Huzaifa News

Huzaifa News Huzaifa News is a news channel of Pakistan.

Huzaifa News brings the breaking and latest news of Pakistan, world, business, technology, sports, and entertainment.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شام کو بتایا کہ وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے فلوریڈا میں ان کے شاندار رہائشی کم...
09/08/2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شام کو بتایا کہ وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے فلوریڈا میں ان کے شاندار رہائشی کمپلیکس مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر غیر اعلانیہ اچانک چھاپے کی کارروائی کی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ''متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرنے اور تعاون کرنے کے بعد بھی، میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ ضروری یا مناسب نہیں تھا۔

'' ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے چھاپے کے دوران ان کی ایک محفوظ الماری کو زبردستی کھولا۔
سابق امریکی صدر حالیہ مہینوں میں اس بات کے اشارے کرتے رہے ہیں کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں پھر بطور امیدوار اترنے کی کوشش کریں گے۔

لیکن دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف ان کے خلاف ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان کے عہدہ صدارت کے اختتام کے بعد بعض خفیہ ریکارڈ کو ان کی نجی رہائش گاہ مار-اے-لاگو لے جایا گیا تھا۔

ایک وفاقی قانون، جسے امریکی صدارتی ریکارڈز ایکٹ کہا جاتا ہے، صدر کے تحت حکومتی فرائض سے متعلق میموز، خطوط، نوٹس، ای میلز اور فیکس جیسے دیگر تمام تحریری مواصلات کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کے چھاپوں کا تعلق بھی انہیں دستاویزات کی تشویش کے بارے میں تھی، جو صدر ٹرمپ عہدہ صدارت کے بعد اپنے ساتھ وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا کے اپنے نجی پر تعیش گھر لے کر آ گئے تھے۔

معروف اخبار نیویارک ٹائمز اور پھر بعد میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اس تحقیقات سے واقف نامعلوم افراد کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی۔
ادھر ٹرمپ نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ چھاپے کی یہ کارروائی ''استغاثہ کی بدانتظامی، انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانے، اور بنیاد پرست بائیں بازو کے ان ڈیموکریٹس کا ایک حملہ ہے، جو بہت شدت سے نہیں چاہتے کہ میں 2024 میں صدر کا انتخاب لڑوں، خاص طور پر حالیہ پول کے مد نظر۔

اور اسی طرح آنے والے وسط مدتی انتخابات میں بھی وہ ریپبلکن اور کنزرویٹو کو روکنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔''
تحقیقات میں شدت
ٹرمپ کے خلاف دستاویزات سے متعلق اس تفتیش کے علاوہ چھ جنوری کو امریکی کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے اور اس کا محاصرہ کرنے کی بھی تحقیقات تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

لیکن ایف بی آئی نے حالیہ چھاپے کی کارروائی سے متعلق کسی بھی طرح کی ایسی معلومات فراہم نہیں کیں جس سے یہ واضح ہوتا ہو کہ انہیں اس حوالے سے کیا اطلاعات ملی تھیں اور یہ کہ چھاپہ کس تفتیش کا حصہ تھی۔

اس سے قبل گزشتہ فروری میں امریکی نیشنل آرکائیوز اور ریکارڈز رکھنے والی انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ اس نے مار-اے-لاگو سے وائٹ ہاؤس کی دستاویزات کے وہ تقریباً 15 بکس دوبارہ حاصل کر لیے ہیں، جن میں سے بعض میں خفیہ مواد بھی موجود تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ کی رہائش گاہ پر یہ پہلا چھاپہ تھا۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے نو اگست منگل کے روز موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا کہ ملکی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ...
09/08/2022

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے نو اگست منگل کے روز موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا کہ ملکی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کب کیا گیا۔ بیان میں صرف اتنا کہا گیا کہ ماضی میں پاکستانی قبائلی علاقے کہلانے والے شمالی مغربی علاقوں میں سے شمالی وزیرستان میں ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے واقعے میں چار فوجی مارے گئے۔

پاکستان: میران علی میں خود کُش حملہ تین سکیورٹی اہلکار اور تین بچے ہلاک

مقامی پولیس اور ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس حملے میں ایک عسکریت پسند نے اپنی آٹو موبائل پیر آٹھ اگست کو رات گئے وہاں سے گزرنے والے ایک فوجی قافلے میں شامل گاڑیوں سے ٹکرا دی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس سرحدی علاقے میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایسے خونریز حملوں میں ایک بار پھر کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماضی میں شمالی وزیرستان اور دیگر قبائلی ایجنسیاں پاکستانی طالبان، دہشت گرد تنظیم داعش کے شدت پسندوں اور دیگر عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھی جاتی تھیں۔ پھر کئی سال پہلے پاکستانی فوج نے ان علاقوں میں کئی مرتبہ آپریشن کر کے ان شدت پسندوں کو وہاں سے تقریباﹰ نکال دیا تھا۔
کیا ٹی ٹی پی ایک مرتبہ پھر متحرک ہو رہی ہے؟

خالد خراسانی کی ہلاکت کے ایک روز بعد کیا جانے والا حملہ
روئٹرز کے مطابق منگل کی دوپہر تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس خود کش حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔

پاکستانی سرحدی علاقے میں یہ حملہ ہمسایہ ملک افغانستان میں ہونے والے ایک دھماکے میں عمر خالد خراسانی کی موت کے ایک روز بعد کیا گیا۔ خراسانی پاکستان کا ایک بہت سرکردہ عسکریت پسند رہنما تھا، جس کے سر کی امریکہ نے تین ملین ڈالر قیمت لگا رکھی تھی۔
امدادی تنظیم کے لیے کام کرنے والی چار خواتین فائرنگ سے ہلاک

عمر خالد خراسانی کا اصل نام عبدالولی تھا اور وہ پاکستانی طالبان کی ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا بانی رکن ہونے کے علاوہ اس تحریک کا ایک سرکردہ رہنما بھی تھا۔

اس کی موت کو پاکستان میں سرگرم عسکریت پسندوں کے لیے بہت بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
خراسانی کا تعلق جماعت الاحرار نامی اس عسکریت پسند تنظیم سے تھا، جسے امریکہ اور اقوام متحدہ دونوں نے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ماضی میں یہ ممنوعہ شدت پسند تنظیم پاکستان میں مقامی مسیحی اقلیت، شیعہ مسلمانوں، پولیس کے دستوں اور پاکستانی فوج کے قافلوں پر بہت سے ایسے خونریز حملوں کی ذمے داری قبول کر چکی ہے، جن میں مجموعی طور پر سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔

شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ...
09/08/2022

شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے اس رہنما کی گرفتاری کے بعد ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے عدالت سے اس گرفتاری کا نوٹس لینے کی درخواست کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی قسط، امریکہ سے بات کرنا ’آرمی چیف کا کام نہیں‘: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے مراد سعید، فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں نے اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہباز گل کے ایک معاون کی ایسی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی، جس میں وہ اس گرفتاری کی تفصیلات بتاتے نظر آتے ہیں۔

اس ویڈیو کو عمران خان سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
پاکستان کے کئی روزناموں نے اپنی آن لائن اشاعت میں تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اردو کے ایک کثیر الاشاعت جریدے نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان پر بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف اکسانے سمیت کئی دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تاہم جب ڈی ڈبلیو نے تھانہ بنی گالہ سے رابطہ کیا تو وہاں موجود اہلکاروں نے ایسے کسی مقدمے کے اندارج سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

’سوال اٹھانا کوئی جرم نہیں‘
پاکستان میں عمومی خیال یہ ہے کہ تحریک انصاف اور مقتدر حلقوں کے مابین گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی چل رہی ہے اور یہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب پی ٹی آئی نے بلوچستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حالیہ کریش سے متعلق سوال اٹھانا شروع کر دیے۔

کچھ ناقدین کے خیال میں اس پارٹی نے فوج کے خلاف مبینہ طور پر ایک منظم مہم بھی چلائی اور اس مہم کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں۔
پاکستان: سیاسی یا معاشی بحران، ترجیحی حل کس کا؟

دوسری طرف پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ملکی فوج کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی ایک رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ سوال اٹھانا کوئی جرم نہیں۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کو کہا، ''جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔ غدار وہ نہیں ہیں، جو سوالات اٹھا رہے ہیں بلکہ غدار وہ ہیں جو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہے اور آئین سے انحراف کر رہے ہیں۔‘‘
بلوچستان، فوج کی مدد سے سیلاب زدگان کا انخلا

مسرت چیمہ کے بقول جو لوگ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں، وہ صرف ایک ٹویٹ کی مار ہیں۔

''عمران خان کی طرف سے ایک ٹویٹ آ جائے، تو سخت رد عمل کارکنان کی طرف سے آ سکتا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی حب الوطنی پر یقین رکھتی ہے اور تحمل سے کام لینا چاہتی ہے۔‘‘ مسرت چیمہ کے مطابق پی ٹی آئی قانونی راستہ اپناتے ہوئے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف عدالت میں جائے گی۔
’کشیدگی بڑھے گی‘
لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاسی مبصر حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی اور طاقت ور حلقوں کے درمیان دوریاں اور بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شہباز گل نے متضاد باتیں کہی تھیں، لیکن اگر کسی شخص نے کوئی قابل اعتراض بات کی ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ مزید بات چیت کی جائے۔ مکالمت کی جائے۔ اس طرح صرف اظہار رائے پر کسی کو گرفتار کرنا مناسب نہیں۔‘‘
پرویز مشرف کی وطن واپسی کی خواہش، فوج کی طرف سے حمایت

حبیب اکرم کے بقول پی ٹی آئی اس وقت سب سے بڑی جماعت ہے اور اس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے، ''موجودہ گرفتاری کے بعد خطرہ اس بات کا ہے کہ پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں کشیدگی بڑھ جائے گی اور چونکہ پی ٹی آئی کی جڑیں گراس روٹ لیول تک ہیں، اس لیے خدشہ ہے کہ یہ کشیدگی کہیں گراس روٹ لیول تک نہ چلی جائے۔

‘‘
’پیچ کسے جا رہے ہیں‘
کئی ناقدین کا خیال ہے کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تھی، تو اسے مقتدر حلقوں کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور عدلیہ بھی اس سے مخاصمت نہیں رکھتی تھی۔ تاہم اب کئی مبصرین کے خیال میں پی ٹی آئی سے متعلق اداروں کا رویہ بدل رہا ہے۔

عمران خان کے دعووں کے متعلق پاکستانی فوج کے بیان سے متفق ہیں، امریکہ

نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر اکرم بلوچ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے پیچ کسے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، ''لوگوں میں یہ تاثر تھا کہ پی ٹی آئی کو بہت چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس نے کئی اشتعال انگیز بیانات دیے لیکن انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے بھی نرمی برتی گئی اور فیصلہ کئی برسوں بعد سامنے آیا۔‘‘
اکرم بلوچ نے کہا، ’’اس گرفتاری سے لگتا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب مزید کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور اگر یہ پارٹی کوئی غیر قانونی کام کرتی ہے، تو اس کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور جو عناصر غیر قانونی کام کریں گے، انہیں بھی جواب دہ بنایا جائے گا۔‘‘

نیویارک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کےعمل میں ...
09/08/2022

نیویارک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کےعمل میں سست روی ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹس ( 0.8 فیصد) کمی کے ساتھ کر 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔

این اے 102 سے پی ٹی آئی کامیاب ، ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو شکست کا سامنا.این اے 102 سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار نواب شیر ...
09/08/2022

این اے 102 سے پی ٹی آئی کامیاب ، ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو شکست کا سامنا.
این اے 102 سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار نواب شیر نے 109706 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی

Address

Lahore
54180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Huzaifa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Huzaifa News:

Share