InFocus Pakistan

InFocus Pakistan Covering Pakistan | Magazine | Fashion

امریکا نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔امریکی ...
09/07/2025

امریکا نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی امریکا نے کروائی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ثمر ہار...
09/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔پاکستان کی مشہور ماڈل اور ا...
24/06/2025

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی آنے والی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے انڈین گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کیا ہے۔’سردار جی 3‘ کے ٹریلر کو گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا...
01/06/2025

جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا...
01/06/2025

وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پرجاری سمز بند کی جائیں گی۔

گرمی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ہماری شکلیں شناختی کارڈ سے مل جائیں۔ - نعمان اعجاز
22/05/2025

گرمی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ہماری شکلیں شناختی کارڈ سے مل جائیں۔ - نعمان اعجاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے ...
22/05/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا ۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں.

A notification, purportedly issued by Pakistan's Ministry of Defence, is circulating on social media, falsely claiming t...
22/05/2025

A notification, purportedly issued by Pakistan's Ministry of Defence, is circulating on social media, falsely claiming that Air Vice Marshal (AVM) Aurangzeb Ahmed has been dismissed from the Pakistan Air Force (PAF) following recent tensions with India.

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے پاس تاحال کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امداد کی ...
22/05/2025

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے پاس تاحال کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی سازوسامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزرفتار ترقی کے باعث خواتین کی ملازمتیں مردوں کے مقابلے...
22/05/2025

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزرفتار ترقی کے باعث خواتین کی ملازمتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اے آئی کے باعث سب سے زیادہ اثر ان ملازمتوں پر پڑے گا جو عموماً خواتین انجام دیتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ اور امیر ممالک میں یہ خطرہ زیادہ شدید ہے جہاں خواتین کی تقریباً 9.6 فیصد ملازمتیں ایسی ہیں جن میں اے آئی کی وجہ سے نمایاں تبدیلی یا خطرہ متوقع ہے۔ اس کے مقابلے میں مردوں کی صرف 3.5 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

22/05/2025
"عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ...
21/05/2025

"عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔میں نےنوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں"۔فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا.

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when InFocus Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share