23/10/2023
کراچی سے :
سندھ رینجرز نے لوگوں کے گم شدہ اور چوری شدہ سمارٹ فونز کی بازیابی کیلئے رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل (RSTC) کے نام سے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے۔
یہ خصوصی سیل صرف کراچی کے لوگوں کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل (RSTC) سے کیسے رابطہ کریں؟
رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل (RSTC) سے رابطہ کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
آپ کو صرف درج ذیل تفصیلات کے ساتھ ایک ای میل بھیجنا ہوگا۔
(1) آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر۔
(2) موبائل کا ماڈل۔
(3) سی این آئی سی (CNIC) نمبر۔
(4) رابطہ نمبر۔
(5) مکمل منظر نامہ کہ آپ کا موبائل کیسے اور کہاں سے چھینا گیا یا گم یعنی چوری ہوا۔
*اس یہ ای میل
[email protected]
ایڈریس پر بھیجیں۔*
وہ تمام لوگ جو اپنے کھوئے ہوئے سیل فونز کو IMEI نمبرز کے ذریعے بازیافت کرنا چاہتے ہیں وہ رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل (RSTC) سندھ کو ای میل کر سکتے ہیں۔
شہریوں نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا جس سے چوری شدہ اسمارٹ فونز کی بازیابی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
یاد رکھیں کہ اگر آپ نے اپنا آئی ایم آئی (IMEI) نمبر بلاک کرنے کیلئے سی پی ایل سی (CPLC) سے رابطہ کیا ہے تو آپ کا اسمارٹ فون ٹریس نہیں ہوگا۔