Akks Tv

Akks Tv Welcome to Akks TV !

20/02/2023

Lahore Bahria Town Vlog Part 2 | Akks TV Bahria Town Lahore is a privately owned gated suburb located within union council 122 (Maraka) in Iqbal Tehsil of L...

https://youtu.be/f2EiWlCKHMA
20/02/2023

https://youtu.be/f2EiWlCKHMA

Lahore Bahria Town Vlog Part 2 | Akks TV Bahria Town Lahore is a privately owned gated suburb located within union council 122 (Maraka) in Iqbal Tehsil of L...

https://youtu.be/ClM6RiCTtaM
17/02/2023

https://youtu.be/ClM6RiCTtaM

Lahore Bahria Town Vlog Part 1 | Akks TVThanks Don't Forget to Subscribe my Channel and Push The Bell Icon for Notifications of my New Videos.Thanks For Supp...

ارشد شریف قتل میں کینیا سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، سربراہ جے آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف ارشد شریف قتل کیس کی جے ا...
13/02/2023

ارشد شریف قتل میں کینیا سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، سربراہ جے آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے سامنے بیان دیا ہے کہ کینیا نے ہم سے تعاون نہیں کیا، قتل کیس میں ہمیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا جس پر عدالت برہم ہوگئی۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں جے آئی ٹی کے سربراہ اویس احمد نے دوسری پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سربراہ جے آئی ٹی کی سرزنش کی گئی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل کے متعلق کوئی مواد ملا ہے یا نہیں؟ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ کینیا میں حکام سے ملاقاتیں کیں۔
جسٹس مظاہر نے کہا کہ کہانیاں نہ سنائیں، آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آرہی اس پر سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی۔ جسٹس مظاہر نے کہا کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئے گی مواد کیا جمع کیا؟ اس پر سربراہ نے انکشاف کیا کہ ارشد شریف قتل کے حوالے سے کینیا سے کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد شریف کا موبائل فون اور دیگر سامان کہاں ہے؟ سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے جواب دیا کہ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے پاس ہے، ارشد شریف کا باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے پوچھا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کہاں ہیں؟ جس پر اویس احمد نے کہا کہ تین ارکان عدالت میں موجود ہیں، اس پر جسٹس مظاہر بولے کہ باقی ارکان کیوں نہیں آئے؟ کیا تفتیشی ٹیم کا کام نہیں پیش ہونا؟

دوران سماعت سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ پتا کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے کے پیچھے کون ملوث تھا؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کردی گئی، کسی نے ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کر پبلک کی ہے، پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، اس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقات کے لیے تعاون کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کیجیے، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟ اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ بتایا جائے، ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے سے اب تک کچھ ایسا ہوا ہے کہ کینیا اب تعاون نہیں کر رہا، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ دفتر خارجہ کو کینین وزیر خارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، یقین دہانی کے باوجود کینیا میں قتل کی جائے وقوع پر اسپیشل جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بولے کہ بار بار ایک ہی کہانی سنائی جا رہی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا سے سفارتی تعلقات بھی قائم رکھنے ہیں یہ بیچیدہ معاملہ ہے،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے تین زاویے ہیں، ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟ کیا تحقیقات ہوئیں کہ ارشد شریف کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کس نے درج کرائے؟ کیا پتا لگایا گیا کہ ارشد شریف کو ایسا کیا دیکھایا گیا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے؟ جب تمام کڑیاں جڑیں گی تو خود ہی پتا چل جائے گا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں ارشد شریف قتل کیس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں مکمل رپورٹ دیں، کینیا میں وکیل کریں اپنے قانونی حقوق کی معلومات لیں، جو کرنا ہے کریں لیکن حقائق تک پہنچیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو لکھ دیا، فی الحال اقوام متحدہ کی مدد لینے کا وقت نہیں آیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی کینیا کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، کینیا کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مناسب ہوگا پہلے دوطرفہ معاملہ حل ہونے دیا جائے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جے آئی ٹی کو خود دیکھنا ہوگا کہ آگے کیسے چلنا ہے، ارشد شریف کے اخراجات کون اور کیوں برداشت کر رہا تھا؟ کس کے کہنے پر اخراجات اٹھائے جا رہے تھے سامنے کیوں نہیں آیا؟ کئی ممالک کے شہریوں کا کیس ضلعی عدلیہ میں ہو تو ہمیں خط لکھتے ہیں، پاکستانی سفارت خانہ بھی نیروبی میں وکلاء اور صحافیوں سے مدد لے، ارشد شریف بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی تھے، کینیا نے کیا تحقیقات کی ہیں رپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کینیا کی پولیس جس کہانی پر تحقیقات کر رہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی یہی وجہ تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے والوں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں، بعض سرکاری افسران کے نام آئے ان سے بھی تفتیش کی، ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہ سکتے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنے گئی تھی؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف کے ٹویٹس اور پروگرامز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کینیا کے حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی، کینیا کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوع کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا، کینیا پر سفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اقوام متحدہ سے کیوں مدد نہیں لی جا رہی؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کینیا دوست ملک اور ہر عالمی فورم پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھو دیں، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا پاکستان کا کینیا کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کا سلسلہ فعال ہے یا نہیں؟

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سی این این کی صحافی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، اسرائیل پر اتنا بین الاقوامی دباؤ ڈالا گیا کہ تحقیقات آگے بڑھانا پڑھیں، اگر اسپیشل جے آئی ٹی کو کوئی صحافی معلومات دے تو اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کا کینیا کا دورہ بے سود رہا، اسپیشل جے آئی ٹی جانے سے پہلے مکمل طور پر تیار نہیں تھی، کینیا پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

سماعت میں مرحوم ارشد شریف کی بیوہ نے عدالت سے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مصدقہ کاپی فراہم کیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آپ کو نہیں دے سکتے، جے آئی ٹی رپورٹ کے پبلک ہونے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں، پہلے ہی کینیا میں موجود دو بھائیوں سمیت تمام لوگ چھپ گئے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے دو ہفتوں کے اندر خصوصی جے آئی ٹی سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

اللہ اکبر؛ معجزاتی طور پر ایک ہفتے بعد بھی ملبے سے زندہ افراد مل رہےترکیہ اور شام میں آنے والے زلزے کو ایک ہفتہ گزر گیا...
13/02/2023

اللہ اکبر؛ معجزاتی طور پر ایک ہفتے بعد بھی ملبے سے زندہ افراد مل رہے

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے اس کے باوجود ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد معجزانہ طور پر زندہ حالت میں مل رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والی ناگہانی آفت میں اب تک مجموعی طور پر 34 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک ہفتے سے ریسکیو کا کام بلا تعطل جاری ہے۔

مسلسل اور انتھک محنت کے باوجود اب تک جو شے ریسکیو اہلکاروں کے حوصلوں کو پست ہونے نہیں دے رہی ہے وہ ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ ملنے والے نومولودوں کی مسکراہٹ ہے۔

آج بھی ملبے سے دو خواتین اور ایک شیر خوار بچے کو الگ الگ مقامات سے ملبے سے زندہ نکالا گیا۔

امدادی رضا کار جیسے ہی مایوس کن حالات میں زندگی کی کوئی رمق پاتے ہیں ان کے جذبات توانا ہوجاتے ہیں اور وہ نئی قوت سے اپنے کام میں مگن ہوجاتے ہیں۔

تاحال درجنوں نومولود اور شیر خوار بچوں کو زندہ حالت میں نکالا گیا ہے۔ آج زندہ نکالی جانے والی ایک خاتون کی عمر 68 سال ہے۔

پنجاب کی حمایت؛ سندھ کی فلور ملز نے بھی 16فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیاسندھ کی فلور ملز نے بھی پنجاب کی فلور ملز کی حمای...
13/02/2023

پنجاب کی حمایت؛ سندھ کی فلور ملز نے بھی 16فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا

سندھ کی فلور ملز نے بھی پنجاب کی فلور ملز کی حمایت میں 16فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چئیرمین چوہدری عامر نے کہا ہے سندھ کی فلور ملز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پنجاب کی فلور ملوں کے خلاف ایم پی او کے تحت کاروائیاں بند کی جائیں اور ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کی فلور ملز کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سندھ کی فلور ملز بھی 16 فروری سے ہڑتال پر چلی جائیں گی۔ چوہدری عامر نے بتایا کہ سندھ کی فلور ملز بھی گندم کے مسائل سے دوچار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ملز کو بھی مطلوبہ کوٹے سے کم گندم مل رہی ہے، پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے پیش نظر اپنا مثبت کردار کیا ہے، ہم گندم فروخت کرنے والی فلور ملز کے ساتھ نہیں ہیں، عوام کی سہولت کے پیش نظر اپنے خرچے پر آٹے کے ٹرکنگ اسٹیشن چلا رہے ہیں۔

اسرائیل میں کالے قانون کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیااسرائیل میں نو منتخب وزیراعظم نیتن یاہو کی قانو...
13/02/2023

اسرائیل میں کالے قانون کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا

اسرائیل میں نو منتخب وزیراعظم نیتن یاہو کی قانون سازی کے خلاف پہلے فلسطینیوں نے احتجاج کیا لیکن اب ملک بھر سے آنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا اور شدت نعرے بازی کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کو اس وقت ہزاروں مظاہرین نے گھیر رکھا ہے۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں اور کالے قانون کے خلاف پوسٹرز اُٹھا رکھے ہیں۔

پوسٹر پر درج ہے کہ سیاہ قانون واپس لیا جائے، عزت نفس بحال کی جائے اور شرم کرو، دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ احتجاج جوڈیشل ریفارمز کے نام پر ارکان اسمبلی کو عدالت عظمیٰ سے زیادہ طاقتور بنانے کے خلاف ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سخت گیر یہودی جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت سے اپیل کی تھی کہ اسرائیل میں سماج اور قانون کے ٹکراؤ کا باعث بننے والے اس قانون کو منظور نہ کیا جائے.

تاہم دائیں بازو کی سخت گیر یہودی اتحادی حکومت نے صدر کی ایک بھی نہ سنی اور اس قانون کو منظوری کے لیے پیش کردیا ہے جہاں عددی اکثریت کی بنا پر اس کی منظوری ممکن ہے۔

بجلی مہنگی؛ ای سی سی کی 3.82 روپے فی یونٹ لیوی عائد کرنے کی منظوریحکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہ...
13/02/2023

بجلی مہنگی؛ ای سی سی کی 3.82 روپے فی یونٹ لیوی عائد کرنے کی منظوری

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گا
ذرائع کے مطابق فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا، جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023ء سے جون 2024ء تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دریں اثنا حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاراولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کی مدعیت میں مقدمہ پیکا ایکٹ، 124a اور 505 ...
13/02/2023

ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کی مدعیت میں مقدمہ پیکا ایکٹ، 124a اور 505 پی پی سی کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں درج کیاگیا ہے، جس میں سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور جھگڑا اور سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن خان لغاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں تینوں سابق وزرا پر آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 2 آڈیو کلپس کا ذکر ہے، جس میں شوکت ترین ہدایت دیتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ’’یہی لکھنا اور کچھ نہیں لکھنا‘‘۔آڈیو کے متن کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ’’دیٹس آل ہم چاہتے ہیں کہ وہ جو ہے کہ ان سالوں کے اوپر پریشر پڑے‘‘۔یہ اپنا معاملہ کھنچ رہے ہیں اور ہمیں اندر کروا رہے ہیں۔ہمارے اوپر دہشت گردی کے مقدمے کروا رہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جارہے ہیں، وہ نہیں ہونے دینا ہم نے ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محسن لغاری نے کہا کہ کیا پاکستان بحیثیت ریاست اس کی وجہ سے نقصان اٹھا سکتا ہے؟ تو شوکت ترین نے کہا کہ سچ کہوں تو آپ کو معلوم ہے کہ جس طرح سے آپ کے چیئرمین اور باقی سب کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے ریاست کو تکلیف نہیں ہو رہی۔

مقدمے کے مطابق ملزم شوکت ترین نے واضح طور پر وزیر خزانہ سے کہا کہ خطوط لکھیں جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی متعلقہ وزارتیں فاضل بجٹ وفاقی حکومت کو واپس نہیں کریں گی۔ جس سے حکومت و آئی ایم ایف کے مابین جاری معاہدے شدید متاثر ہوں گے۔ دوران تفتیش ملزم شوکت ترین کو طلب کیا گیا اور مبینہ آڈیو کلپس کے مواد کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متن میں مزید تحریر ہے کہ شوکت ترین تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم فوری معاملے سے متعلق حقائق کو چھپا رہا ہے۔ اس کے پیچھے اپنے ارادوں اور مقاصد کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ مبینہ گفتگو و اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی سکون میں خلل پڑ سکتا ہے اور ریاست کے ستونوں کے مابین صورتحال خراب پیدا ہو سکتی ہے ۔

مقدمے کے متن کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال کی وجہ سے ریاست کے ہر شہری کے لیے خوف، خطرے اور دھمکی کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔ مبینہ گفتگو کو ریاست کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو 10 فروری 2022ء کو ریفرنس بھجوایا تھا، جس کے بعد انکوائری مکمل کرکے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعہ 20 ،بغاوت کی دفعہ 124Aاور فساد انگیز بیانات دینے کی دفعہ 505 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے اور گرفتار کرنے کی اجازت مانگی تھی اور گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائرعدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں صوبائی اسمبل...
13/02/2023

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

شہری منیر احمد نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں گورنر پنجاب ، الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔ اتوار کے بعد اب صرف 60روز باقی رہ گئے ہیں، اس لیے انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی ۔
درخواست گزار کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز اندار الیکشن ہونے ہیں جب کہ اسمبلی تحلیل کو 30 روز گزر چکے ہیں اور اب 60 روز باقی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے 7 روز کے اندر الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوتا ہے۔

درخواست میں قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے فضائی ح...
13/02/2023

امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین

چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

اس بات کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ چین نے اپنی فضائی حدود میں اس طرح کی دراندازی کا کیا جواب دیا تو ترجمان نے جواب دیا کہ ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تھا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غباروں سے متعلق مزید وضاحت نہیں دی کہ یہ کس نوعیت تھے اور کن مقاصد کے لیے بھیجے گئے تھے اور کیا چین نے سفارتی سطح پر اس پر آواز اُٹھائی تھی۔

تاحال امریکا کی جانب سے چین کے اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ چین کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے 4 فروری کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر ایک چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا اور کل اور آج کینیڈا کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے دو مشکوک شے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ کینیڈا کی فضاؤں میں پرواز کرنے والی یہ مشکوک شے کیا تھی تاہم امریکا و کینیڈا نے اس مشکوک شے کا الزام بھی چین پر عائد کیا ہے۔ کینیڈا پر اُڑنے والی مشکوک شے کو بھی امریکی طیاروں نے مار گرایا تھا۔

اس طرح ایک ہفتے کے دوران امریکا نے 2 غباروں اور 2 مشکوک شے کو فضا میں تباہ کیا ہے۔ کینیڈا میں تباہ کی جانے والی مشکوک شے کے ملبے سے اس کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ابھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

یاد رہے کہ 4 فروری کو امریکی طیاروں نے جس جاسوسی غبارے کو مار گرایا تھا اس پر چین نے مؤقف دیا تھا کہ یہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھا جو موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کے لیے پرواز کر رہا تھا لیکن دوسری طرف چین نے غبارے کو مار گرانے کو اپنی قومی سلامتی پر حملہ بھی قرار دیا تھا۔

معروف اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر گئے پاکستان شوبز کے لیجنڈری اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر ...
13/02/2023

معروف اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

پاکستان شوبز کے لیجنڈری اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر گئے۔

ممتاز اداکار، ٹی وی میزبان اور معروف ہدایتکار ضیاء محی الدین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ 91 سالہ لیجنڈری فنکار گزشتہ چند دنوں سے کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ لیجنڈری اداکار نے کیریئر کے آغاز میں تھیٹر اور اسٹیج پر پرفارم کیا، انہوں نے 1953 سے 1956 کے دوران رائیل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن سے تربیت حاصل کی۔
1960 میں ای ایم کے ناول ’پیسیج ٹو انڈیا‘ کے اسٹیج ڈرامے میں ضیاء محی الدین نے ڈاکٹر عزیز کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کے بعد مشہور فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ میں بھی کام کیا۔ وہ اسٹیج سے جڑے رہے اور لاتعداد ڈراموں کے علاوہ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

1970 میں جب وہ پاکستان آئے تو پاکستان ٹیلی ویژن پر ’ضیاء محی الدین شو‘ کے نام سے اسٹیج پروگرام شروع کیا جو بےحد مقبول ہوا۔

ضیاء محی الدین کو 2003 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔2012 میں صدرِ پاکستان نے انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا جبکہ 2017 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ضیاء محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اورمکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ ضیاء محی الدین نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے قیام سے ادارے کی صدارت سنبھال رکھی تھی۔

خیال رہے کہ ضیاء محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

Address

Johar Town Lahore
Lahore
54782

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akks Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category