Social life

Social life Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Social life, Newspaper, Lahore.

سُہانے دن وھی تھے جب گھر کے کُھلے صحن یا چھت پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے چارپائیاں سرِ شام بچھاتے 1 پیڈسٹل فین لگتا سبھی سکون...
26/07/2023

سُہانے دن وھی تھے جب گھر کے کُھلے صحن یا چھت پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے چارپائیاں سرِ شام بچھاتے 1 پیڈسٹل فین لگتا سبھی سکون سے سوتے صبح بالکل فریش اُٹھتے تھے کبھی کبھار اسی چارپائی پر اپنی کمر رگڑ کر مطلوبہ جگہ خارش بھی کرلیتے تھے چاند ستاروں سے روشن کُھلا آسماں دیکھتے کبھی کبھار کوئی سیارہ سرکتا بھی نظر آتا کبھی کبھار جہاز بھی گزرتے دکھائی دیتے early to bed early to rise سے صحت بھی بہترین رہتی تھی لیکن جب سے ائیر کولر اے سی کی بہتات ہوئی تب سے نیند تو سکون بھری ھے لیکن جسم کے حصوں میں درد بھی رہنے لگا اعصاب بھی پہلے جیسی برداشت نہیں رکھتے اخراجات بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوگئے ہیں مصنوعی آسائشوں سے زیادہ پُرسکون زندگی قدرتی ماحول والی تھی۔۔!!!

18/02/2023
05/05/2021

السلام علیکم

اگلے 6 دنوں کی تفصیلی پیشنگوئی مغربی ہواؤں کی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آمد متوقع ہے-

پیشگوئی کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف جنوبی علاقوں پر کہیں کہیں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بارش کا سبب بنا- ملک کے جنوبی علاقوں سے حالیہ سلسلہ ,ختم ہوچکا ہے- دوسری جانب آج سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر مغربی ہواؤں کے سلسلہ اثر انداز ہونے جارہے ہیں- اس ہفتے کے اختتام تک پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے- بارش کے امکانات روزانہ کی بنیاد پر ہونگے مگر ضروری نہیں کہ اس فورکاسٹ میں درج ذیل تمام علاقوں میں بارش روز ہو-

تفصیلات پیشنگوئی خدمت ہے

پنجاب

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے صوبے پر اثر انداز ہونا شروع ہوچکا ہے جس کے زیر اثر بالائی و مغربی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان متاثر کرہے ہیں-

آج سے اتوار کے دوران

اسلام آباد راولپنڈی اٹک چکوال جہلم منڈی بہاؤلدین گجرات سیالکوٹ نارووال گجرانوالہ حافظ آباد سرگودھا خوشاب میانوالی بھکر چنیوٹ ننکانہ صاحب شیخوپوره لاہور قصور فیصل آباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اوکاڑه ساہیوال اور پاکپتن سمیت بالائی و وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے- بدھ سے ہفتے کے دوران سلسلے کی شدت زیاده رہے گی گرج چمک کے طوفان روزانہ کی بنیاد پر بنے گے درج بالا علاقوں میں اگلے 6 دنوں کے دوران کسی بھی دنوں میں بارشیں ممکن ہیں-

جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں ملتان ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بدھ سے جمعہ کے دوران کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ممکن ہے- جنوبی پنجاب دیگر اضلاع کی نسبت جنوب مغربی کے علاقوں میں امکانات زیاده ہیں- دیگر اضلاع میں بھی چند ایک مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں-

خیبرپختونخوا

اگلے 6 دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ صوبے کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا زیاده امکانات 5 سے 8 مئی بدھ تا ہفتہ تک ہونگے-

آج سے اتوار کے دوران
پشاور مردان ہنگو زیاده صوابی چارسده مانسہره نوشہره بنوں ٹانک لکی مروت ڈیره اسماعیل.خان مکین
مالاکنڈ دیر چار باغ چترال کالام دروش ہنزه پاراچنار کوہستان بٹگرام سوات ایبٹ آباد شانگلہ ہری پور سمیت مختلف اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے-

کشمیر

اگلے 6 دنوں کے دوران
مظفر آباد برنالہ ہٹیاں بالا پوچھ باغ فارورڈ کہوٹہ کوٹلی بھمبھر دادیال.میرپور پلندری نیلم سمیت زیاده تر اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے بارش ممکن ہے- مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے- جنوبی کشمیر میں سلسلے کی شدت زیاده رہے گی چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے-

گلگت بلتستان
میں اگلے 6 دنوں کے دوران کہیں کہیں بارش اور انتہائی بلند پہاڑوں پر برف باری ممکن ہے-

بلوچستان

اگلے 6 دنوں کے دوران
موسی خیل ژوب کوئٹہ زیارت لورالائی شیرانی قلعہ عبد اللہ قلعہ سیف اللہ پشین ہرنائی سبی کوہلو ڈیره بگٹی سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چند ایک مقامات پر یا کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ممکن ہے نصیر آباد جعفر آباد جھل مگسی قلات نوشکی اور خضدار میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک بارش ممکن ہے-

سندھ

اگلے کچھ دنوں کے دوران صوبے کے زیاده تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا اکا دکا مقامات پر گرج چمک والے بادل بن سکتے ہیں تاہم بدھ سے جمعہ کے درمیان بالائی سندھ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں چند ایک مقامات پر یا کچھ اضلاع میں کہیں کہیں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

مزید اپڈیٹس کا سلسلہ وقتأ فوقتأ جاری رہیگا-
اس پیشنگوئی کو دوسرے لوگوں تک بھی شیئر کریں مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺍﺱ ﭘﯿﺸﻨﮕﻮﺋﯽ ﮐﻮ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮨﻢ ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﻋﻠﻢ ﻭ ﻭﺳﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﭘﯿﺸﻨﮕﻮﺋﯽ ﮨﯽ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ . ﺑﺎﻗﯽ ﺍﻥ ﺳﺐ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺮﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﮐﯽ ﭘﺎﮎ ﺫﺍﺕ ﮨﮯ ﻭﮨﯽ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺟﻮ ﺍﺳﮯ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮨﻮ ﮔﺎ . ﺑﯿﺸﮏ ﻭﻩ ﺑﻠﻨﺪ ﻋﻈﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﭘﺮ ﻗﺪﺭﺕ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ .
ب
اس ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﻤﻠﮧ ﺣﻘﻮﻕ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻭﯾﺪﺭ ﭼﯿﻨﻞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮨﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﺨﺺ ﭘﯿﺞ ﯾﺎ ﺍﺩﺍﺭﻩ ﺍﺱ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﺩﯾﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ .

ﺗﺤﺮﯾﺮ ﺳﺎﻻﺭ ﻣﯿﻤﻦ ,
Pakistan Weather Channel,,,

04/05/2021
04/05/2021

مخمور قلندری دی پوسٹ دے بعد کیا اج کل ایویں نہیں پیا لگدا جو غیر ضروری جذباتیت دا مظاہرہ کیتا ویندا پئے.؟ آپنڑیں پارٹی نال وابستگی تے محبت ہر کہیں دا ذاتی معاملہ کیوں نہیں؟ ول اوں پارٹی نال اختلافی رائے رکھنڑ وی کہیں مخالف دا ذاتی معاملہ کیوں نہیں؟ ساڈے دوست کیوں مولی بنڑ تے پوسٹاں بیٹھے لیندن کہ جیہڑا بھٹو کوں حق نہ منیسی یا سرائیکی سٹیج تے بھٹو دا نعرہ نہ مریسی اساں اونکوں گھر تک پُچا کے آؤسوں...

کیا اے سیکولر رویہ ہے؟ کیا اے سیاسی بلاسفیمی نہیں؟ کہیں بئی سیاسی یا مذہبی جماعت دا عام ورکر جیہڑا قوم پرست مہاندریں دی محنت نال اج سرائیکی قوم پرست وی بنڑدا ویندے تے صوبے دا حامی وی بنڑیا کھڑے کیا اے ہوندی حوصلہ شکنی نہیں کیا اے ہوکوں میسج نہیں کہ توں بھج ونج واپس ونج... صوبہ بنڑیسی تاں پیپلزپارٹی بنڑیسی تیڈا کیا کم.. اساں آپ زرداری کول صوبہ گھن گھنسوں....

اگر اج دی سرائیکی قومی اپروچ ایہا ہے تاں ول ساکوں سائن کر ڈیو اساں باقی ساریں کوں گھر واپس بھیج تے تواڈی پارٹی وچ شمولیت دا اعلان کریندے ہیں. اوندے بعد پہلے سارے وسیب کوں پارٹی دا جیالا بنڑیسوں ول صوبے دی گال کریسوں.

میری ہر بات میں تیری ہی بات ہے بسدل❤میرا تیری مسکان😊 پہ قربان ہوا بیٹھا ہے☺زوھرا جى۔♥لوگ اب پوچھتے ہیں اداسی😔 کا سببکیسے...
03/05/2021

میری ہر بات میں تیری ہی بات ہے بس
دل❤میرا تیری مسکان😊 پہ قربان ہوا بیٹھا ہے☺
زوھرا جى۔♥
لوگ اب پوچھتے ہیں اداسی😔 کا سبب
کیسے بتلاؤں کہ دل یہ ویران ہوا بیٹھا ہے۔🔥🍂

03/05/2021

👈 دنیا کی محبت __!!
حضرت عیسیٰؑ اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لے کر کسی سفر پر نکلے، راستے میں ایک جگہ رکے اور شاگرد سے پوچھا کہ :
" تمہاری جیب میں کچھ ہے ...؟ "
شاگرد نے کہا : "میرے پاس دو درہم ہیں ...! "
حضرت عیسیؑ نے اپنی جیب سے ایک درہم نکال کر اسے دیا اور فرمایا :
" یہ تین درہم ہوجائیں گے، قریب ہی آبادی ہے، تم وہاں سے تین درہم کی روٹیاں لے آؤ ...! "
وہ گیا اور تین روٹیاں لیں، راستے میں آتے ہوئے سوچنے لگا کہ حضرت عیسیٰؑ نے تو ایک درہم دیا تھا اور دو درہم میرے تھے جبکہ روٹیاں تین ہیں، ان میں سے آدھی روٹیاں حضرت عیسیٰؑ کھائیں گے اور آدھی روٹیاں مجھے ملیں گی، لہٰذا بہتر ہے کہ میں ایک روٹی پہلے ہی کھا لوں، چنانچہ اس نے راستے میں ایک روٹی کھالی اور دو روٹیاں لے کر حضرت عیسیٰؑ کے پاس پہنچا ....!
آپ نے ایک روٹی کھالی اور اس سے پوچھا : " تین درہم کی کتنی روٹیاں ملی تھیں ...؟ "
اس نے کہا : " دو روٹیاں ملی تھیں، ایک آپ نے کھائی اور ایک میں نے کھائی ...! "
حضرت عیسیٰؑ وہاں سے روانہ ہوئے، راستے میں ایک دریا آیا، شاگرد نے حیران ہو کر پوچھا :
" اے اللہ کے نبی ...!
ہم دریا عبور کیسے کریں گے جبکہ یہاں تو کوئی کشتی نظر نہیں آتی ...؟ "
حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا :
"گھبراؤ مت، میں آگے چلوں گا تم میری عبا کا دامن پکڑ کر میرے پیچھے چلتے آؤ ، خدا نے چاہا تو ہم دریا پار کرلیں گے ....! "
چنانچہ حضرت عیسیٰؑ نے دریا میں قدم رکھا اور شاگرد نے بھی ان کا دامن تھام لیا، خدا کے اذن سے آپ نے دریا کو اس طرح پار کرلیا کہ آپ کے پاؤں بھی گیلے نہ ہوئے ...!
شاگرد نے یہ دیکھ کر کہا :
" میری ہزاروں جانیں آپ پر قربان ...!
آپ جیسا صاحب اعجاز نبی تو پہلے مبعوث ہی نہیں ہوا ...! "
آپ نے فرمایا :
" یہ معجزہ دیکھ کر تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا ...؟ "
اس نے کہا :
" جی ہاں ...! میرا دل نور سے بھر گیا ...! "
پھر آپ نے فرمایا :
" اگر تمہارا دل نورانی ہوچکا ہے تو بتاؤ روٹیاں کتنی تھیں ...؟ "
اس نے کہا :
" حضرت روٹیاں بس دو ہی تھیں ...! "
پھر آپ وہاں سے چلے، راستے میں ہرنوں کا ایک غول گزر رہا تھا، آپ نے ایک ہرن کو اشارہ کیا، وہ آپ کے پاس چلا آیا، آپ نے ذبح کر کے اس کا گوشت کھایا اور شاگرد کو بھی کھلایا۔
جب دونوں گوشت کھا چکے تو حضرت عیسیٰؑ نے اس کی کھال پر ٹھوکر مار کر کہا :
" اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا ...! "
ہرن زندہ ہو گیا اور چوکڑیاں بھرتا ہوا دوسرے ہرنوں سے جا ملا ...!
شاگرد یہ معجزہ دیکھ کر حیران ہو گیا او رکہنے لگا :
" اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے آپ جیسا نبی اور معلم عنایت فرمایا ہے ...! "
حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا :
" یہ معجزہ دیکھ کر تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا ...؟ "
شاگرد نے کہا :
" اے اللہ کے نبی ...!
میرا ایمان پہلے سے دوگنا ہو چکا ہے ...! "
آپ نے فرمایا :
" پھر بتاؤ کہ روٹیاں کتنی تھیں ...؟ "
شاگرد نے کہا :
" حضرت روٹیاں دو ہی تھیں ...! "
دونوں راستہ چلتے گئے کہ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک پہاڑی کے دامن میں سونے کی تین اینٹیں پڑی ہیں،
آپ نے فرمایا :
" ایک اینٹ میری ہے اور ایک اینٹ تمہاری ہے اور تیسری اینٹ اس شخص کی ہے جس نے تیسری روٹی کھائی ....! "
یہ سن کر شاگرد شرمندگی سے بولا :
" حضرت تیسری روٹی میں نے ہی کھائی تھی ...! "
حضرت عیسی نے اس لالچی شاگرد کو چھوڑ دیا اور فرمایا :
" تینوں اینٹیں تم لے جاؤ ...! "
یہ کہہ کر حضرت عیسی وہاں سے روانہ ہوگئے اور لالچی شاگرد اینٹوں کے قریب بیٹھ کر سوچنے لگا کہ انہیں کیسے گھر لے جائے ...!
اسی دوران تین ڈاکو وہاں سے گزرے انہوں نے دیکھا، ایک شخص کے پاس سونے کی تین اینٹیں ہیں، انہوں نے اسے قتل کر دیا اور آپس میں کہنے لگے کہ اینٹیں تین ہیں اور ہم بھی تین ہیں، لہٰذا ہر شخص کے حصے میں ایک ایک اینٹ آتی ہے، اتفاق سے وہ بھوکے تھے، انہوں نے ایک ساتھی کو پیسے دئیے اور کہا کہ شہر قریب ہے تم وہاں سے روٹیاں لے آو، اس کےبعد ہم اپنا اپنا حصہ اٹھالیں گے، وہ شخص روٹیاں لینے گیا اور دل میں سوچنے لگا اگر میں روٹیوں میں زہر ملا دوں تو دونوں ساتھ مر جائیں گےاور تینوں اینٹیں میری ہو جائیں گی، ادھر اس کے دونوں ساتھوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اگر ہم اپنے اس ساتھی کو قتل کر دیں تو ہمارے میں حصہ میں سونے کی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ آئے گی ...!
جب ان کا تیسرا ساتھ زہر آلود روٹیاں لے کر آیا تو ان دونوں نے منصوبہ کے مطابق اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا، پھر جب انہوں نے روٹی کھائی تو وہ دونوں بھی زہر کی وجہ سے مر گئے، واپسی پر حضرت عیسیٰؑ وہاں سے گزرے تو دیکھا کہ اینٹیں ویسی کی ویسی رکھی ہیں جبکہ ان کے پاس چار لاشیں بھی پڑی ہیں، آپ نے یہ دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھری اور فرمایا :
" دنیا اپنی چاہنے والوں کے ساتھ یہی سلوک کرتی ہے ...! " (واللہ تعالٰی اعلم)
(انوار نعمانیہ ص۳۵۳)
تو معزز قارئین کرام یہ ہے دنیا اور اس کی محبت جس کے لیے میں اور آپ دن رات ایک، دوجے سے سبقت لے جانے کے لیے بیتاب ہوئے جا رہے ہیں اور دراصل یہ ہمیں پل، پل موت سے قریب کیے جا رہی ہے ....!
وقت ملے تو اس پہلو پر سوچئے گا ضرور ...!

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category