Shahid Iqbal Tech

Shahid Iqbal Tech Friends this is my YouTube channel
Please Subscribe to watch amazing online earning videos

❤❤🥀🥀جمعہ مبارک🥀🥀❤❤
01/08/2025

❤❤🥀🥀جمعہ مبارک🥀🥀❤❤

آخری
29/07/2025

آخری

تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں، ایسے تو حالات نہیںایک ذرا سا دل ٹوٹا ہے اور تو کوئی بات نہیںقتیل شفائی
26/07/2025

تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں، ایسے تو حالات نہیں
ایک ذرا سا دل ٹوٹا ہے اور تو کوئی بات نہیں
قتیل شفائی

‎”دستور"‎‎سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے‎سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا‎درختوں کی گھنی چھاؤ...
25/07/2025

‎”دستور"

‎سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے
‎سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا

‎درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے
‎ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں

‎تو مینا اپنے بچے چھوڑ کر
‎کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے

‎سنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہے

‎سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں
‎بئے کے گھونسلے کا گندمی رنگ لرزتا ہے

‎تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسن مان لیتی ہیں

‎کبھی طوفان آ جائے، کوئی پل ٹوٹ جائے تو
‎کسی لکڑی کے تختے پر

‎گلہری، سانپ، بکری اور چیتا ساتھ ہوتے ہیں
‎سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے

‎خداوند! جلیل و معتبر! دانا و بینا منصف و اکبر
‎مرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی کا کوئی قانون نافذ کر!

‎زہرہ نگاہ

24/07/2025
‎دشمن کی دلہن کیلئے خیمہ‎‎بات ہے 1187 کی جب سلطان صلاح الدین ایوبی نے جنگ حطین میں صلیبی فوج کو شکست دی تو بہت سے عیسائی...
11/07/2025

‎دشمن کی دلہن کیلئے خیمہ

‎بات ہے 1187 کی جب سلطان صلاح الدین ایوبی نے جنگ حطین میں صلیبی فوج کو شکست دی تو بہت سے عیسائی سردار جنگی قیدی بنے۔ جن میں سے ایک مشہور سردار ریمنڈ بھی تھا۔

‎یاد رہے کہ یہ وہی سردار تھا جس نے مسلمانوں کے کئی قافلوں کو لوٹا اور یہاں تک کہ خانہ کعبہ پر حملے کی بھی دھمکی دی۔

‎ ان جنگی قیدیوں میں ایک عیسائی سردار کی نئی نویلی دلہن جسے وہ حال ہی میں یورپ سے لے کر آیا تھا، شامل تھی۔

‎وہ شدید پریشان اور خوفزدہ تھی۔ اس نئی نویلی دلہن نے سلطان کی عدالت میں پیش ہو کر ساری بات بتائی اور فریاد کی کہ مجھے عزت اور احترام کے ساتھ محفوظ پناہ دی جائے۔

‎سطان نے فوراً اپنی بہنوں سے پردے کا سامان اور خادمائیں بھیجیں اور حکم دیا کہ اس کیلئے الگ خیمہ لگایا جائے جہاں کوئی غیر محرم نہ جا سکے اور اسلامی طریقوں کے مطابق عزت و احترام دیا جائے۔ سلطان نے دلہن کے خیمے کے باہر خواتین گارڈز بھی تعینات کیں۔

‎چند دن بعد سلطان نے اس دلہن کو بغیر کسی تاوان کے واپس اس کے شوہر کے پاس بھیج دیا۔

‎یہ خبر پورے یورپ میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ مسلمانوں کا بادشاہ دشمن کی عورتوں کو بھی اپنی بہنوں کی طرح عزت دیتا ہے۔

‎یہ سلطان صلاح الدین کی شخصیت کا وہ پہلو تھا جو تلوار سے زیادہ دلوں کو فتح کرتا تھا۔

‎دشمن کو نہ صرف معاف کرنا بلکہ اس کو عزت بھی دینا وہ اخلاقی کام ہیں جو صرف عظیم انسان ہی کر سکتے ہیں۔

‎ اصل بہادری لڑائی جیتنے میں نہیں بلکہ اخلاق و کردار میں بھی ہے۔

12/03/2024

11/03/2024

تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 🙏🙏
11/03/2024

تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 🙏🙏

Address

Lahore

Telephone

+923086803670

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Iqbal Tech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shahid Iqbal Tech:

Share