خیالِ دیوان

خیالِ دیوان مالک تیرا شکریہ۔۔

Beshak ♥️
14/12/2024

Beshak ♥️

21/02/2024

______ ایک ضروری بات یاد رکھنا _______
جو لوگ اللہ کی راہ یا اس کے سفر میں کسی بزرگ کو تلاش کرتے ہیں ان کے لیے پہلی چیز جو ضروری ہے وہ استقامت ہے ، اللہ کی تلاش میں نکلنے والا کسی مرشد کی نااہلی کی وجہ سے یا ہم سفر کی نا اہلی کی وجہ سے یہ سفر ترک نہ کرے ، یہ اس سفر کی پہلی شرط ہے ، اگر آپ تلاش میں نکلے ہیں ، اور خدا نخواستہ کوئی غلط آدمی مل گیا ہے ، تو وہ بے شک غلط ہو آپ ٹھیک چل رہے ہیں ، آپ چلتے جانا یہ نہ کہنا ہمیں غلط ادمی مل گیا تھا تو ہم نے زندگی ضائع کر دی ، سفر چھوڑ دیا ، ایسا نہ ہو _____

ایک درویش کو دوسرے گزرنے والے درویش passerby نے بتایا کہ تیرا فیض جس آدمی کے پاس ہے وہ تجھے آ کے ملے گا ، وہ تیرا گرو ہوگا وہ جو بھی ہوگا پھر اس نے زمین میں ایک لکڑی گاڑ دی اور کہا کہ اس کی نشانی یہ ہے کہ تم اس کے پاؤں کا دھوون جب اس لکڑی کو دو گے تو اس میں پتیاں آ جائیں گی ، پھول آ جائیں گے ، اگر یہ کھل اٹھے تو سمجھ لینا کہ وہی تیرا گروہ ہے ، وہ نشانی بتا کے چلا گیا لکڑی لگا کے چلا گیا ، اس کے بعد اس ادمی نے ہر انے والے کو گرو سمجھ کے لکڑی کو پانی دینا شروع کر دیا کوئی پھول نہ کھلا پھر ایک دن وہ ادمی آ گیا _______

پانی دیتے ہی لکڑی میں پتیاں نکل آئیں ، اس نے کہا گرو مہاراج آج آپ ملے ہیں ، اتنے عرصے کے بعد من کی اچھیا پوری ہوئی ہے ، آپ مہربانی کریں اور زندگی کا کوئی راز بتائیں ، اس نے کہا ہوں تو میں تیرا گرو اور راز یہ ہے کہ یہ میرے پاؤں کے پانی سے نہیں کھلا جتنے لوگ یہاں سے گزرے ، ان سب کے پاؤں کے پانی سے یہ پودا قائم رہا ہے ، یہ عزت میرے نام سے منسوب ہوئی ہے باقی عمل تو سب کا ہے _____

تو اپ اپنی استقامت جاری رکھنا یہ عمل سب کا ہے آپ استقامت کے ساتھ چلتے چلے جانا ، اس میں کچھ Attribute کرنا ضروری نہیں ہے ، کہ کونسا نام لگایا جائے ، آپ دیوار پہ اپنا ہی نام لکھو ، لیکن میدان سے آپ کامیابی کی طرف نکل جاؤ ، یہ نام لکھنے کی بات نہیں ہے ، کریڈٹ دینے کی بات نہیں ہے سارے کریڈٹ یہیں کے یہیں رہ جائیں گے ، اور آپ نے پار ہو جانا ہے ،

آپ زندگی کے حجاب سے باہر نکل جائیں گے ، یہاں کے کریڈٹ سارے بیکار ہیں ، سب بے معنی ہیں ، بے ربط کہانی ہے ، یہاں پہ کوئی شے ایسی نہیں ہے جو قابل ذکر ہو ، جب دیوار کے پار چلے جانا ہے ، تو دیوار پہ آپ نے کیا لکھنا ہے پار ہونے کے بعد دودھ اور پانی میں فرق کا پتہ چل جائے گا ، دودھ دودھ سے جا ملے گا ، اور پانی پانی سے جا ملے گا ،
مر شد حضرت واصف علی واصف
#واصف


گفتگو 23 ص 270)

12/02/2024
09/02/2024

You don’t have to be strong all the time. It’s ok to be very weak and feeble and sad. Because in those moments you will find Allah.

29/01/2024

ہم بس یہ دیکھیں ہمارے رول ماڈل کون ہیں ہمارے نبی پاک حضرت محمد ان کی تعلیمات کو پورا کرتے جائے آخرت اوردنیا مِیں کامیابی ہے۔۔۔۔۔۔

28/01/2024

قصہ مختصر ،،،،
صبر کریں اور اللہ پر یقین رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔
سب بہتر ہوگا ۔۔۔۔۔۔ انشااللہ ۔۔۔۔۔

   #عمل
24/01/2024

#عمل

23/01/2024

"چالاک نہیں بنانا __ موقع شناس اور موقع پرست نہیں بنانا __ ہم نے عاجز مسکین بنانا ہے (خود کو ) ، اور اپنی قسمت پر بھروسہ رکھو ، اگر تمہاری قسمت اور تمہاری نیت صحیح ہے ، تو فقیر دوڑتا ہوا آ کے دعا کر جاۓ گا "
حضرت واصف علی واصف رح

#عمل

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خیالِ دیوان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to خیالِ دیوان:

Share