16/09/2025
صاف پانی – ایک مسلسل صدقہ جاریہ
ایڈوانس انجینئرنگ جدید ٹیکنالوجی سے پینے کے پانی کے پلانٹ تیار اور انسٹال کرتی ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہر پیاسے کو صحت مند اور محفوظ پانی فراہم ہو۔
الحمدللہ کئی پلانٹ مخیر حضرات کی ڈونیشن سے لگائے جا چکے ہیں، مگر ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ:
🔹 بہت سے پلانٹ ایسے ہیں جو مختلف اداروں یا افراد نے لگوائے تھے، مگر باقاعدہ ماہانہ مرمت اور سروسنگ نہ ہونے کی وجہ سے اب بند پڑے ہیں۔
🔹 اگر ان پلانٹس کو صرف تھوڑی سی توجہ اور سروسز مل جائیں تو یہ دوبارہ ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
🔹 محدود وسائل کی وجہ سے ہم ہر پلانٹ کو ریگولر سروس نہیں دے پاتے۔
اسی لیے ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف نئے پلانٹ لگانے میں حصہ ڈالیں بلکہ موجودہ پلانٹس کی بحالی اور مینٹیننس کے لیے بھی تعاون کریں۔
آپ کا دیا ہوا چندہ صرف ایک پلانٹ کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا بلکہ ہزاروں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
آئیے، مل کر اس صدقہ جاریہ کو زندہ رکھیں۔