PZ Prime News

PZ Prime News PZ Prime (Azadi-e-Haq Ki Awaz) is a small world for news and infotainment. www.pzprimenews.com PZ Prime offers news bulletins and talk
shows.

PZ Prime is Pakistan’s first news and infotainment platform where you can watch 24/7 Pakistan's
exclusive coverage, Regarding the latest news and current affairs. We also produce unique, top-notch shows and material every day that like documentaries infotainment
stuff, sports, personality interviews, technology, health, social/domestic issue, food vlog & much more
to teach, educate, and amuse millions of people because we are impartial and independent. If you're looking for the latest leads, PZ Prime is the place to be! Check out minute-by-minute updates
on news and events in Pakistan and across the world!

22/08/2026

Zaryans Business Group’s 40th Conference: Big Goals, Big Rewards!

18/08/2026

Zaryans Business Group Expands Poultry Operations With New Grandparent Facility

04/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے بھائی، چوہدری تنویر کے انتقال پر سیدپور میں واقع ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، چوہدری افتخار برسا، ملک عمران، چوہدری اعظام، چوہدری شریف، راجہ کاشف، چوہدری مہدی، چوہدری طارق دلدار، چوہدری افضل اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

03/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کی سینئر ایڈوائزر محترمہ نیلوفر بختیار نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور محترمہ فوزیہ بھی موجود تھیں۔ مسلم لیگ ہاؤس پہنچنے پر پارٹی کے پنجاب لیبر ونگ، مینارٹی ونگ، ہیومن رائٹس ونگ اور لاہور ویمن ونگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ونگز کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران پارٹی امور، تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اپنے خطاب میں نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو مزید فعال، منظم اور عوامی جماعت بنانے کے لیے تمام ونگز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، تنظیمی رابطوں کے فروغ اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ شرکاء نے انہیں اپنی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

03/08/2026

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے بھائی، چوہدری تنویر، کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، چوہدری اسد محمود اور راجہ شاہد بھی موجود تھے۔ چوہدری تنویر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے۔

02/08/2026

It wasn't a goodbye—it was a prank!

Tabish Hashmi is not leaving Hasna Mana Hai. The emotional farewell was all part of a planned prank on the audience, leading up to the reveal of the show's brand-new upgraded set.

01/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کی سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر نیلوفر بختیار کو سینئر ایڈوائزر برائے صدر، پاکستان مسلم لیگ مقرر کر دیا۔ اس سلسلے میں انہیں تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری سالک حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیلوفر بختیار چیف آرگنائزر اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے پارٹی کی ذیلی کمیٹیوں، ونگز اور عہدیداروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گی اور انہیں مؤثر رہنمائی فراہم کریں گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد اور مسز فرخ خان نے بھی انہیں مبارکباد دی، جبکہ نیلوفر بختیار نے قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید مؤثر اور عوامی سطح پر مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

24/07/2026

پاکستان مسلم لیگ کے کراچی سے سینئر رہنماؤں نعمت خان خلجی، جمیل احمد خان، آفاق احمد خٹک اور دیگر نے پارٹی کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسزچوہدری سالک حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بعد ازاں وفد نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رضوان صادق خان اور چوہدری جہانگیر نے کراچی میں ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ جلسے کے کامیاب انعقاد پر وفد کو مبارکباد دی۔وفد کے اراکین نے فیڈرل کیپیٹل کے مینارٹی ونگ کے صدر شہباز نار، جنرل سیکرٹری عرفان کھوکھر اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی اور پارٹی کو کراچی سمیت ملک بھر میں مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

24/07/2026

پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل مینارٹی ونگ کے صدر شہباز نار اور جنرل سیکرٹری عرفان سلامت کھوکھر نے سی ڈی اے کی جانب سے کچی آبادی گرائے جانے کے خلاف متاثرہ علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاجی جلسہ کیا۔ احتجاج میں متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عامر نوید جیوا نے بھی احتجاجی جلسے میں خصوصی شرکت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کچی آبادی کے مکینوں کو بے گھر کرنے سے قبل ان کے لیے مناسب متبادل رہائش اور بحالی کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Address

Pz Prime Pakzon PK, Askari Corporate Tower
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PZ Prime News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share