بحرِ عشقِ مصطفیٰﷺْ

بحرِ عشقِ مصطفیٰﷺْ This site contians all Naat of my beloved ustd Qari M.Anwar shagird of Alhaaj Muhammad Ali Qasoori.RH

کوئی حضورﷺ کو جب ڈھونڈنے نکلتا تھاپتہ بتاتی تھی خوشبو اِدھر سے گُزرے ہیںصلی اللّٰه علیہ والہ وسلمصَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰ...
07/01/2025

کوئی حضورﷺ کو جب ڈھونڈنے نکلتا تھا
پتہ بتاتی تھی خوشبو اِدھر سے گُزرے ہیں

صلی اللّٰه علیہ والہ وسلم
صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد ﷺ

آگرے ہیں تیرے قدموں میں ہم بھی یہ سُن کر جو تیرے قدموں میں گِرتے ہیں سنبھل جاتے ہیں صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلہِ وَسَل...
25/10/2024

آگرے ہیں تیرے قدموں میں ہم بھی یہ سُن کر
جو تیرے قدموں میں گِرتے ہیں سنبھل جاتے ہیں

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلہِ وَسَلَّم

23/10/2024

*اے اللہ!*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ پر جو یقینِ کامل ہے اُس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

23/10/2024

فجر کا وقت وہ قیمتی لمحہ ہے جب اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اپنے رب کے حضور جھک کر اس کی رحمتیں سمیٹتے ہیں۔ جو شخص فجر کی نماز کو قائم رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی زندگی کے ہر اندھیرے کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔ ❤️

ہمیں اے رضاؔ ترے دل کا پتا چلا بہ مشکلدرِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیایہ نہ پوچھ کیسا پایاسیدنا کریم صلی اللّٰہ علیہ...
22/10/2024

ہمیں اے رضاؔ ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا
یہ نہ پوچھ کیسا پایا
سیدنا کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم

‏رسول اللہ  (ﷺ) نے فرمایا:   "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو ...
19/10/2024

‏رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا: "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو اِک صحابی نے پوچھا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟

آپ (ﷺ) نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس وقت بُہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں (وہن) ڈال دے گا، تو ایک صحابی نے سوال کیا: کہ اللہ کے رسول (ﷺ) وہن کیا چیز ہے؟ آپ (ﷺ)نے فرمایا: یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے۔" (ابو داؤد : 4297)

لوٹ آؤ اللّہ کی طرف، اس سے پہلے کہ، لوٹ جاؤ اللَٰه کی طرف۔۔۔
🖤🌼 اسلام کی دنیا

صفا اور مروہ کے درمیان ایمان کے معنی ظاہر ہوتے ہے اور سعی کرنے والے اطاعت کی مٹھاس چکھتے ہیں۔
12/10/2024

صفا اور مروہ کے درمیان ایمان کے معنی ظاہر ہوتے ہے اور سعی کرنے والے اطاعت کی مٹھاس چکھتے ہیں۔

پاکیزہ ترین مقامات کا ایک منظر جس کا عنوان خشوع ہے، اور اس میں سکون نمایاں ہے۔
10/10/2024

پاکیزہ ترین مقامات کا ایک منظر جس کا عنوان خشوع ہے، اور اس میں سکون نمایاں ہے۔

‏محبت پر لکھی گئی سب دستانیں، ساری کتابیں اور محبت کے  سارے قواعد و ضوابط  پڑھنے سیکھنے کے بعد  آپ اسی نتیجے پر پہنچیں گ...
25/09/2024

‏محبت پر لکھی گئی سب دستانیں، ساری کتابیں اور محبت کے سارے قواعد و ضوابط پڑھنے سیکھنے کے بعد آپ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ کائنات کا سب سےبڑا محب خدا اور سب سےبڑے محبوب تاجدارِ کائناتﷺ ہیں ۔

18/09/2024

یا اللہ!!!
ہمیں
ایسا امتی بنا جو
رسولِ کریم ﷺ سے بے تحاشا محبت کرنے والے
بے تحاشا درود شریف پڑھنے والے
اخلاق رسول ﷺ اپنانے والا
سنتوں کو زندہ کرنے والا
سیرتِ مصطفیٰﷺ پہ چلنے والا ہو
جسے بروز حشر رسول اللہ ﷺ کی قربت نصیب ہو
جسے بروز حشر جامِ کوثر ملے
جو شفاعت رسول ﷺ کا حق دار ٹھہرے
جسے جنت الفردوس میں رسول اللہ ﷺ کا پڑوسی بننے کا شرف حاصل ہو۔
اللہم آمین

چہرہ ہے کہ انوارِ دو عالم کا صحیفہآنکھیں ہیں کہ بحرینِ تقدس کے نگیں ہیںماتھا ہے کہ وحدت کی تجلی کا ورق ہےعارِض ہیں کہ ”و...
16/09/2024

چہرہ ہے کہ انوارِ دو عالم کا صحیفہ
آنکھیں ہیں کہ بحرینِ تقدس کے نگیں ہیں
ماتھا ہے کہ وحدت کی تجلی کا ورق ہے
عارِض ہیں کہ ”والفجر“ کی آیت کے اَمیں ہیں

گیسو ہیں کہ ”وَاللَّیل“ کے بکھرے ہوئے سایے
ابرو ہیں کہ قوسینِ شبِ قدر کھُلے ہیں
گردن ہے کہ بَر فرقِ زمیں اَوجِ ثریا
لب، صورتِ یاقوت شعاعوں میں دُھلے ہیں

قَد ہے کہ نبوت کے خد و خال کا معیار
بازو ہیں کہ توحید کی عظمت کے عَلَم ہیں
سینہ ہے کہ رمزِ دلِ ہستی کا خزینہ
پلکیں ہیں کہ الفاظِ رُخِ لوح و قلم ہیں

یا ارحم الراحمین آدم علیہ السلام سے لے کر آ ج تک جتنے مسلمان مسلمین مومن مومنات سب کو معاف کر دے اپنے فضل سے امین۔
16/09/2024

یا ارحم الراحمین آدم علیہ السلام سے لے کر
آ ج تک جتنے مسلمان مسلمین مومن مومنات سب کو معاف کر دے اپنے فضل سے امین۔

Address

Lahore

Telephone

+923062676000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بحرِ عشقِ مصطفیٰﷺْ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share