیوں کو مارنا شروع کردیا ۔ قصہ مختصر یہ لڑائی چند مندره
لمحوں میں پورے شہر میں پھیل گئی اور درجنوں افراد دیکھتے دیکھتے زخمی ہوگئے۔ بزرگ شیطان کے ساتھ کھڑے ہو کر حیرت سے سارا تماشا دیکھ رہے تھے ، شیطان نے آخر میں ان کی طرف دیکھا اور مسکرا کر بولا " کیوں صاحب کیسا لگا " بزرگ نے پوچھا کیا یہ سارا تمہارا انگلی کا کھیل تھا " شیطان نے قہقہہ لگایا اور بولا " نہیں " یہ سارا غصے ، منافقت ، حسد ، انتقام کا کھیل تھا " بزرگ نے پوچھا کیا مطلب ؟ شيطان بولا ، اللہ نے انسان میں غصے انتقام ، حسد کا جذبہ رکھا ہے ، جب کسی شخص ، کسی طبقے شہر یا قوم میں یہ جذبے بڑھ جائیں تو اس پوری قوم ، اس پورے شہر کو تباہ کرنے کیلئے میری انگلی کا ایک دھبہ کافی ہوتا ہے ۔ بزرگ خاموشی سے سنتے رہے ، شیطان بولا " دنیا میں یہی جذبے میرے گھر ہیں " اور جس شخص کے اندر یہ جذبے موجود ہوں میں اس کے اندر سے کبھی نہیں نکلتا " بزرگ سنتے رہے شیطان بولا ، لیکن جو قوم اور انسان اپنے غصے اور اپنے انتقام پر قابو پا لے ، میں اس شخص اور اس قوم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دور ہو جاتا ہوں ۔ ۔


゚viralシfypシ゚viralシ





17/08/2025

اللہ، الرحمٰن، الرحیم، الملک، القدوس، السلام، المؤمن، المہیمن، العزیز، الجبار، المتکبر، الخالق، البارئ، المصور، الغفار، القهار، الوہاب، الرزاق، الفتاح، العلیم، القابض، الباسط، الخافض، الرافع، المعز، المذل، السمیع، البصیر، الحکم، العدل، اللطیف، الخبیر، الحلیم، العظیم، الغفور، الشکور، العلی، الکبیر، الحفیظ، المقیت، الحسیب، الجلیل، الکریم، الرقیب، المجیب، الواسع، الحکیم، الودود، المجید، الباعث، الشهید، الحق، الوکیل، القوی، المتین، الولی، الحمید، المحصی، المبدئ، المعید، المحیی، الممیت، الحی، القیوم، الواجد، الماجد، الواحد،الحد، الصمد، القادر، المقتدر، المقدم، المؤخر، الأول، الآخر، الظاہر، الباطن، الوالی، المتعالی، البر، التواب، المنتقم، العفو، الرؤوف، مالک الملک، ذو الجلال والاکرام، المقسط، الجامع، الغنی، المغنی، المانع، الضار، النافع، النور، الہادی، البدیع، الباقی، الوارث، الرشید، الصبور💝🥰💗۔

لوح محفوظایک ایسی کتاب ... جو نہ کبھی مٹی نہ بدلی نہ مٹائی گئی۔ لوح محفوظ - اللہ کا وہ راز ہے جس میں ہر روح کی ہر سانس ت...
10/08/2025

لوح محفوظ

ایک ایسی کتاب ... جو نہ کبھی مٹی نہ بدلی نہ مٹائی گئی۔ لوح محفوظ - اللہ کا وہ راز ہے جس میں ہر روح کی ہر سانس تک لکھی ہوئی ہے۔ تم کب پیدا ہوئے، کہاں مرو گے، کون سا رزق ملے گا کون سا غم کون سی خوشی . سب کچھ پہلے ہی لکھا جا چکا ہے۔ یہ وہ تختی ہے جو آسمانوں سے بھی اونچی، وقت سے بھی پرانی اور عقل سے بھی دور ہے۔ یہاں تک کہ قرآن بھی اسی لوح محفوظ پر ہے۔ تو جو کچھ ہوتا ہے، وہ تمھارے فیصلے نہیں ... اللہ کے لکھے ہوئے راز ہیں۔ کیا تم نے کبھی سوچا؟ تم ابھی جو یہ پڑھ رہے ہو، یہ بھی شاید اسی میں لکھا گیا ہو..... اور اگر تم آج کسی درد سے گزر رہے ہو، تو ممکن ہے وہ بھی ایک مقصد کے تحت لکھا گیا ہو - شاید تمہیں کسی ایسی منزل تک لے جائے، جہاں تمہاری دعائیں تم سے پہلے پہنچ چکی ہوں۔ لوحمحفوظ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں بھولے گئے، ہر قطره آنسو ہر دھڑکن بر نیت ... سب رب کے علم میں ہے۔ پس

اے انسان! اگر تجھے اپنے کل کا پتہ نہیں، تو بے فکر ہو جا . تیرے رب نے پہلے ہی اسے خوبصورت لکھ رکھا ہے۔ لوحمحفوظ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں کمینٹس میں ضرور بتائیں۔


゚viralシfypシ゚viralシ



Address

Johar Town Lahore
Lahore

Telephone

+923044162989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Abu Bakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Abu Bakar:

Share

Category