18/08/2025
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ٹیسٹ آپ کو پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپلائی کرنے کا موقع دیتا ہے اور ایک ہی امتحان سے آپ اپنے داخلے کے امکانات کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ نہ صرف یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا متبادل ہے بلکہ کئی اسکالرشپ کے لیے بھی ضروری ہے۔
اس ٹیسٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک کم خرچ اور فائدہ مند آپشن ہے۔ آپ کو الگ الگ یونیورسٹیوں کے مہنگے ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ ایک ہی ٹیسٹ سے مختلف اداروں میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے وقت اور پیسوں دونوں کی بچت کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ امتحان انٹری ٹیسٹ کی اچھی پریکٹس بھی ہے۔ اگر آپ مستقبل میں کسی اور ادارے یا اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو USAT کی تیاری آپ کو مزید پراعتماد بنا دے گی۔
تمام طلبہ ہیں جنہوں نے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا ہے یا اپنے امتحانات دے چکے ہیں اور رزلٹ کے منتظر ہیں یہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ خواہ آپ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس، کامرس یا کمپیوٹر سائنس کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، آپ اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2025 ہے جبکہ ٹیسٹ 28 ستمبر 2025 کو ہوگا۔ اس لیے ابھی سے تیاری شروع کریں۔ انٹرمیڈیٹ کی کتب، ریاضی، انگلش اور جنرل نالج پر خاص توجہ دیں اور پچھلے انٹری ٹیسٹ پیپرز سے پریکٹس ضرور کریں تاکہ وقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا سیکھ سکیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے یونیورسٹی داخلے کے زیادہ دروازے کھلیں، اسکالرشپس کے مواقع بڑھیں اور آپ کی محنت صحیح سمت میں استعمال ہو تو USAT ضرور دیں۔ یہ ٹیسٹ آپ کے تعلیمی سفر کو آسان، مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
*Eduvision Career Counselling* - درست کیریئر کے انتخاب کے لیے ایجوویژن ایپٹیٹیوڈ اسیسمنٹ دیں اور اپنی شخصیت، صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق صحیح کیرئیر کا فیصلہ کریں 03335766716