24/07/2024
اورحان پاموک نے کہا تھا کہ "اگر جنت موجود نہیں تو اُن لوگوں کا کیا بنے گا جنہوں نے ساری زندگی غربت میں گزاری ♥️🙂
اور اگر جنت بھی امیروں نے صدقے و خیرات کے عوض خرید لی تو غریب کا کیا بنے گا
اور اگر غریب کے رشتوں بیوی بچوں نے شکایت لگا دی کہ ہماری ضروریات پوری نہ کر سکا تو پھر کیا بنے گا
غریب مزدوری محنت میں مصروف رہنے کی وجہ سے فرائض عبادات نہ کرسکا اورا میر نمازوں کے ساتھ نوافل بھی ادا کر رہا اس عوض جنت کی بانٹ ھوگی تو پھر غریب کیا کرے گا
امیر ساری عمر گناہ میں گزار کر حج عمرہ سے جنت خرید گیا تو پھر غریب کیا کرے گا
غریب کے مرنے کے بعد قبر پر دس دن قرآن کی تلاوت کرنے والے قاری نہ پہنچ سکے اور امیر کی قبر پر مہینوں تلاوتِ ہوتی رہے گی اور قبر کے عذاب رحمت میں بدل گئے تو غریب کیا کر پاے گا
غریب کے نام پر مسجدوں میں پنکھے اور پانی والے نل سے نیکیاں نہ مل سکی اور امیر کو وہ روز نیکیاں آتی رہی تو غریب کیا کر پائے گا
غریب اپنی زندگی میں حقوق العباد پورے نہ کر سکا اور کسی نے شکایت کر دی تو غریب کیا کرے گا